مجلس۲۸   نومبر۱ ۲۰۲ عصر :موسیقی  کا گناہ           ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:16) جب گناہ زیادہ ہونے لگتا ہے تو اُس کا جو خوف ہوتا ہے تو وہ دل سے نکل جاتا ہے جیسا گانا باجا کتنا بڑا گناہ ہے لیکن آج کل ایسا ہوگیا جیسا ناک میں مکھی بیٹھ جائے۔۔۔

02:21) گانا زنا کا منتر ہے گانا بے ایمانی کو دل میں اس طرح اگاتا ہے جیسا پانی کھیتی کو۔۔۔اب موبائل فون میں گانے کی بیل لگی ہے اور مسجد میں گانا بج رہا ہے۔۔

03:09) حضرت مفتی امجد صاحب ساوتھ افریقہ والے کا ایک واقعہ کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز پڑھ رہے تھے تو ایک صاحب کا موبائل بجنے لگا۔۔عبرتناک واقعہ۔۔

03:56) موسیقی کو موبائل فون میں لگانا اور گاڑیوں میں لگانا ۔۔۔

10:15) بار بار اعلان کے باوجود تصویر کھینچنے پر ضد کرنا فرمایا کہ بیان بند کرکرے چلا جاوں ضد مت کریں موبائل بھی ضبط کرلیا جائے گا نکاح بھی نہیں پڑھا جائے گا۔۔اگر بہت شوق ہے تصویر کا تو جہاں یہ آپ کا شوق پورا ہو وہاں جاکر نکاح پڑھاو۔۔۔تصویر سے پھر ننگی تصویریں،فیس بک میں جاتا ہے یہ کون سی یاداشت ہے کہ میں یاد کے طور پر منا رہا ہوں۔۔اللہ تعالی کو بھی کبھی یاد کیا کہ اللہ تعالی مجھ سے خوش ہیں۔۔

12:20) وقت سے پہلے بچے بچیاں بالغ ہورہے ہیں۔۔95 فیصد میاں بیوی کے جھگڑے اس موبائل فون کی وجہ سے ہورہے ہیں۔۔

14:35) یہ دیکھیں کہ اللہ تعالی خوش ہیں یا ناراض۔۔یہ شادی اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں پر ہورہی ہے یا یہودو نصاری کے طریقوں پر ہورہی ہے۔۔۔

17:05) ایک صاحب چاند دیکھنے چھت پر گئے تھے چاند کا ابا آگیا۔۔۔۔

18:48) لیلیٰ قبر میں ختم ہوگئی اور لاکھوں لیلائیں قبر میں ہیں۔ آج اگر قبر کھود کر دیکھو تو نہ مجنوں ملے گا نہ لیلیٰ قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی۔۔ قبر میں مجنوں کی خاک بھی چھانی اور لیلیٰ کی خاک بھی چھانی، مگر قبر میں نہ تو مجنوں کا عشق ہے نہ لیلیٰ کا حسن ہے، سب مٹی میں مل گیا ۔۔۔

20:27) ماں باپ کے ستانے والوں کو موت نہیں آئے گی جب تک اللہ تعالی اُس سے انتقام نہیں لے لیں گے۔۔

23:55) والد کی رضا میں اللہ کی رضا ہے اور والد کی ناراضگی میں اللہ کی ناراضگی ہے۔۔۔

28:00) نکاح۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries