سفر۱۳  نومبر۲۰۲عصر :اللہ والوں کی برکات ! ملتان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم صبح ساڑے گیارہ بجے جامعہ نعمانیہ نظامیہ قدیرآباد میں حضرت شیخ کا بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد حضرت شیخ اور کچھ احباب مولانا اسحاق ملتانی صاحب دامت برکاتہم محاسن اسلام کے جو بڑے ہیں انکے کتب خانے تشریف لے گئے۔ وہاں پر مولانا صاحب نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے بہت اہم ملفوظات بیان فرمائے ان شاء اللہ جلد جاری کردیئے جائیں گے۔۔

دس منٹ حضرت شیخ تشریف فرماہوئے حضرت شیخ نے فرمایا کہ آپ کے پاس تو ایک گھنٹہ بھی بیٹھیں تو کم ہے لیکن حضرت مولانا قاری حنیف محمد جالندھری صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ظہر نماز خیرالمدارس میں ادا کیجیئے گا۔۔ حضرت شیخ سوا ایک تک تشریف لے آئے پھر ڈیڑھ بجے ظہر نماز ادا کی پھر وہاں ایک جنازہ تھا وہ پڑھا۔۔ پھر کھانے کا نظم ہوا۔۔کھانے کے دوران مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حنیف صاحب دامت برکاتہم نے اپنے دادا حضرت مولانا خیر محمد جالندھری صاحب رحمہ اللہ کے عجیب عجیب واقعات بیان فرمائے جو ریکارڈ ہوئے ہیں ان شاء اللہ جلد سیٹ کر کے بھیج دیا جائے گا

اور بھی بزرگوں کے واقعات سنائے یہ مجلس کھانے کے دوران ہوئی۔ عجیب و غریب مجلس ہوئی ساڑے تین بجے تک مجلس چلی۔۔ سب واقعات تو یاد نہیں ریکاڈنگ بھیج دی جائےگی ایک واقعہ جو عجیب و غریب کہ فرمایاحضرت مولانا حنیف صاحب دامت برکاتہم نے کہ دادا جان حضرت مولانا خیر محمد جالندھری صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ مہتمم مدرسے کا مالک نہیں ہوتا بلکہ متولی ہوتا ہے اس لیے اپنی قبر مدرسے میں نہیں بنوائی فرمایا کہ وصیت کی کہ میری قبر مدرسے میں مت بنوانا بلکہ اپنے لیے مدرسے کے اندر دورہ حدیث کے برابر میں ایک جگہ اپنی ذاتی پیسوں سے لی وہاں کے لیے وصیت کی کہ مجھے یہاں دفنانا اور ایسا بھی کیوں کیا کہ اگر عام قبرستان میں دفن کریں گے تو پتا نہیں کوئی قبر میں آئے دور ہونے کی وجہ سے کون قبر میں آئے گا یہاں اس لیے بنوائی کہ جو بھی خیرالمدارس میں آئے گا تو میری قبر پر آجائے گا کچھ ایصال ثواب کردے گا میرے لیے دعا کردے گا جو بھی بزرگ آئیں گے تو میری قبر پر آکر ایصال ثواب کردیں گے۔۔

اور فرمایا کہ یہاں چونکہ قرآن پاک کی تعلیم ہوگی اور حدیث پاک کی سدائیں ہونگی تو مجھے بھی ثواب مل جائے گا۔۔ اور ایک واقعہ کہ بیمار ہوگئے تو جب دادا جان کو تنخواہ دی گئ واپس کردی کہ میں نے پورے مہینے کام نہیں کیا تو تنخواہ کس بات کی یہ مدرسہ کی رقم ہے تنخواہ تو اُس صور ت میں ہوتی ہے جب کام کیا جائے۔۔ حضرت کو کہا گیا کہ اب تو آپ کو ضرورت بھی ہے آپ بیمار ہے تو فرمایا نہیں میں نہیں لوں گا پھر کہا کہ حضرت اگر مدرسے کی دیورا کہیں گر رہی ہو تو اُس کو تو مدرسے کی رقم سے ہی صحیح کروایا جائے گا تاکہ مدرسے کی بنیاد کمزور نہ ہو آپ تو پورسے خیرالمدارس کی بنیاد ہیں اگر آپ ہی نہ رہیں تو پھر ساری بنیادیں کمزور ہوجائیں گی تو حضرت مولانا نے فرمایا کہ دادا جان نے فرمایا کہ اپنے دلائل اپنے پاس رکھو اور یہ رقم لے جاو حضرت نے تنخواہ نہیں لی۔۔

ایک اور واقعہ یاد آیا کہ گردے کی کہ دادا جان کو گردے کی تکلیف ہوئی تو ماہر ڈاکڑ نے اچھی دوائی لکھ کر دی تو حضرت دادا مولانا خیر محمد جالندھری صاحب رحمہ اللہ جب بھی دوائی کھاتے تو قے ہوجاتی دو دن یہی رہا سب پریشان اور ڈاکٹر بھی پریشان کہ جب دوائی ہی نہیں جائے گی تو اثر کیسے ہوگا ،حضر ت مولانا حنیف جالندھری صاحب نے فرمایا کہ ایک ڈاکٹر تھے ڈاکٹر منیر صاحب انہوں نے دوائی تبدیل کی جیسی وہ دوائی استعمال کی تو وہ ہضم ہوگئی اور قے بھی نہیں ہوئی تو دوسرے ڈاکٹر پریشان کہ حضرت ہم نے جو دوائی دیں وہ تو بہت قیمتی تھی اور بہت اچھی مانی جاتی ہیں اور آپ نے جو دوائی دی وہ قیمت میں بھی کم اور ہلکی سمجھی جاتی ہیں یہ معاملہ سمجھ نہیں آیا ، ڈاکٹر منیر صاحب نے فرمایا کہ میں نے جو دوائی دی اُس میں الکوحل نہیں ملا ہواتھا اور آپ نے جو دوائی دی اُس میں الکوحل ملا ہوا تھا تو فرمایا کہ کچھ لوگ طالب ہوتے ہیں اور کچھ لوگ مطلوب ہوتے ہیں تو حضرت دادا جان کا ایسا ہی معاملہ تھا کہ اللہ تعالی نے ایسی غذا سے حضرت کی حفاظت فرمائی کہ میرے پیارے بندے کے پیٹ میں ایسی غذا بھی کیوں جائے جس میں الکوحل ملا ہوا ہو ۔۔اللہ اکبر!!ایمان تازہ ہوگیا ایسے واقعات سنکر

اللہ تعالی !اللہ والوں کی قدر ہمیں بھی نصیب فرمائیں ساڑے تین حضرت مولانا نے فرمایا کہ حضرت بہت وقت لے لیا میں ،اب آپ کچھ دیر آرام کرلیں حضرت نے فرمایا کہ میری تو ایسے واقعات سنکر نیند ہی اُر گئی سب کو اتنا مزہ آیا کہ مجلس میں بیٹھے رہے کچھ احباب نے کھانا بھی نہیں کھایا بعد میں پھر کھانے کا دوبارہ نظم ہوا۔۔ سوا چار بجے عصر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد یہ بیان شروع ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries