مجلس۲۹   نومبر۱ ۲۰۲ فجر  :ہمیشہ عافیت کی دعا کرنی چاہیے             ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:59) درسِ مثنوی مولانا روم:حضرت جلال الدین رومیؒ ارشاد فرماتے ہیں کہ اے اللہ !آپ نے اپنے کرم سے علم ودانش کاایک قطرہ جومجھے بخشاہے اسے اپنے غیرمحدوددریائے علم سے متصل فرمادیجئے۔جس کے قطرۂ علم کااتصال حق تعالیٰ کے غیرمحدوددریائے علم سے ہوگیاپھرسوچ لوکہ اس کاعلم کیساہوگا۔اس کاعلم کبھی ختم نہ ہوگا۔اس لئے اللہ والے علماء کے علم کوعلماء ظاہرنہیں پاسکتے۔

04:00) صبر سے صدیقین کی آخری سرحد ملتی ہے۔۔۔

07:14) صبر کی تین تعریفیں۔۔۔

07:43) دوستی کی پہلی شرط یہ ہیکہ غیبت نہ ہو۔۔۔

09:44) صرف اوّل آنا مقصود نہیں اللہ کو راضی کرنا مقصود ہے۔۔۔

11:19) جب کسی مدرسے میں آگئے تو اب اس مدرسے کے قوانین کی پاسداری کریں اور اگر تکلیف آئے تو صبر کریں۔۔۔

13:31) حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمہ اللہ نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو پریشانیوں کا لکھا تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آپ نے پریشانیاں تو لکھی لیکن اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں دی ہیں اُن کا تذکرہ نہیں کیا۔۔۔

17:15) آج کون غیبت سے بچ رہا ہے۔۔۔

20:08) حضرت مجدد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو باتوں سے دل تباہ ہو جاتا ہے ایک بدنظری اور دوسری غیبت اور فرمایاکہ اِسی کو آج لوگوں نے شِیروشکم سمجھا ہوا ہے۔۔

۔ 21:01) جن کاقطرۂ علم کتب بینی سے متعلق ہے اورجن کاقطرۂ علم اللہ تعالیٰ کے دریائے غیرمحدودسے متصل ہے دونوں میں زمین وآسمان کافرق ہے۔اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک کنواں کھودااوراس میں باہرسے پانی بھردیایہ پانی ایک دن ختم ہوجائے گا۔یہ مثال ہے علماء غیرصاحب نسبت کے علم کی جنہوں نے کتب بینی سے علم کے حروف اورنقوش توحاصل کئے لیکن کسی ولی اللہ کی صحبت میں رہ کرعلم کی روح حاصل نہیں کی جس کے متعلق ایک محدث کاشعر ہے جومیرے خلیفہ بھی ہیں اورجن کوحضرت مولانایوسف بنوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث پڑھانے کے لئے جنوبی افریقہ بھیجاتھا،ان کایہ شعربہت عمدہ ہے ؎ اگرملی نہ غلامی کسی خدا کے ولی کی توعلم درسِ نظامی کوعلم ہی نہیں کہتے

23:16) ہمیشہ عافیت کی دُعا کرنی چاہیے۔۔۔

27:48) ایک بات کہ ہر نماز کے بعد اور روزانہ ہاتھ ملانا منع ہے۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries