سفر۱۳  نومبر۲۰۲عشاء  :والدین کی قدر کر لیں  ! ملتان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر بیان کے بعد مغرب نماز ادا کی گئی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد جہاں احباب کی رہائش تھی وہاں پر سب احباب کے لیے چائے اور بسکٹ کا نظم تھا ۔۔

چائے کے ساتھ ساتھ مجلس بھی چلتی رہی کچھ نئے ساتھی بیعت بھی ہوئے۔۔ پچھلی تفصیل میں یہ بات رہ گئی کہ حضرت مولانا خیر محمد جالندھری صاحب رحمہ اللہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے اجلِ خلیفہ تھے اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے بانی و سرپرست تھے۔

دوسری بات مہتمم و شیخ الحدیث اور ناظم اعلی وفاق المدارس حضرت مولانا حنیف محمد جالندھری صاحب دامت برکاتہم کے والد مولانا شریف صاحب حضرت مولانا قاری طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ  مجاز تھے  اوربہت مضبوط تعلق تھا فرمایا کہ والد صاحب کے خطوط بھی موجود ہیں۔۔حضرت مولانا نے فرمایا کہ اس مدرسے کو ۹۴برس ہوگئے ہیں الحمدللہ اور فرمایا کہ ہم ان شاء اللہ والد صاحب رحمہ اللہ کے خطوط پر بھی کام کررہے ہیں اور جتنے بزرگ یہاں آئیں اُن کے ملفوظات جو یہاں بیان ہوئے اُس کو بھی لکھوارہے ہیں اور اپنے دادا جان حضرت مولانا خیر محمد جالندھری صاحب رحمہ اللہ کے بیانات کیسٹ میں موجود ہیں ان شاء اللہ اُس پر کام ہورہا ہے ۔۔

اور حضرت شیخ سے فرمایا کہ آپ کے جو یہاں بیانات ہوئے اُس کو بھی شائع کیا جائے گا اور یہ بھی فرمایا کہ ۱۰۰ سال پورے ہونے پر ایک جلسہ منعقدکیا جائے گا جس میں یہ سب شائع ہوگا، فرمایا ایک عظیم الشان کا م دین کا اور منظرِ عام پر آئے گا، حضرت مولانا نے حضرت سے اِس کام کے لیے دعا وں کا بھی فرمایا۔۔ آج الحمدللہ حضرت مولانا اثر جانپوری صاحب دامت برکاتہم بھی دینی سفر پر ملتان تشریف لائے ہوئے ہیں آج حضرت اثر صاحب حضرت شیخ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے ۲۰ احباب کے ساتھ تشریف لائے اور ظہر نماز جامعہ خیرالمدارس میں ادا کی ۔۔۔

یہاں تین ہزار سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں اور بارہ سو سے زائد طالبات شرعی پردے سے تعلیم حاصل کررہی ہیں۔۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ ہمارے دادا جان نے خواتین کا ہاسٹل رکھا ہی نہیں اور ۹۴ سال ہوگئے ایسا آج تک نہیں ہوا کیونکہ اس میں اتنی مشکلات ہیں جس کو سھنبالا نہیں جاسکتا

فرمایا دادا جان کو معلوم تھا کہ کیا کیا خرابیاں ہوسکتی ہیں دادا کو یہ پسند ہی نہ تھا بس اُس وقت سے شرعی پردے سے دینی تعلیم دی جاتی ہے۔۔۔ کل فجر بیان جامعہ خیرالمدارس میں ہی ہوگا اُس کے بعد تقریبا گیارہ بجے تک کبیر والا روانگی ہے دوپہر میں جامعہ دارالعلوم کبیر والا میں بیان ہوگا پھر رات بعد خانیوال میں ترتیب ہے فجر بیان پندرہ نومبر بروز پیر کو خانیوال میں ہوگا پھر کوٹ ادو روانگی ہے ان شاء اللہ ۱۷،نومبر تک کوٹ میں بیانات کی ترتیب ہے۔۔ ۱۷،نومبر کو ملتان تشریف لے آئیں گے

۱۸نومبر کو ان شاء اللہ ملتان سے کراچی کی فلائیٹ ہے۔۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries