سفر۱۶  نومبر۲۰۲فجر :سنتوں پر عمل کی بارش کردیں       ! کوٹ ادو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا بعد نماز عشاء مظاہر العلوم کوٹ ادو میں بیان ہوا جسکا دورانیہ ڈھائی گھنٹےرہا۔۔ اس مدرسے کی بنیاد حضرت مولانا خیرمحمد جالندھری صاحب رحمہ اللہ نے رکھی تھی۔۔بہت بڑا مدرسہ تھا بڑی تعداد میں مجمع الحمدللہ موجود تھا اور بڑی تعداد میں خواتین شرعی پردے سے بیان میں موجود تھیں۔۔

بیان کے بعد قافلہ قیام گاہ پہنچا۔ سب احباب نے کھانا کھایا۔ رات کھانے کے فورا حضرت شیخ نے آرام فرمانا تھا عمر فاروق صاحب کو حضرت شیخ نے فرمایا تھا کہ آج مجلس نہیں ہوگی بس آرام کرنا ہے آج سفر کی وجہ سے آرام نہیں ملا۔۔ ہمارے جو ساتھی بیان ڈال رہے تھے مدرسے میں رش خوب تھا وقت لگ گیا جب واپس ہوئے قیام گاہ کے لیے ،تو راستہ بھول گئے ،راستے میں تین لوگ ملے انہوں نے کہا ہم پہنچا دیتے ہیں جب اُن کو پتا لگا کہ اللہ والے بزرگ آئے ہوئے ہیں تو اُن ساتھیوں نے کوئی چیز لے لی کہ ہدیہ دیں گے۔۔

جب وہ لوگ احباب کو لے کر قیام گاہ تک پہنچے تو وہ لوگ جنہوں نے پہنچایا ،ہدیہ دے کر باہر دروازے سے ہی جارہے تھے ہمارے ساتھیوں نے ہدیہ نہیں لیا اور کہا کہ حضرت شیخ سے مل کر جائیں اُن صاحب نے کہا کہ مجھے ملنے کا کوئی ارادہ نہ تھا لیکن اتنے داڑھی اور ٹوپی والے سفید کپڑوں میں لوگوں کو دیکھا تو نوارنیت سی محسوس ہوئی تو وہ اندر آگئے۔۔۔ حضرت شیخ کو جب پتا لگا فورا اپنے حجرے میں بلالیا۔۔ گیارہ بجے مجلس شروع ہوئی حضرت شیخ نے عجیب و غریب نصیحتیں فرمائیں بڑی مونچھ رکھنے پر،داڑھی کے وجوب پر اور توبہ جذب کے واقعات پر ۔۔

حضرت شیخ نے ساتھیوں سے نعت شریف بھی پڑھوائی۔۔ یہ ساتھی جو آئے تھے انتہائی خوش ہوئے اور جو ساتھی لانے کا سبب بنے اُن کو حضرت کے سامنے بہت دعائیں دیں کہ کیسے برزگ سے ملاقات کروائی۔۔ مجلس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے زیادہ ہوگیا۔۔وہ جب گئے تو کہہ کر گئے کہ دل نہیں کررہا جانے کا دل کررہا ہے رات بھر بیٹھے رہیں لیکن گھر والے انتظار کررہے ہیں ۔۔

حضرت شیخ نے بھی فرمایا کہ میری بھی سب تھکن دور ہوگئ بہت مزہ آیا پھر فرمایا احباب سے کہ کسی کو بھی حقیر نہیں سمجھنا پتا نہیں کب اللہ پاک کس کا کام بنادیں۔۔ اور فرمایا کہ نیند تو قبر میں ہی پوری ہوگی خوب آرام کریں گے ان شاء اللہ۔۔ تقریبا ایک بجے تک حضرت نے آرام فرمایا۔۔۔ فجر نماز ادا کرنے کے بعد ۶:۲۵تک بیان کا آغاز ہوا۔۔ حضرت شیخ نے ہدیہ کے بارے میں بھی نصیحت فرمائی کہ ضروری نہیں سمجھنا چاہیے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries