سفر۱۵  نومبر۲۰۲عصر:بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے      ! کوٹ ادو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کل ۱۴ ،نومبر بروز اتوار بعد عشاء لال مسجد خانیوال میں بیان ہوا تھا پھر اُس کے بعد قریب ہی ایک گھر میں کھانے کا نظم ہوا۔۔ حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا سب احباب نے بھی کھانا کھایا۔۔ خانیوال اور آس پاس کے گاوں اور شہر سے کافی لوگ اور علماء حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے کھانے کے بعد سب حضرت شیخ کے حجرے میں جمع ہوگئے۔۔ حضرت شیخ نے سب علماء کا خوب اکرام فرمایا کھانا بھی اپنے ساتھ حجرے میں کھلایا اور کھانے کے بعد فروٹ اور چائے بھی مہمانوں کو پیش کی۔۔.

کہڑوڑ پکا سے قاری یعقوب صاحب بھی اپنے رفقاء کے ساتھ حاضر ہوئے۔۔اور کہڑوڑ پکا کی دعوت دی حضرت شیخ کافی عرصہ پہلے تشریف لے گئے تھے پھر کبھی جانا نہیں ہوا۔۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ انشاء اللہ مارچ میں اس طرف آنے کا ارادہ ہے۔۔ آپ کے ہاں اس بار ضرور آئیں گے ان شاء اللہ۔۔ رات ایک بجے تک اسی طرح مجلس چلتی رہی حضرت شیخ نے اس دوران دوائیاں بھی لیں اور چہل قدمی بھی کی اور سوا ایک تک آرام کے لیے بستر پر تشریف فرما ہوئے۔۔

حضرت شیخ کی اور کچھ احباب کی رہائش ایک گھر میں تھی اور باقی احباب کی رہائش گھر کے برابر مسجد تھی اُ س میں تھی۔۔ مسجد والوں نے تبلیغی  جماعت کے لیے مسجد کے اندر دو بڑے کمرے بنوائے ہوئے تھے باقی احباب نے وہاں آرام کیا۔۔ خانیوال کا سارا نظم مفتی فضل اللہ صاحب نے ترتیب دیا مفتی فضل اللہ صاحب اور اُن کے رفقاء نے حضرت شیخ اور احباب کی راحت کا خوب اکرام کیا۔۔ پھر فجر نماز چھ بجے ادا کی فجر نماز کے بعدابو بکر مسجدسول لائن میں بیا ن ہوا تھا اور بہت ہی عجیب درد بھرا بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد یہ بیان بہت لوگوں نے مانگا ۔ لوگوں نے اپنے موبائل میں خوب بیانات ڈلوالئے ہر جگہ چار چار احباب کو لیپ ٹاپ لے کر بٹھایا گیا تاکہ جلدی جلدی بیانات ڈالے جاسکیں ہر جگہ خوب رش ہوتا تھا ۔ پھر ناشتے کا نظم ہوا۔۔ناشتے کے بعد بھی کئی علماء اور مقامی لوگ آگئے تھے مجلس ہوتے ہوتے نو بج گئے

کچھ لوگوں نے بیعت کی بھی درخواست کی حضرت شیخ نے بیعت فرمایا۔۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ اب سفر ہے جلدی جلدی سب آرام کرلیں۔ سوا بارہ بجے ظہر نماز ادا کرکے کوسٹر کو روانہ کردیا گیا۔۔ حضرت شیخ اور کار والے احباب بھی ظہر نماز ادا کرکے ساڑے بارہ بجے کوٹ ادو کے لیے روانہ ہوئے۔۔ الحمدللہ پونے تین تک سوا دوگھنٹے میں حضرت شیخ اور کار والے احباب کوٹ ادو حافظ یاسر فاروق صاحب کے گھر فاروق ڈسٹری بیوٹرز کے گھر پہنچے۔۔ جب گھر پہنچے توعمر فاروق صاحب گھر کے باہر حضرت شیخ کے انتظار میں تھے اور بھی لوگ تھے اور چھوٹے چھوٹے بجے اوپر کھڑے تھے اور آوا زیں لگارہے تھے کہ حضرت والا زندہ آباد۔۔اور مصطفی بھائی کی آواز میں اشعار بھی چل رہے تھے کہ آپ رشکِ گلاب ہیں مرشد۔۔

الحمدللہ یہاں آکر بہت دل لگتا ہے اور بہت نور محسوس ہوتا ہے بہت زیادہ لوگ یہاں حضرت والا سے محبت کرتے ہیں۔۔ عمر فاروق صاحب حافظ یاسر صاحب اور ان کے بھائیوں نے خوب اکرام فرمایا سب کی راحت کا خوب خیال رکھا۔ ایسا لگا کہ اپنے ہی گھر میں آگئے۔۔ یہ کوٹ ادو کا حضرت شیخ پانچواں یا غالبا چھٹا سفر ہے ہر بار حضرت شیخ کی رہائش اور ی سب احباب کی رہائش کا انتظام انہی کے گھر پر ہوتا ہے۔آخری بار ۱۴ مارچ ۲۰۲۱ کو یہاں آنا ہوا تھا۔۔ اللہ پاک سب کو اپنی شان کے مطابق اجرِ عظیم عطاء فرمائیں۔۔ کوسٹر کافی لیٹ پہنچی کوسٹر کوپہنچنے میں چار گھنٹے لگے چار بجے کوسٹر مقام پر پہنچی پھر جلدی سب نے کھانا کھایا۔۔ عصر نماز سوا چار بجے ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries