سفر۱۲  نومبر۲۰۲۱فجر    :دو چیزوں سے دل تباہ ہوتا ہے            !خیر المدارس ملتان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر:19 بعد فجر بیان عنوان:۔دو چیزوں سے دل تباہ ہوجاتا ہے۔۔ بمقام:جامعہ خیرالمدارس ملتان مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عشاء جامع مسجد بدر رُخ شاہ طارق روڈ ملتان میں بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد وہیں ایک گھر میں حضرت شیخ اور کچھ احباب کے کھانے کا نظم تھا اور باقی احباب کا دوسری جگہ انتظام تھا۔ بیان کے فورا بعد کھانا کھایا۔۔ کھانے کے فورا بعد قافلہ جامعہ خیرالمدارس کے لیے روانہ ہوا۔۔ الحمدللہ گیارہ بجے تک قافلہ جامعہ خیرالمدارس ملتان پہنچا۔۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم صاحب حضرت قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم بھی تشریف لے آئے۔۔ حضرت شیخ حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم کے دفتر میں تشریف لے گئے۔۔ کچھ دیر وہاں مجلس چلی۔۔ پھر حضرت شیخ اور قاری ارشد عبید صاحب ،مفتی فرحان صاحب اور دو خادم مہمان خانے میں تشریف لے گئے وہاں پر اور کسی کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔۔ باقی احباب کو جامعہ کے دوسرے مہمان خانے میں بھیج دیا گیا جہاں پر سب کی رہائش کا انتظام تھا۔۔ وہاں پر سب نے آرام کی تیاری کی۔۔ فجر نماز چھ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries