مرکزی بیان ۲۵   نومبر۱ ۲۰۲    :اللہ والی اور نفسانی محبت کا فرق          ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:29) بیان کے آغاز میں جناب مفتی انوار صاحب نے آئینہ محبت سے اشعار پڑھے۔۔۔ کرم ہے مرے دل کو مسکن بنائے اگر صاحبِ عرش جلوہ دکھائے تو سینے میں پھر کون دل اپناپائے میں ان کی خلش میں ہوں اب محوِلذت جوچاہے وہ اب میری محفل میں آئے وہ غم جس پہ قربان ہوں دونوں عالم وہی چاہتا ہوں وہی ہاتھ آئے نہ چھیڑو کسی غم کے مارے ہوئے کو دکھے دل کو ناحق کوئی کیوں ستائے ہو آزاد فوراً غمِ دوجہاں سے ترا ذرّہ ٔ غم اگر ہاتھ آئے مرا وقت کیا آگیا واپسی کا یہ کس نے تجلی کے پردے اٹھائے رہِ عشق میں خاک بن کر کے آئو وہ محروم ہے جو یہاں سر اٹھائے جسے چاہیے ملک عشقِ حقیقی کسی اہل دل سے وہ دل لگائے عجب کیا کہ آئے کبھی وقت ایسا کرم ان کو اک دن مرے پاس لائے یہ گل اوربلبل کے قصے نہیں ہیں مری آہ دل ہے یقیں جس کو آئے تپِ عشق سے جب تجھے آگہی تھی مری رگ میں کیوں تونے نشتر لگائے ترے غم کی طالب ہے پروانہ فطرت مگس کومگر یہ کہاں راس آئے عجب درد میں ان کے لذت ہے اختر

38:37) شیخ کے پاس ہر چپکے رہو اس کا کیا مطلب۔۔۔

39:54) حضرت عبدالقدوس رحمہ اللہ کے صاحبزادے کا واقعہ کہ بیٹے نے کہا کہ ابا کی درد دل کی دولت کون لے گیا پھر وہاں اصلاح کے لیے گئےپھر حضرت نظام الدین بلخی رحمہ اللہ نے ایسے مجاہدات کرائے واقعہ۔۔۔

44:23) جہاں جاتے ہیں ہم تیرا فسانہ چھیڑ دیتے ہیں کوئی محفل ہو تو تیرا رنگِ محفل دیکھ لیتے ہیں جب اللہ اپنی محبت کا درد کسی کا عطا فرماتا ہے تو پھر وہ خود بھی جاگتا ہے اور ایک جہان کو جگاتا ہے۔

44:36) آج تک فرعون کو بھی دنیا نہیں ملی۔۔۔

46:38) نہ من مانم نہ دل ماند نہ عالَم اگر فردا بدیں خوبی در آئی اے اللہ! نہ میں رہوں گا، نہ میر ادل رہے گا، نہ یہ عالَم رہے گا۔۔۔

47:18) واقعہ سنا کر فرمایا کہ مٹنے کا ہی تو مسئلہ ہے اگر شیخ کہے مزدور بن جاو تو مزدور بن جاو۔۔۔

49:10) استاد اور شیخ کا ادب۔۔

49:31) عقل اپنی خود رائی پر عمل۔۔خود جتنا مزاح کریں دوسرا کرے تو منہ بنالیتے ہیں نہ اصلاح کی فکر کیوں اُس سے بات چیت بند رکھی کیا اُس نے اذیت پہنچائی شیخ کو بتاو۔۔کیا اُس سے اذیت پہنچائی۔۔۔

51:45) دوستی دوستی کہتے ہیں اور ذرا سی بات پر منہ پھلا کر بیٹھ گئے یہ نفس کا غلام ہے شیخ کو اذیت دے کر مارنا چاہتا ہے شیخ کو خوش نہیں دیکھنا چاہتا۔۔

52:26) لڑکوں کی لڑکوں سے دوستی۔۔۔

53:24) بہشتی زیور میں دوستی کی پانچ شرطیں بتائی ہیں۔۔۔

56:11) سب سے بڑا ذکر نماز ہے۔۔

58:20) آج بعد عصر حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم کا بیان سن لیں کیا فرمایا۔۔

01:00:10) ہر ایک سے تعلق پیدا نہ کرے ہر ایک سے دوستی مت کریں ہر وقت دوستیاں بڑھاتے جارہے ہیں کبھی اس دوست کےہاں دعوت ہے کبھی دوسرے کے ہاں۔۔۔

01:01:16) دوستی کے لیے پانچ چیزوں کو دیکھیں۔۔۔

01:04:36) بعض لوگوں کے اخلاق ایسے ہوتے ہیں کہ لوگ دعائیں کرتے ہیں کہ یہ جائے تو سکون ملے۔۔۔خود بہ خود اصلاح نہیں ہوگی۔۔۔

01:09:08) دیکھو دوست کون ہے ایسا نہ ایسا دوست ہو کہ دیکھ کر گندے خیالات آرہے ہونگے۔۔۔ نفسانی محبت کا انجام نفرت وعداوت ہوتا ہے۔۔

01:14:24) اللہ والی اور نفسانی محبت کا فرق۔۔ محبت للّٰہی اور نفسانی محبت میں فرق۔۔۔

01:15:59) شیخ چلی کا واقعہ۔۔

01:18:19) اللہ والی اور نفسانی محبت کی علامت کیا ہے۔ نفسانی محبت کے دو انجام ہوتے ہیں، ایک نفرت اور دوسرا عداوت۔۔۔

01:18:56) زمانہ طالبعلمی میں نہ کسی سے دوستی کریں اور نہ کسی سے دشمنی کریں۔۔۔۔

01:23:40) دوست کیسا ہوتا ہے اور والد والد ہوتا ہے ایک عجیب واقعہ۔۔۔

01:26:06) ایک عجیب حکایت۔۔۔ملک الموت سے متعلق۔۔۔

01:33:53) شوہر،بیوی کو ایک نہایت ہی اہم نصیحت۔۔۔

01:34:34) حرام عشق کا ایک باریک نکتہ۔۔۔

01:35:17) میاں بیوی کا ساتھ تو زندگی بھر کا ساتھ ہے۔۔۔

01:36:52) دین ون وے ٹریفک کا نام ہے۔۔۔

01:38:05) بیوی کے ہوتے ہوئے نامحرم سے بات کررہا ہے بیوی سے بات نہیں کررہا اور نامحرم کے چہرے کی تعریف کررہا ہو کیوں بیوی کے پاس نہیں جاتا تعریف نہیں کرتا..کیونکہ شیطان حرام دکھاتا ہے اُس میں مزہ دکھاتا ہے۔۔۔

01:40:32) بیویوں کونصیحت کہ اگر شوہر نالائق ہے تو آپ ایک ہی پرچہ پڑھ لیں کہ برائی کا بدلہ اچھائی سے دیں۔۔۔

01:42:25) خواتین کو صبر پر اہم نصیحت۔۔۔

01:45:08) حضرت آدم علیہ السلام کی میراث اللہ تعالی سے رونا ہے

01:46:28) معافی کا فائدہ کی ہوگا...توفیق طاعت...دخولِ جنت۔۔۔

01:47:10) جہاں بڑے پکڑ کریں تو ایک جملہ سیکھ لیں غلطی ہوگئی،معافی چاہتا ہوں،آئندہ نہیں ہوگا۔۔۔

01:50:18) کسی کو حقیر سمجھنے پر ایک مخنث کا عجیب واقعہ۔۔۔

01:55:14) مرکز تربیت ِخواتین میں بیان میں شرعی پردے سے جو سن رہی تھیں بہت زیادہ باتیں اور شور۔۔۔حضرت شیخ نے بہت جوش میں نصیحت فرمائی کہ مت آو بیان میں اگر اس طرح باتیں کرکے دوسروں کا نقصان کرنا ہے۔۔۔

01:58:29) آخر میں عالَم برزخ سے متعلق اہم بیان کہ عالَم برزخ بھی اللہ کی نعمت ہے اور نعمت کیسے ہے۔۔۔

01:59:25) ارادے اور بغیر ارادے کے شیخ کو اذیت دینے سے باطن کا نقصان ہوگا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries