سفر۱۵  نومبر۲۰۲عشاء :توبہ اور گڑگڑانا اللہ کو بہت محبوب ہے       ! کوٹ ادو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر مسجد البدر وارڈ نمبر ۸ میں بیان ہوا۔۔مغرب نماز ادا کی۔۔نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ قیام گاہ پہنچا۔۔ قیام گاہ پر حضرت شیخ نے چائے نوش فرمائی سب احباب کے لیے بھی چائے کا انتظام تھا۔۔ سوا چھ تک حضرت نے فرمایا کہ ساڑے سات بجے نماز ہے سب بہت تھکے ہوئے ہیں ابھی کچھ وقت ہیں تھوڑی دیر لیٹ جائیں مجلس نہیں ہوگی۔۔حضرت نے فرمایا میں بھی کچھ دیر آرام کروں گا۔۔ سوا سات تک سب نے آرام کیا ۔۔ساڑے سات بجے نماز ادا کی ۔۔۔نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

حضرت شیخ ان شاء اللہ بدھ کی رات تک کوٹ ادو میں ہی رہیں گے بروز بدھ ۱۷،نومبر کو بعد مغرب بیان کی ترتیب ہے پھر عشاء نماز پڑھ کر کوٹ ادو میں ہی رات کا کھانا ہے ۔۔پھر حضرت شیخ بدھ کی رات جامعہ خیرالمدارس ملتان تشریف لے جائیں گے۔۔ جامعہ خیر المدارس ملتان کے مہتمم و شیخ الحدیث اور ناظم اعلی وفاق المدارس حضرت مولانا حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم کو جب علم ہوا کہ جمعرات کو حضرت شیخ کی ملتان سے صبح ساڑے نو بجے کی فلائیٹ ہےتو حضرت مولانا نے حضرت شیخ کو دعوت دی کہ آپ بدھ کی رات ہمارے ہاں تشریف لے آئیں تاکہ جمعرات کو بعد فجر الوادعی بیان بھی ہوجائے اور آپ آرام کرکے یہاں سے ائیر پورٹ تشریف لے جائیے گا ان شاء اللہ آپ کو آسانی ہوگی۔۔

حضرت شیخ نے منع نہیں فرمایا بلکہ فرمایاکہ آپ ہمارے بڑے ہیں ان شاء اللہ آپ کے ہاں ہی حاضر ہوجاوں گا۔۔ ۱۸نومبر بروزِ جمعرات کو حضرت شیخ کی صبح کی فلائیٹ ہے ان شاء اللہ حضرت شیخ جمعرات کو بعد مغرب مرکزی بیان فرمائیں گے۔۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries