سفر۸  نومبر۲۰۲۱عشاء  :درد بھری آہ فغاں   !رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آٹھواں بیان بعد عشاء بیان عنوان:درد بھری آہ و فغاں اور انتہائی درد بھری دعا بمقام:جامعہ شمش العلوم رحیم یار خان مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم آج بعد عشاء بیان کی ترتیب نہ تھی لیکن یہاں کے بڑوں کا بہت اصرار تھا حضرت شیخ نے منع نہیں فرمایا۔ اچانک ہی یہاں بیان کی ترتیب بنی۔۔ یہاں کے حضرات اور بڑی تعداد میں طلباء کرام نے محبت دی جب حضرت شیخ کی کار مدرسے کے قریب پہنچی تو لمبی قطار لگا کر طلباء کرام حضرت شیخ کے استقبال کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔۔ایک عجیب پُر نور منظر تھا بہت لمبی قطار اند ر مدرسے سے مدرسے کے گیٹ کے باہر روڈ تک طلباء کرام کھڑے تھے۔۔ عشاء نماز سوا سات بجے ادا کی نماز کے فورا بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ بعد مغرب مدرسہ خاتم النبین فوارہ چوک میں بیان ہوا تھا۔۔ یہ مدرسہ ماشاء اللہ بہت ہی بڑا ہے اور کثیر تعداد میں طلباء کرام موجود تھے عجیب ہی درد بھرا بیان ہوا۔۔ آخر میں انتہائی درد بھری دعا ہوئی احباب دعا ضرور سنیں دعا میں عجیب حضرت شیخ پر کیفیت طاری تھی جو احباب سفر میں ساتھ ہیں اور سامنے بیٹھے ہوئے تھے اُن سے پوچھ سکتے ہیں کیسی عجیب حضرت شیخ پر کیفیت طاری تھی جس کو میں تو نہیں لکھ سکتا نہ بتا سکتا ہوں سب احباب ہی سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔ احباب جب یکارڈنگ سنیں گے تو اندازہ ہوجائے گا کہ بیان تو عجیب کیفیت میں درد بھرا ہوا لیکن دعا میں اُس سے زیادہ عجیب کیفیت تھی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries