سفر۸  نومبر۲۰۲۱مغرب   :جائز ناجائز کا غم   !رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

ساتواں بیان بعد مغرب بیان عنوان:جائز ناجائز کا غم بمقام:مرکزی جامع مسجد المصطفی خاتم النبین عباسیہ ٹاون فوارہ چوک رحیم یار خان مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم صبح ساڑے گیارہ بجے قیام گاہ مولانا عبداللہ اور مولانا بلال صاحب کے ہاں خواتین کے لیے بہت ہی اہم بیان ہوا۔۔ دو گھنٹے دس منٹ کا بیان ہوا۔۔ ظہر نماز پونے دو بجے مدرسہ تجوید القرآن میں ادا کی۔۔ نماز کے فورا بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔ پھر ایک گھنٹہ سب نے آرام کیا۔۔حضرت شیخ نے بھی قیلولہ فرمایا۔۔

عصر نماز سوا چار بجے مدرسہ تجوید القرآن میں ادا کی۔۔ مدرسے میں بعد عصر تعلیم کی ترتیب ہوتی ہے تمام طلباء کرام اُس میں شریک رہتے ہیں۔۔ ایک بزرگ نے تعلیم کا اعلان فرمایا اور کہا کہ حضرت کے ہوتے ہوئے میں تعلیم کروں ایسا نہیں ہوسکتا۔۔ پھر حضرت شیخ نے دس منٹ فضائل اعمال سے تعلیم کی اور آخر میں فرمایا کہ جنہوں نے عزتیں دیں تعلیم کروائی اللہ پاک اُن کو خوب عزتیں عطاء فرما۔۔ تعلیم کے بعد قیام گاہ مولانا عبداللہ کے ہاں سب کےلیے چائے ،سینوچ اور بسکٹ کا انتظام تھا ۔ کافی مقامی حضرات بھی آگئے تھے سب کے لیے انتظام تھا۔۔

چائے کے دوران مجلس بھی ہوئی جسمیں مصطفی بھائی نے اشعار پڑھے حضرت شیخ نے اشعار کی تشریح فرمائی۔۔ فرمایا کہ عاشق کا غم الگ ہے اور فاسق کا الگ اسکا مطلب کیا ہے اور فرمایا کہ آج چھری کانٹوں سے کھا رہے ہیں کیا شرعی عذر ہے جو چھری کانٹوں سے کھارہے ہیں جبکہ دین دار ہیں ماشاء اللہ لیکن یہ کیا وجہ کیا ہے؟؟؟ مغرب سے پندرہ منٹ پہلے بیان کے لیے روانگی ہوئی مغرب نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ دونوں مجلس ان شاء اللہ جلدی جاری کردی جائیں گی۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries