سفر سندھ ۴ دسمبر۱ ۲۰۲      عصر :شریعت و سنت کا راستہ ہی کامیابی کا راستہ ہے (گھوٹکی) ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر 3 بعد عصر بیان عنوان:شریعت و سنت کا راستہ ہی کامیابی کا راستہ ہے۔۔ بمقام:مسجد سیدناعمر فاروق چاچڑ مالا نزد شیلٹن ہوٹل ضلع گھوٹکی مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کاجامعہ دارالعلوم سکھر میں بعد فجر بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوانو بجے تک سب احباب ناشتے سے فارغ ہوئے ۔۔ناشتے کے دوران بھی مہمان حضرات حضرت شیخ کے حجرے میں جمع ہوگئے تھے۔مجلس چلتی رہی۔۔ نو بجے سب نے آرام کیا حضرت شیخ نے بھی آرام فرمایا۔۔ ایک بجے کھانے کا نظم ہوا۔ دو بجے ظہر نماز ادا کی۔۔ حضرت شیخ سوا بارہ بجے بیدار ہوئے تھے احباب بھی اپنے وقت پر اٹھے اور کھانے کھایا پھر دو بجے نماز پڑھی۔۔ پھر ڈھائی بجے قافلہ گھوٹکی کے لیے روانہ ہوا۔۔ سات کاریں اور ایک کوستر پر قافلہ مشتمل تھا۔۔ آج بھی فجر سے پہلے پانچ بجے تک کراچی سے بذریعہ ٹرین اور کار ۸ ،احباب حضرت شیخ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔ الحمدللہ قافلہ باعافیت پونے چار تک گھوٹکی پہنچا۔۔

سوا چار بجے نماز ادا کی پھر بیان کاآغازہوا۔۔ جب دوپہر سوا بارہ بجے حضرت شیخ بیدار ہوئے تو ایک نوجوان دو بچے لے کر دم کرانے اور دعا کرانے کے لیے حاضر ہوئے اُن کے بچوں کی پیدائشی سماعت نہیں تھی بہت زیادہ نوجوان دعا کراتے ہوئے آنسووں کے ساتھ رورہے تھے نوجوان سے برداشت نہیں ہوا روتے روتے ہوئے حضرت شیخ کے پاس سے چلے گئے اور کافی دیر تک روتے رہے ایک ساتھی دوبارہ ان کو لانے لگے تو حضرت شیخ نے منع فرمادیا کہ رونے دیں پھر حضرت شیخ نے درد بھری دعا فرمائی کہ اللہ ان کے بچوں کو شفا عطاء فرمادیں۔۔

بعد مغرب بھی گھوٹکی میں بیان ہے پھر قافلہ سکھر کے لیے روانہ ہوگا انشاء اللہ پھر دو دن سکھر میں ہی بیانات کی ترتیب ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries