مجلس۳۰    نومبر۱ ۲۰۲ عشاء   :جہاں ہمیشہ جانا ہے وہاں کی تیاری کی کوئی فکر نہیں              ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:54) تعلیم۔۔۔

05:05) حضرت شیخ کے اپنے گھر کی محرم بچیوں کا ذکر کہ اب سفر پر سفر ہورہے ہیں..ایک ہنسنے والی بات۔۔۔۔

06:22) آدھا دین تو ہے ہی اخلاق۔۔۔کسی کو گالی دے دی۔۔۔کسی کو کچھ کہہ دیا۔۔ماں کو ستانا ایسے ایسے جملے ایک نے کل اپنی ماں کو کہے ماں ابھی تک رورہی ہے۔۔۔

08:32) ماں باپ کی آہ لے رہے ہیں۔۔۔ماں نے کتنی تکلیف برداشت کی اسی لیے ماں کا درجہ باپ سے زیادہ ہے۔۔۔

10:20) جہاں ہمیشہ جانا ہے وہاں کی تیاری کی فکر نہیں اور بس ڈگری مل جائے اسکول کالج کا ناغہ نہ ہو صبح فجر سے پہلے ہی وین جارہی ہیں لیکن فجر نماز کی فکر نہیں۔۔۔

12:00) جب سورج مغرب سے نکلے گا تو توبہ ختم اور جب حضرت عزرائیل علیہ السلام کو دیکھ لیا تو توبہ ختم اب کوئی توبہ نہیں قبول ہوگی۔۔۔اس سے پیلے سمندر جتنے گناہ ہوجائیں تو جتنی توبہ کرلیں ان شاء اللہ اللہ تعالی خوش ہونگے اور معاف فرمادیں گے۔۔

16:52) اللہ تعالی ہی زندہ کرتے ہیں اور اللہ تعالی ہی جب چاہیں موت دیتے ہیں ۔۔۔

17:16) اللہ کی نشانیاں کتنی ہیں جو اللہ تعالی کی نشانیوں میں غور کرے گا اللہ کو پاجائے گا اللہ تعالی کی ذات میں کبھی غور نہیں کرنا کیونکہ اللہ تعالی لامحدود ذات ہیں اللہ تعالی کی ذات عقل میں نہیں آسکتی۔۔۔

21:47) ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔۔

25:33) حضرت شیخ نے مصطفی بھائی سے اشعار پڑھنے کا فرمایا شیخ کی محبت میں حضرت تائب صاحب کے اشعار پڑھے۔۔۔

33:40) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک اہم ملفوظ کہ یہ بات بھی سیکھنی چاہیے کہ دین کس طرح پھیلایا جائے اس متعلق ملفوظ بیان ہوا۔۔۔

40:43) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے مواعظ راحت القلوب میں سے مضمون بیان ہوا۔۔استاد کی مار پر فخر کرنا ۔۔۔

44:06) جزاء الاعمال بہت ہی مبارک اور عجیب کتاب ہے اس کو خرید لے کر گھر رکھیں اور پڑھیں تو بہت اچھا ہے۔۔

46:53) خدا ہی کی یاد سے دلوں کو چین ملتا ہے۔۔۔جس کی تفصیل پہلے بیان ہوچکی کہ پوری فرمانبرادری سے ہی چین ملے گا۔۔۔

47:47) الا بذکر اللّٰہ تطمئن القلوب:۔ ترجمہ یہ ہوگا کہ خبردار! صرف اللہ ہی کے ذکر سے دلوں کو چین ملتا ہے۔ تفسیر مظہری میں قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اتنا بکثرت سے ذکر کرو کہ ذکر میں غرق ہوجائو جب ذکر میں ڈوب جائوگے یعنی سر سے پیر تک کوئی اعضاء گناہ میں مبتلا نہ ہوگا تب جاکر اطمینان کامل ملے گا اور مثال بھی کتنی پیاری دی کما تطمئن السمکۃ فی الماء مچھلی کو کب سکون ملتا ہے؟ جب فی الماء ہوتی ہے، پانی میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے۔ اگر بالماء ہے یعنی پانی کے ساتھ تو ہے، گردن تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن سر کھلا ہوا ہے تو کیا اس کو چین ملے گا؟ جب کھوپڑی گرم ہوگی تو دم تک گرمی آجائے گی اور پانی کے ساتھ ہونے کے باوجود بے چین رہے گی جب تک ہمہ تن غرقِ آب نہ ہوجائے اسی طرح جو شخص اللہ کے دریائے قرب میں سر سے پیر تک ڈوب جائے، کسی اعضاء کو گناہ نہ کرنے دے تب اسے اطمینان کامل ملے گا اور اگر کبھی خطا ہوجائے تو استغفار وتوبہ سے فوراً تلافی کرے۔۔۔

50:25) بہت ہی بے حیاء ہے جو اپنے پالنے والے اللہ کو ناراض کرتا ہے۔۔۔ایک دل میں اترنے والی بات۔۔۔۔

51:16) ایک بہت عبرت آموز واقعہ۔۔

55:26) عمر دراز مانگ کر لائے تھے

58:00) حضرت شیخ کی اپنی خالہ کے انتقال کا ذکر کہ مدینہ شریف کے قریب انتقال ہوا واقعہ اور ایک اللہ والے کا واقعہ۔۔۔ ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہیں گے تہہِ خاک ہم تو اکیلے رہیں گے۔۔تو لوگ کہتے ہیں کہ دو چیزوں یعنی حسن کی رنگینیوں اور مکانات کی سنگینیوں کو مضبوط بناؤ تاکہ ہمارا نام رہے لیکن آپ نے دیکھ لیا کہ مرنے کے بعد دونوں چیزوں میں سے کوئی کام نہ آیا، اگر مکان شاندار بنا بھی لیا تو یہیں رہ جائے گا اور سو دو سو برس کے بعد وہ مکانات بھی ختم ہوجائیں گے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries