جمعہ بیان ۲۶   نومبر۱ ۲۰۲    :جوانی اللہ تعالیٰ پر فدا کرنے کا مطلب           ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:59) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے آئینہ محبت کتاب سے اشعار پڑھے۔۔۔ دردِ دل سے لوں میں تیرا نام پاک جو بھی بشر سن لے میری آہ کو بس تڑپ جائے وہ تیری چاہ کو عشق سے اپنے تو دل کو طور کر نور سے اخترؔ کا دل معمور کر پھر گنبد خضراء سے منور ہوئے ہیں ہم رب کے کرم سے آج ہیں ہم زائرِحرم کعبہ کا در ہے اور ہے دیوار ملتزم میری نظر کے سامنے ہے کعبہ محترم یہ نعمتِ طواف بھی کیسی ہے مغتنم رہتے کہاں ہیں اور ہیں اب کس شہر میں ہم کیا دوستو مالک کا یہ ہم پر نہیں کرم آنسو ہمارے خونِ جگر سے ہوئے بہم یہ سجدۂ زمین ہے یا ہیں فلک پہ ہم پھر مسجد ِنبوی کی زیارت کا شرف ہے پھر گنبدِ خضراء سے منور ہوئے ہیں ہم اختر پہ دوستو ہے خدا کا بڑا کرم ہر سانس پہ رحمت ہے اورکیسے ہیں یہ نعم نالۂ غمناک دریادِمرشد پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ یہ کس کا جنازہ لے کر ہم پاپوش نگر کو جاتے ہیں یہ کس کی جدائی سے زخمی ہم قلب وجگر کو پاتے ہیں کس رشک قمر کو دفنانے ہم دل کو سنبھالے جاتے ہیں

25:42) اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائیں ایک فرقہ ہے جو کہتا ہے کہ اللہ کو معاف کرنا ہی پڑے گا یہ باطل فرقہ ہے۔۔۔

27:17) ایک جذب ہوتا ہے اور ایک سلوک ہوتا ہے۔۔۔

29:14) حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔۔۔

30:45) حضرت جموح رضی اللہ عنہ کا ایمان لانے کا واقعہ۔۔۔۔

36:57) من عشق وکتم الخہ جس شخص نے عشق کیا ، پاکدامن رہا، اسے چھپائے رکھا اور مرگیا تو وہ شہادت کی موت مرا۔۔

38:29) تو کر بے خبر ساری خبروں سے مجھ کو الٰہی رہوں اک خبردار تیرا ایک اللہ والے کعبہ شریف میں غلافِ کعبہ پکڑ کر یہ شعر پڑھا تھا :ـ کوئی تجھ سے کچھ کوئی کچھ مانگتا ہے الٰہی میں تجھ سے طلب گار تیرا اے خدا! میں آپ سے آپ ہی کو مانگ رہا ہوں کیونکہ جو اللہ کو پاگیا سب کچھ پاگیا۔ جو تُو میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری اگر اک تُو نہیں میرا تو کوئی شئے نہیں میری 39:30) دنیا کا حسنہ۔۔۔

43:30) مونچھے بھی اول نمبر رکھنی چاہیے۔۔۔

44:13) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب:۔ ۱۔اللہ تعالی قیمات کے دن بات نہیں فرمائیں گے۔۔ ۲۔اللہ تعالی شفقت سے دیکھیں گے نہیں ۳۔تزکیہ کی توفیق نہیں ہوگی ۴۔درناک عذاب ہوگا۔۔ یہ کن کو ہوگا:۔ ایک ٹخنہ چھپانے والا مرد۔۔۔ دوسرا جھوٹ بول کر سودا بیچنے والا۔۔۔ تیسرا احسان کرکے جتلانا۔۔۔

49:11) بیوی کو وقت نہیں دینا۔۔مسکرا کر بات نہیں کرنا۔۔خوشبو نہیں لگانا۔۔۔ایسے لوگ گھر کے تعلقات برباد کرتے ہیں۔۔۔

50:17) بیوی کے ہوتے ہوئے نامحرم سے بات کررہا ہے بیوی سے بات نہیں کررہا اور نامحرم کے چہرے کی تعریف کررہا ہو کیوں بیوی کے پاس نہیں جاتا تعریف نہیں کرتا..کیونکہ شیطان حرام دکھاتا ہے اُس میں مزہ دکھاتا ہے..شیطان و نفس اس میں مزہ ڈال دیتا ہے۔۔۔

52:09) رانگ سائڈ ۔۔۔ بائیک اور کار چلانے والوں کو نصیحت کہ کسی کی آہ مت لو۔۔۔

53:39) بعض لوگ شیخ کے ہوتے ہوئے بے شیخ ہیں۔۔۔ایک جگہ ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے بات نہیں کررہے اور اصلاح کی فکر نہیں۔۔جب شیخ دیکھتا ہے کہ میرے مرید اور پیر بھائی بدمعاشی سے چل رہے ہیں آپس میں اختلاف کررہے ہیں تو شیخ کو غم ہوگا شیخ کی صحت پر اثر پڑے گا شیخ کو ایسے لوگ بیمار کردیتےہیں شیخ کو ہاٹ فیل بھی ہوسکتا ہے۔۔۔

55:51) کیوں شیخ کو اذیت دیتے ہو ایسا کیا اُس نے کردیا۔۔جھکنے کے لیے تیار نہیں...اصلاح کرانے کے لیے تیار نہیں...چار قدم کے فاصلے پر بیٹھے ہیں اور بات چیت بند اور دوسروں سے ہنس رہے ہیں۔۔۔ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور جھکنے کے لیے تیار نہیں بات بند کی ہوئی ہے۔۔۔

01:00:05) دوستی کی شرائط،دوست کیسا ہونا چاہیے،دوستی کس سے ہو،کون سی دوستی عرش کا سایہ دلائے گی اس پر کل مرکزی بیان ہوچکا لے کر سن لیں دوبارہ تو ابھی بیان نہیں ہوسکتا۔۔۔

01:02:39) اگر گناہ نہیں چھوٹتے تو توبہ کو تو نہ چھوڑیں۔۔۔

01:05:19) اللہ پر جوانی فدا کرنے کا مطلب کیا ہے؟؟

01:06:55) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی اللہ والوں سے مولیٰ ملتا ہے۔ مولیٰ کی محبت لیلیٰ سے کیسے کم ہوسکتی ہے کہ لیلیٰ قبر میں ختم ہوگئی اور لاکھوں لیلائیں قبر میں ہیں۔ آج اگر قبر کھود کر دیکھو تو نہ مجنوں ملے گا نہ لیلیٰ۔

01:08:00) جوانی فدا کرنے پر ایک موذن کا واقعہ۔۔۔

01:10:31) حدیث پاک ہے کہ زانی کی شرم گاہ سے ایسی بدبو آئے گی کہ دوزخی پریشان ہوجائیں گے۔۔۔ حرام عشق عذاب الہی ہے اور حرام عشق کا عذاب سب سے پہلے عقل پر آتا ہے ماں باپ کی نافرمانی بھی کرے گا بیوی کو مارے گا بھی طلاق بھی دے گا۔۔۔

01:11:43) جنت اور خالقِ جنت دو چیزوں پر مل رہے ہیں۔۔۔

01:12:16) گناہ کے خیالات آئیں گے بس عمل نہی کرنا ہے۔۔

01:12:49) اتنی سختیاں نہیں ہے دین میں...اولاد اگر نافرمان ہے تو اُن کو مارنا نہیں ہے گھر سے نہیں نکالنا گلے لگانا ہے محبت دینی ہے ورنہ وہ اور دین سے دور ہوجائے گا ایک والد کا پتا چلا کہ بیٹا ۳۵سال کا اور آج تک والد نے بیٹے کو گلے نہیں لگایا۔۔۔

01:15:09) خدا فرما چکا قرآں کے اندر میرے محتاج ہیں پیر و پیمبر وہ کیا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے جسے تو مانگتا ہے اولیاء سے ہاں آپ وسیلہ مانگ سکتے ہیں، حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا مانگیں

01:16:50) كلكم راعٍ وكلكم مسئولٌ عن رعيّته:۔ حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا اس متعلق ایک ملفوظ حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا اور تشریح بھی فرمائی۔۔

01:20:25) دین نظر میں خار ہے دنیا نظر میں بہار ہے آگ لگے ایسے بہار کو۔۔۔

01:20:56) اولاد کو بیان میں جانے سے منع کرتے ہو۔۔۔نماز نہ پڑھے تو کچھ نہیں کہتے۔۔

01:24:44) اولاد کو کیسے سمجھانا ہے۔۔۔

01:26:14) نیک بننے پر انعامات کیا کیا ملیں گے۔۔۔تقوی کے انعامات۔۔۔

01:27:00) استقامت کا مطلب۔۔۔

01:29:08) آخر میں درد بھری نصیحت:۔ اللہ اللہ کیسا پیارا نا م ہے عاشقوں کا مینا اور جام ہے۔۔۔

01:30:01) ایک ہی راستہ ہے کہ آج سچے دل سے اللہ تعالی سے توبہ کرلیں اور ایک دعا لازمی سیکھ لیں اُس کو مانگیں اور آج جمعے کو مغرب سے پہلے ہر دعا قبول ہوتی ہے۔۔ جو تو میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری اگر اک تو نہیں میرا تو کوئی شہ نہیں میری جس سے اﷲ تعالیٰ ناراض ہے بس سمجھ لیجئے کہ وہ گر گیا۔۔۔

01:32:17) آخر میں درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries