سفر۱۱  نومبر۲۰۲۱عشاء    :آج وعدہ کریں کہ گناہ نہیں کریں گے           !جلال پور 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر:18 بعد عشاء بیان عنوان:۔آج پکا عہد کریں کہ گناہ نہیں کریں گے بمقام:جامع مسجد بدر رُخ شاہ طارق روڈ ملتان مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم صبح گیارہ بجے مدرسہ جامعہ رحمانیہ للبنین والبنات جلالپور میں حضرت شیخ کا بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد حضرت شیخ گاوں کی ایک مسجد اور مدرسے میں تشریف لے گئے وہاں کے مہتمم صاحب نے حضرت شیخ سے دعاوں کا فرمایا تھا کہ صرف دعا فرمادیں۔ حضرت شیخ نے دعا فرمائی ۔۔اور دیکھا کہ غریب بستی ہے اور مسجد و مدرسہ میں تعمیرات کا کام ہے مدرسے میں چھت کا کام بھی باقی تھا تو حضرت شیخ نے مدرسے اور مسجد کے لیے مہتمم صاحب کو ۴۰ہزار ہدیہ عنایت فرمایا کہ اس کو تعمیرات میں استعمال کرلیجئے گا۔۔ حضرت شیخ کی ہر سفر میں یہی معمول رہا ہے کہ جہاں گاوں وغیرہ کی مسجد میں اور مدرسے میں کچھ نہ کچھ عنایت فرماتے رہتے ہیں۔۔

حضرت شیخ کا یہ بھی معمول رہا ہے کہ جس جگہ مدرسے وغیرہ میں قیام فرماتے ہیں تو کھانے کا خرچہ بھی اپنا اپنا ہوتا ہے اور وہاں کے مقامی لوگ جو خدمت میں ہوتےہیں حضرت نے فرمایا کہ وہ اتنی بھاگ دوڑ کرتے ہیں ہم اُن کو اپنے ساتھ کھانانہ کھلائیں اُن کا خرچہ بھی حضرت اپنے پاس سے دیتے ہیں احباب کے پیسوں میں سے نہیں لیتے اور جہاں جہاں طلباء یا دوسرے ساتھی خدمت کرتے ہیں اں کو بھی ہدیہ عنایت فرماتے ہیں اور مدرسے میں جہاں قیام ہوتا ہے وہاں بھی رقم جمع فرماتےہیں تاکہ جو پانی بجلی وغیرہ استعمال ہوئی اُس مد میں جمع فرمادیتے ہیں تاکہ ہماری وجہ سے مدرسے پر بوجھ نہ آئے ماشاء اللہ !اللہ تعالی ایسی تقوی کی دولت سے ہم سب کو نواز دیں۔۔

دعا کے بعد حضرت شیخ قیام گاہ جامعہ رحمۃ للعالمین تشریف لے آئے وہاں پر دو بجے ظہر نماز ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔ پھر ایک گھنٹہ سب نے قیلولہ کیا۔۔ عصر نماز سوا چار بجے ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد دس منٹ حضرت شیخ نے طلباء کرام کو نصیحت فرمائی کہ اپنے ظاہر کو بھی سنوارے یہ کالے رنگ کی ٹوپی اور ٹخنہ چھپانا، کپڑے رنگ برنگے ،اپنے بزرگوں کو دیکھیں کیسے مٹ کررہتے تھے۔۔ پھر وہاں سے ملتان سفر کے لیے تقریبا پونے پانچ بجے روانگی ہوئی۔۔

قافلہ ایک کوسٹر اور چار گاڑیوں پر مشتمل تھا۔۔ الحمدللہ مغرب نماز ٹول پلازہ کی ایک مصلے پر ادا کی ۔۔ تمام قافلہ الحمدللہ سات بجے تک ملتان بیان والی جگہ پہنچا۔۔ تقریبا سوا دو گھنٹے ملتان پہنچنے میں لگے۔۔ملتان میں ٹریفک بہت جام تھا جسکی وجہ پونہ گھنٹہ ٹریفک میں لگ گیا۔۔ پھر سب نے نماز کی تیاری کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ الحمدللہ پورے بیان میں حضرت مولانا اسحاق ملتانی صاحب دامت برکاتہم موجودرہے۔۔ دورانیہ 1:57:00

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries