سفر۱۷  نومبر۱۲۰۲مغرب  :عظمتِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین     ! کوٹ ادو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم صبح ساڑے گیارہ بجے جامعہ مسجد فاروقیہ نورالاسلام نور شاہ میں بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد حضرت شیخ نے ایک جگہ پونے دو بجےپر ظہر نماز ادا کی یہ وہ جگہ تھی جو میزبان حافظ یاسر صاحب نے مسجد و مدرسے کے لیے لی ہے پچھلی بار حضرت شیخ دعا کے لیے یہاں تشریف لے گئے تھے۔۔ ظہر نماز ادا کرنے کے بعد قیام گاہ عمر فاروق صاحب کے گھر تشریف لے گئے تمام قافلہ بھی پہنچا۔۔ فورا کھانے کا نظم ہوا۔۔ پھر حضرت شیخ نے آدھا گھنٹہ قیلولہ فرمایا۔۔

عصر نماز سوا چار بجے جامعہ فاروقیہ میں ادا کی جہاں کل بعد عشاء بیان ہوا تھا۔۔ عصر نماز کے بعد حضرت شیخ نے خطوط کے جواب بھی دیئے جو وہاں کی مستورات نے اصلاحی خط لکھ کر بھیجے تھے صبح بھی حضرت شیخ نے کافی خطوط کے جواب دیئے تھے اور عصر تا مغرب بھی یہی خطوط کے جوابات دیئے۔۔ عصر بعد سب نے کوسٹر اور کاروں میں سامان لوڈ کیا اور پھر چائے پی۔۔ مغرب نماز ادا کرنے کے بعد یہ بیان ہوا۔۔۔ عشاء نماز ادا کرنے کے بعد کھانے کا نظم عمر فاروق صاحب کے گھر پر ہی ہے پھر فورا ملتان کے لیے روانگی ہے ۔۔ رات ان شاء اللہ جامعہ خیرالمدارس ملتان میں قیام ہوگا بعد فجر بیان بھی ہوگا پھر ائیر پورٹ کے لیے روانگی ہے ان شاء اللہ صبح ساڑے نو بجے کی فلائیٹ سے حضرت شیخ کراچی کے لیے روانہ ہونگے ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries