سفر سندھ ۴ دسمبر۱ ۲۰۲      فجر :برکت والا طالب علم (سکھر) ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر 2 بعد نمازفجر عنوان:برکت والا طالبعلم بمقام:جامعہ دارالعلوم گورنمنٹ سوسائٹی سکھر مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا اللہ والی مسجد میں بعد عشاء عجیب درد بھرا بیان ہوا

یہ اللہ والی مسجد بہت ہی زیادہ بڑی اور کشادہ مسجد تھی اور بہت زیادہ خوبصورت مسجد تھی ماشاء اللہ۔ اس مسجد کے امام اور بڑے مفتی عبدالباری صاحب ہیں جو اللہ والے ہیں اللہ پاک ان سے خوب دین کا کام لے رہے ہیں اور یہ مفتی صاحب سکھر کے ایک بہت بڑے اللہ والے گذرے ہیں حضرت حاجی فاروق صاحب رحمہ اللہ اُن کے صاحبزادے ہیں یہ حضرت حاجی فاروق صاحب رحمہ اللہ سکھر کے بہت بڑے اللہ والے بزرگ تھے اللہ پاک نے خوب ان سے دین کا کام لیا ۔ حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ ہمارے رئیس دارالافتاء غرفۃ السالکین حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کے شیخ اول بھی تھے۔۔ مفتی عبدالباری صاحب حضرت حاجی فاروق صاحب رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہیں ۔ یہ مسجد تو مفتی عبدالباری صاحب کی ہے جس میں خوب دین کا کام ہورہا ہے۔۔ حضرت حاجی فاروق صاحب رحمہ اللہ کی خانقاہ بھی موجود ہے ان شاء اللہ اتوار کو وہاں جانے کی ترتیب ہے۔۔ حضرت شیخ نے رات فرمایا بھی کہ یہاں حضرت حاجی صاحب کے انوارات بہت زیادہ محسوس ہورہے ہیں۔۔ مفتی عبدالباری صاحب نے رات کے بیان کے بعدحضرت شیخ سے فرمایا کہ آپ نے حضرت والامولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی یاد تازہ کردی۔۔

الحمدللہ رات عشاء کے بیان میں ڈی ایس پی صاحب جو دیندار تھے شرعی داڑھی بھی تھی پورے بیان میں موجود رہے جنکا بتادیا تھا کہ انہوں سے ائیر پورٹ پر سب انتظام کرکے رکھا تھا پورا پروٹکول دیا تاکہ حضرت شیخ جلدی باہر تشریف لے آئیں اور بیان میں تاخیر نہ ہو۔۔ یہ ڈی ایس پی صاحب اور ان کے رفقاء آخر تک ساتھ ساتھ رہے پولیس وین بھی ساتھ ساتھ تھی بیان کے بعد جہاں رہائش تھی وہاں تک ڈی ایس پی صاحب ساتھ ساتھ چلے پولیس وین اور ڈی ایس پی ساتھ آگے آگے تھے حضرت شیخ کی کار اور تمام قافلہ پیچھے تھا اسی وین نے حضرت شیخ کی گاڑی کو قیام گاہ تک پہنچایا۔۔

حضرت شیخ نے وہاں پہنچ کر بہت دعائیں دیں کہ آپ لوگوں کی وجہ سے بہت آسانی ہوگئ اللہ پاک آپ لوگوں کو عزتیں عطاء فرمائیں جس طرح آپ لوگوں نے ہمیں عزت دی۔۔ قافلے میں ایک کوسٹر اور پانچ کاریں ساتھ ہیں الحمدللہ۔

قیام رات جامعہ دارالعلوم گورنمنٹ سوسائٹی سکھر میں رہا یہ مدرسہ بھی بہت ہی بڑا اور خوبصورت مدرسہ ہے۔۔مدرسے میں بہت ہی خوبصورت باغ بھی ہے اس مدرسے میں حفظ کا بھی نظم ہے کتب کا بھی مدرسہ ہے اور بڑا دارالافتاء بھی موجود ہے۔۔ بہت ہی خوبصورت اور بہت بڑی جگہ پر یہ مدرسہ ہے۔۔

رات حضرت شیخ جب یہاں پہنچے ۔تو خیر پور سے بھی کافی احباب جمع ہوگئے مولانا مسعود صاحب بھی اپنے رفقاء کے ساتھ لاڑکانہ سے حاضرِ خدمت ہوئے اور پورے بیان میں شریک رہے۔۔ حضرت شیخ نے سب مہمان حضرات کو اپنے حجرے میں کھانا کھلایا۔۔ ڈی ایس پی صاحب اور اُن کے رفقاء سے بھی کھانے کا فرمایا وہ ولوگ منع کررہے تھے لیکن حضرت شیخ نے فرمایا کھانا تو آپ نے ہمارے ساتھ ہی کھانا ہے۔۔ پھر کھانے کے دوران مجلس بھی چلتی رہی موبائل فون اور عشقِ مجازی پر کہ کیا کیا تباہیاں ہورہی ہیں

یہاں مدرسے کے ایک بڑے بزرگ نے فرمایا کہ حضرت موبائل نے جو گھر گھر اور اسکولوں مدرسوں میں تباہی مچارکھی ہے میں بتانہیں سکتا۔۔حضرت شیخ نے فرمایا کہ میں نے بھی ابھی یہی بتارہا تھا کہ یہ اس وقت کا دجال ہے گھر گھر تباہ ہورہے ہیں۔۔ کھانے کے بعد چہل قدمی فرمائی پھر واش روم تشریف لے گئے کپڑے تبدل فرما کرحضرت شیخ نے دوائیاں لیں اسی دوران مصطفی بھائی سے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔

سوا بارہ تک مجلس چلی کچھ لوگ بیعت بھی ہوئے اور پھر مجلس کا اختتام ہوا حضرت شیخ نے فرمایا سب تھکےہوئے  ہیں اب آرام کریں ایک بجے تک سب آرام کے لیے چلے گئے۔۔ چھ بجکر بیس منٹ پر فجر نماز ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ یہاں پتا چلا کہ طلباء کو تہجد میں اٹھایا جاتا ہے سب طالبعلم تہجد پڑھتے ہیں اور کسی کو موبائل رکھنے کی اجازت نہیں حضرت شیخ کو جب استاد نے بتایا تو بہت خوشی کا اظہار فرمایا ۔ یہاں پر احباب کو کھڑا کرنا بھی نہیں پڑا کیونکہ کسی کے پاس موبائل نہیں تو تصویر کشی کا خطرہ بھی نہ تھا۔۔

اس مدرسے میں صفائی کا نظم بھی خوب تھا ہی اچھا نظم تھا ۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔

(آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries