سفر سندھ ۳     دسمبر۱ ۲۰۲      عشاء :قلبِ سلیم (سکھر) ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر ۱ بعد نماز عشاء عنوان:قلبِ سلیم بمقام:اللہ والی مسجد سکھر مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت اقدس نے ابھی کچھ دن پہلے ہی 4 اکتوبر 2021کو لاہور فیصل آباد ،سوات اور دیگر شہروں کا دینی و اصلاحی سفر فرمایا تھا۔۔

کئی شہر اور گاوں کا دینی و اصلاحی سفر فرمایا تھا ۱۶،اکتوبرکو حضرت شیخ کی واپسی ہوئی۔ پھر کچھ ہی دن بعد ملتان کوٹ وغیرہ سفر کی ترتیب بنی دونوں سفر تقریبا تیرہ دن کے ہوئے۔۔ نومبر سے ۱۸ نومبر تک ملتان وغیرہ کا دینی و اصلاحی سفر ہوا جس میں اللہ تعالی نے عظیم الشان دین کا کام لیا ۔

حضرت شیخ کے عجیب وغریب درد میں ڈوبے بیان اور مجالس ہوئے جامعہ خیر المدارس ملتان جو بہت بڑا مدرسہ ہے اُس میں بھی روز بعد فجر عصر اور عشاء بعد بیانات ہوئے اور مجالس الگ ہوئیں۔۔

اب حضرت شیخ 3 دسمبر بروز جمعہ کوسکھر سفرکے لیےغرفہ سے روانہ ہوئے۔۔ ائیر پوٹ طیارے سے شام ساڑے پانچ کی سیٹ بک تھی سوا تین بجے ائیر پورٹ سے روانہ ہونا تھا لیکن فلائیٹ ایک گھنٹہ لیٹ ہوگئی ساڑھے چھ بجے کی فلائیٹ سے اب روانہ ہونا تھا اس لیے حضرت شیخ پانچ بجے ائیر پوڑٹ کے لیے غرفہ سے روانہ ہوئے ۔ حضرت شیخ باعافیت ائیر پورٹ پہنچ گئے،حضرت والا غرفتہ السالکین سے احباب سے مل کر ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ حضرت شیخ جب ائیر پورٹ لے لیے روانہ ہوئے تو کافی احباب استقبال کے لیے حاضر ہوئے حضرت شیخ نے سب سے معانقہ فرمایا پھر ائیر پورٹ کے لیے روانگی ہوئےکچھ احباب ائیر پورٹ بھی حضرت شیخ کو رخصت کرنے لیے گئے۔ کچھ احباب حضرت والا کے ساتھ جہاز سے سفر پر جارہے تھے،حضرت والا احباب کے ساتھ ائیر پورٹ الحمدللہ باعافیت پہنچے۔ بورڈنگ کرنے کے بعد حضرت والا لاؤنچ میں تشریف فرما ہوئے۔ لاؤنچ کی طرف تشریف لے گئے،تھوڑی دیر بعد حضرت والا طیارے کی طرف تشریف لے گئے ۔ جہاز پر سوار ہوئےپھرطیارے نے اپنے وقت پر تقریبا۶:۳۰پرپرواز لی سفر تقریبا ایک گھنٹے کا تھا۔ الحمدللہ جہاز نے اپنے وقت پر ۷:۳۵پر سکھر ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔

سفر ایک گھنٹےکا تھا۔ ائیر پورٹ پر کافی حضرات حضرت شیخ کے استقبال کے لے موجود تھے میزبان مفتی صہیب صاحب بھی حضرت والا کے استقبال کے لیے حاضر ہوئے۔ الحمدللہ کار والے احباب جو غرفہ سے صبح ساڑے گیارہ بجے روانہ ہوئے تھے تقریبا۱۵ احباب چار کار میں روانہ ہوئے اور الحمدللہ ساڑےسات بجے تک سکھر ائیر پورٹ باعافیت پہنچ گئے۔ حضرت والا نے مغرب نماز جہاز لینڈ کے بعد وہیں ائیر پورٹ پر ادا کی۔۔ حضرت شیخ نے عشاء نماز ائیر پورٹ پر ہی ادا کی۔۔

مفتی صہیب صاحب کے ایک جاننے والے ڈی ایس پی صاحب تھے جنہوں نے ائیر پورٹ پر بات کرکے رکھی تھی حضرت شیخ کو پورا پروٹکول دیا حضرت شیخ کو ائیر پورٹ سے باہر آنے میں بہت کم لگا تاکہ حضرت شیخ جلد بیان میں پہنچ جائے حضرت شیخ کو بہت تشویش تھی کہ فلائیٹ لیٹ ہوگئی کئی بیان میں تاخیر نہ ہوجائے ۔۔

ڈی ایس پی کے ساتھ ایک پولیس وین بھی ساتھ تھی جو ائیر پورٹ سے بیان والی جگہ تک ساتھ ساتھ حضرت کی کار سے آگے آگے چلی تاکہ حضرت شیخ کو جلدی پہنچادیا جائے ۔ عشاء نماز پڑھ کر حضرت شیخ فورا اللہ والی مسجد کے لیے روانہ ہوئے وہاں آٹھ بجے نماز تھی لیکن حضرت شیخ تو نماز پڑھ چکے تھے حضرت شیخ الحمدللہ باعافیت ساڑے آٹھ بجے تک اللہ والی مسجد پہنچ گئے۔۔جیسی حضرت شیخ پہنچے فورا بیان شروع ہوا۔۔

اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries