مجلس۲۳   نومبر۱ ۲۰۲ عشاء  :  مشکلات دو طرح کی آتی ہیں اجتماعی اور انفرادی ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:43) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:11) یہاں سے اشعار پڑھے گئے مفتی انوار صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فیضانِ محبت سے پڑھے۔۔۔ آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں صحبتِ اہلِ دل جس نے پائی نہ ہو اس کا غم غم نہیں، اس کا دل دل نہیں جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں غیرِحق سے لگاتا ہے جو اپنا دل تیری اُلفت کے غم کا وہ حامل نہیں آپ کا ہوں میں بس اور کسی کا نہیں کوئی لیلیٰ نہیں کوئی محمل نہیں کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دہل بحرِاُلفت کا کوئی بھی ساحل نہیں

07:37) تصویر بنانا حرام ہے کسی سے دین میں زبردستی نہیں جس کی مرضی جو چاہے کرے لیکن ہمارے ہاں اس کی اجازت نہیں۔۔لیکن اس کے جو نقصانات سامنے آرہے ہیں وہ سب کو معلوم ہے کیسے اولاد گند میں جارہی ہے۔۔۔

10:17) فحش مناظر تک ہماری ماں بہن بہو اور اولاد دیکھ رہی ہیں۔۔

10:40) دو قسم کی مشکلات آتی ہیں ایک اجتماعی اور ایک انفرادی۔۔۔جیسے کورونا اجتماعی وبا آئی اور کتنی بار بتایا کہ بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے پچھلوں نے کبھی سنا بھی نہ ہوگا۔۔۔کورونا کا خوف اب تک ہے لیکن اللہ کا خوف نہیں۔۔۔جب ہی تو گناہ کررہے ہیں۔۔۔

12:52) کل ہی کی بات کہ پڑوس میں 26 سالہ نوجوان کو ایک کار نے اُڑا دیا لڑکا لڑکی شراب پی کر رانگ سائٹ سے جارہے تھے نوجوان کو اڑادیا بیچارے کا کل انتقال ہوگیا۔۔۔اب وہ تو فرار ہوگئے کون سی عدالت میں ان کو انصاف ملے گا لیکن....اللہ تعالی نے آخرت میں عدالت بنائی ہے یہاں کی عدالت میں اگر کچھ نہ ہوا لیکن ایک عدالت ہے جہاں سب چیز کا حساب ہوگا۔۔۔

13:48) توبہ کی چار شرطیں ہیں۔۔

15:58) اپنے کو تکلیف آئے تو سوچنا ہے کہ میرے گناہوں کی وجہ سے آئی ہے اور دوسرے کو مصیبت میں دیکھیں تو سوچنا ہے کہ اس کے درجات بلند کرنے کے آئی ہے۔۔۔

17:36) توبہ میں تو دیر نہیں کرنی چاہیے کوئی کہے کھیل تماشا لگارکھا ہے تو گھبراو نہیں اُن کو کہنے دو۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب گناہ ہوجائے تو فورا توبہ کرلو چاہے سو بار گناہ ہو۔۔۔

19:00) بانڈ وغیرہ لینا یہ سب حرام ہے۔۔۔

25:46) کسی کو بھی حقیر نہیں سمجھنا ۔۔ایک واقعہ حقیر سمجھنے پر ۔۔۔

27:43) اپنے خادم کو کنجی بھی پھینک کر مت دو اپنے کبر کا علاج کراو یہ اکڑ تباہ کردیتی ہے۔۔

29:14) برکت کا مطلب۔۔۔

29:50) یہ جو مصائب آتے ہیں اجتماعی ان کا سب سے بڑا سبب اعلانیہ گناہ کا عام ہونا ہے۔۔۔

33:34) تخنہ چھپانا حرام ہے دو حالتوں میں۔۔۔

35:58) جس نوجوان کا انتقال ہوا انہوں نے حضرت سے کہا کوئی ایسی بات بتائیں جس سے صبر آجائے حضرت شیخ نے پھر یہ نصیحت فرمائی۔۔۔صبر کا مطلب کیا ہے کہ شکات نہ کرے۔۔اطاعت کرکے صبر کرے۔۔۔

40:46) اللہ کا پیارا کون ہے؟

44:06) نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ خدا کا گھر پئے عشقِ بتاں نہیں ہوتا دل خدا کا گھر ہے۔ یہ بت خانہ نہیں ہے کہ اس میں بتوں کو بسالو اگر دل میں غیراللہ کی محبت آگئی تو یہ مٹی مٹی پر مٹی ہوکر مٹی ہوجائے گی۔۔

45:00) از لبِ نادیدہ صد بوسہ رسید من چہ گویم روح چہ لذت کشید اللہ تعالیٰ کے لب نظر نہیں آتے کیونکہ وہ لبوں سے پاک ہیں لیکن اُن کی راہ میں گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانے سے دل اُن کے پیار کے بوسے، اُن کے قرب کی حلاوت محسوس کرتا ہے، اللہ ارحم الراحمین ہے۔ وہ اپنے بندوں کے مجاہدے کو اور اپنے بندوں کے غم کو رائیگاں نہیں کرتا۔۔۔

47:40) اللہ کے وجود کی بے شمار نشانیاں ہیں۔۔۔

53:05) تکبّر کیا ہے؟بطر الحقِّ وغمط النَّاس۔۔۔اپنے آپ کو بڑاسمجھنا اور دوسروں کو حقیر سمجھا۔۔۔

55:59) مہنگائی کیوں آئی ہے ہمارے اپنے ہی گناہوں کی وجہ سے۔۔۔

01:00:23) مصائب وآفات سے متعلق مضمون پڑھا۔۔۔

01:02:20) بدنظری کرنے والے کے لیے آپﷺ کی بدُعا ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries