سفر۱۰  نومبر۲۰۲۱ظہر :بس شاہراہ اولیاء کی نقل کرنی ہے       !علی پور 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر :14 بعد نمازِ ظہر بیان عنوان:۔بس شاہراہِ اولیاء کی نقل کرنی ہے۔۔۔ بمقام:جامعہ حسینیہ ہیڈ پنجندروڈ علی پور ضلع مظفر گڑھ مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر قیام گاہ کے قریب مسجد و مدرسہ جامعہ تجوید القرآن ماڈل کالونی رحیم یار خان میں بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد فورا ناشتے کا نظم کا ہوا۔۔ ناشتے کے بعد کم وقت تھا ایک گھنٹہ احباب کو آرام ملا۔۔ کل رات بھی سفر کی وجہ سے کافی دیر ہوگئی تھی رات دو بجے تک احباب نے آرام کیا تھا۔۔ آج چونکہ علی پور کا سفر تھا ساڑے بارہ بجے بیان کی ترتیب تھی لیکن ترتیب میں کچھ تبدیلی ہوئی۔۔ ایک بزرگ محمود الحسن صاحب اور اِن کے صاحبزادے حافظ حسن محمود جنکا ذکر پچھلی تفصیلات میں گذر چکا کہ ۱۹۹۳میں بڑے حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ ان کے ہاں تشریف لائے تھے اور بیان بھی ہوا تھا۔۔ اور شاید کی کوئی بزرگ ہو جو ان کے نہ آتے ہوں سب ہی بزرگ حضرات اللہ والے ان کے ہاں آچکے ہیں۔۔ انہوں نے حضرت شیخ کو بھی دعوت دی کے جاتے ہوئے ہمارے ہاں بھی تشریف لے آئیں اگر چہ بیان نہ ہو حضرت شیخ نے منع نہیں فرمایا ۔۔بلکہ فرمایا کہ آپ تو بڑے حضرت والا رحمہ اللہ کی نشانی ہیں آپ کے ہاں ضرور آئیں گے اور ان شاء اللہ ساتھیوں نے لکھ لیا ہے اگلی بار بیان کی بھی ترتیب ہوگی۔۔ علی پور کے لیے ساڑے دس بجے احباب کو روانہ کردیا گیا حضرت شیخ بھی ساڑے دس بجے روانہ ہوگئے۔۔ ان بزرگ کا گاوں کافی اندر تھا اس لیے وقت زیادہ لگ گیا ۔۔ حضرت والا وہاں تھوڑی دیر تشریف فرما ہوئے حضرت شیخ نے دعا کروائی پھر فورا روانہ ہوئے۔۔

بیان کی ترتیب ساڑے بارہ تھی لیکن نہیں پہنچ سکے یہاں کے مہتمم حضرت شیخ سے بہت محبت کرتے ہیں فرمایا کہ اپنی جگہ ہے نماز کے بعد بھی بیان ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔ یہاں بھی بڑی تعداد میں زیرِ تعلیم ہیں۔۔۔ قافلہ الحمدللہ باعافیت سوا یک بجے پہنچا ۔پھر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد تقریبا پونے دو بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔

کوسٹر جب رحیم یار خان سے روانہ ہوئی تو وہیں رستے میں کوسٹر خراب ہوگئی تقریبا ایک گھنٹہ کوسٹر صحیح ہونے میں لگ گیا۔۔ کوسٹر بیان میں نہیں پہنچ سکی پہنچنے میں تاخیر ہوگئی خرابی کی وجہ سے۔۔ اس کے بعد جلالپورپیروالا روانگی ہے جلالپور میں تبلیغی مرکز جامع مسجد تقوی خان بیلاروڈ میں بعد عشاء بیان ہے جہاں مستورات کا بھی باپردہ انتظام ہے۔۔ 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries