مجلس۲  دسمبر۱ ۲۰۲ فجر    :تواضع  کی اصل مجاہدہ نفس ہے   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:55) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تواضع کی اصل مجاہدہ ِنفس ہے۔۔۔

02:56) والد کو یا والدہ کو اگر ستایا ہے تو اُن کا جوتا اُلٹا کر کہ اپنے سر پر رکھو۔۔۔

05:07) اعتراضات والوں کو ہر چیز میں اعتراض نظر آئے گا۔۔۔

06:06) حضرت مجدد رحمہ اللہ کو کسی نے لکھا کہ حضرت میرے فرائض بھی خطرے میں ہیں تو حضرت نے پوچھا کہ آپ کس کے ساتھ اُٹھ بیٹھ رہے ہو لگتا ہے آپ کی دوستی غلط ہے وہ بدل دو پھر اُس نے ایساہی کیا تو سب درست ہو گیا۔۔۔

07:34) کسی صاحب کا ذکر جو اپنی بیوی کو ستا رہا ہے۔۔

10:12) کسی کا مذاق اُڑانا منع ہےمزاح جائز ہے۔۔۔

11:53) فرمایا کہ مزاج ایسا بن جائے کہ مدح اورزم دونوں برابر ہو جائیں۔۔۔

12:23) فرمایا کہ طلباء میں یہ مرض عام ہے کہ کبھی اپنی غلطی نہیں مانے گے۔۔۔

16:26) ایک مولانا کا ذکر جس کو ستایا جا رہا ہے ۔۔۔

19:31) حضرت کے ساتھ مدینہ شریف کے ایک سفر میں کسی نے دوسرے دوست کے لیے یہ کہا کہ جس کے پاس خرچہ کم تھا کہ اس کا خرچہ میں دوں گا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے اصلاح فرمائی کہ اگر آپ اس کو ھدیہ دے دیتے تو اچھا نہیں تھا سب کے سامنے یہ کہنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔

24:03) حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمہ اللہ کو جب کوئی مقام مشکل لگتا تو اپنے ہی مدّرس کے پاس سمجھنے کے لیے چلے جاتے۔۔۔

25:07) حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمہ اللہ کی یہ بھی عادت تھی کہ اگرکبھی کسی مقام پر لغزش ہو جاتی تو کسی طالب علم کے کہنے پر اس کا اقرار کر لیتے اوربار باراپنی غلطی کو دہراتے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries