سفر۱۰  نومبر۲۰۲۱فجر :اولاد کی تربیت کیسے کرنی ہے      !رحیم یار خان 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر :13 بعد فجر بیان عنوان:۔۔اولاد کی تربیت کیسے کریں۔۔ بمقام:مدرسہ تجوید القرآن ماڈل کالونی نزد ٹاون ہال رحیم یار خان مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم ۹اکتوبر بعد مغرب جامعہ ابو القاسم نزد تبلیغی مرکز صادق آباد میں سوا دو گھنٹے کا بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد عشاء نماز ادا کی۔۔ بڑی تعداد میں خواتین نے شرعی پردے سے بیان سنا۔۔ نماز کے بعد بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے حضرت شیخ سے مصافحہ کی جس کی وجہ سے باہر آنے میں اچھا خاصا وقت لگ گیا۔۔ بڑی تعداد میں لوگوں کا رش لگ گیا میموری کارڈ میں بیانات ڈلوانے کے لیے سب کو بیان ڈال کر دیئے گئے۔۔ لوگوں کی رش کی وجہ ہر جگہ بیان ڈلوانے کے لیے رش لگ جاتا ہے اس لیے حضرت نے جب دیکھا تو فرمایا اور بھی کچھ انتظام ہوجائے تاکہ جلدی جلدی ہوجائے پھر ایک لیپ ٹاپ کا انتظام کیا گیا ۔ پھر صادق آباد میں ایک صاحب ہیں کے گھر سب کے کھانے کا نظم تھا۔۔ کھانے کے دوران ہی مجلس شروع ہوگئ اور کھانے کے بعد بھی دیر تک مجلس چلتی رہی۔۔ پھر قافلہ روانہ ہوا

اور ساڑے بارہ بجے تک قیام گاہ مولانا عبداللہ صاحب کے ہاں رحیم یار خان پہنچا۔۔وہاں بھی پندرہ منٹ مجلس ہوئی۔۔ ایک بجے حضرت نے فرمایا کہ سب احباب اب آرام کریں کل سفر بھی ہے اس لیے جلدی اب آرام کرلیں۔۔ آرام کے بعد فجر نماز چھ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔ دورانیہ 58:24

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries