سفر۱۰  نومبر۲۰۲۱عشاء  :بیٹیاں جنت کی فیکڑیاں ہیں        !جلال پور 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر :15 بعد نمازِ عشاء بیان عنوان:۔بیٹیاں جنت کی فیکٹریاں۔۔۔ بمقام:تبلیغی مرکز جامع مسجد تقوی خان بیلاد روڈ جلالپور پیر والا۔ مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد نمازِ ظہر جامعہ حسینیہ علی پور میں بیان ہوا۔۔

جب علی پور کے لیے روانہ ہوئے تھے تو پہلے ایک جگہ تشریف لے گئے جس کی تفصیل گذر چکی کہ ایک بزرگ کے گھر تشریف لے گئے ۔۔ پھر وہاں سے حضرت شیخ راستے میں ایک جگہ تشریف لے گئے تھے جنت الفردوس تاج گڑھ جہاں بیان ہوا تھا تو وہاں کے مہتمم صاحب قاری حسین احمد مدنی صاحب نے حضرت سے فرمائش کی کہ مین روڈ پرواقعہ ایک مدرسہ ہے جسکا نام ہے فاروقِ اعظم مدنی مسجد میں دعا فرمادیں

جب حضرت شیخ کی کار وہاں پہنچی تو اساتذہ بھی روڈ پر کھڑے انتظار کررہے تھے چھوٹے چھوٹے طالبعلم قطار لگا کر کھڑے تھے۔ قاری صاحب نے فرمایا کہ حضرت شیخ کو علی پور پہنچنا تھا لیکن کمال شفقت فرماتے ہوئے حضرت شیخ وہاں رکےاور دعا فرمائی اور ایک طالبعلم جو بہت چھوٹا تھا جسکا نام محمدرمضان تھا اُس سے بھی شفقت فرمائی یہ طالبعلم یتیم بھی تھا۔۔قاری مدنی صاحب نے بتایا کہ حضرت کے بیان میں ایک چیف بھی موجود تھے

حضرت کے بیان سے متاثر ہوکر ان چیف صاحب جوش آگیا اورمین روڈ پر مسجد کے لیے یہ ۱۰ مرلہ کا پلاٹ دیا ہے ۔۔حضرت شیخ نے یہاں دعا بھی کروائی اور حضرت شیخ نے مسجد کا نام مسجد ِاقصی تجویز فرمایا یہ بھی عجیب معاملہ ہوا کہ بیان سے متاثر ہو کر مسجد کے لیے ایک صاحب نے جگہ دی اور آج وہاں دعا بھی ہوگئی یہ جگہ بالکل مین روڈ پر ہےجہاں طلباء کرام قطار لگاکر حضرت شیخ کے انتظار میں کھڑے تھے۔۔ پہلےایک جگہ تشریف لے گئے

جس کی تفصیل گذر چکی۔۔ بعدنمازِ ظہر جامعہ حسینیہ علی پور میں بیان ہوا۔۔ بیان کے فورا بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔ آج بھی آرام کا وقت بہت کم ملا حضرت شیخ نے بمشکل آدھا گھنٹہ قیلولہ فرمایا ۔۔ احباب کو آرام نہیں ملا کیونکہ کوسٹر خراب ہوگئی تھی کوسٹر ساڑے تین پر پہنچی جب بیان کا اختتام ہورہا تھا۔۔ پونے پانچ پر عصر نماز ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے فورا بعد قافلہ روانہ ہوا۔۔ سات بجے قافلہ جلالپور پیر والا پہنچا۔۔پھر سب نے جلدی جلدی نماز کی تیاری کی نماز سوا سات پر تھی۔۔ عشاء نماز ادا کرنے کے بعد یہ بیان ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries