سفر۹  نومبر۲۰۲۱مغرب :میاں بیوی کے حقوق     !صادق آباد 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر :12 بعد مغرب بیان عنوان:میاں بیوی کے حقوق۔۔ بمقام:مدرسہ ابوالقاسم نزد تبلیغی مرکز صادق آباد مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دوپہر بارہ بجے اسی جگہ بیان ہوا۔۔ نماز پونے دو پر تھی لیکن بیان دو بجے ختم ہوا یہاں کے مہتمم صاحب نے فرمایا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اپنی جگہ ہے نماز دیر سے بھی ہوسکتی ہے آپ کو جتنی دیر بیان فرمانا ہے آپ فرمائیں ۔۔

بیان کے بعد نماز سوا دو بجے ادا کی۔۔ بیان کے بعد طلباء کرام نے حضرت سے مصافحہ کیا طلباء کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن حضرت شیخ نے مصافحہ سب سے فرمایا۔۔ امرد بے ریش لڑکوں سے حضرت شیخ نے مصافحہ نہیں کیا اگر رش میں کسی نے ہاتھ آگے بڑھا دیا تو رومال رکھ کر پھر حضرت شیخ نے مصافحہ فرمایا۔۔ پھر کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانے کے بعد بمشکل حضرت شیخ نے پندرہ منٹ قیلولہ فرمایا۔۔

عصر نماز ساڑے چار بجے ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد حضرت شیخ جامعہ کے مہمان خانے میں تشریف لے گئے وہاں کافی نئے لوگ بھی جمع ہوگئے تھے پھر مجلس شروع ہوگئی۔۔ مجلس میں اشعار پڑھے گئے اور حضرت شیخ نے نصیحت بھی فرمائی۔۔ پھر چائے اور بسکٹ کا نظم چلا سب کے لیے انتظام تھا۔۔ مغرب نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries