سفر سندھ ۵ دسمبر۱ ۲۰۲      فجر  :سب سے بڑا ذکر !  (سکھر) ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر 5 بعد فجر بیان عنوان:۔۔ بمقام:جامعہ دارالعلوم گورنمنٹ سوسائٹی سکھر مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد مغرب گھوٹکی میں دو گھنٹے کا بیان ہوا بعد عصر بھی بیان ہوا پھر بعد مغرب بھی تقریبا سب ملا کر تین گھنٹے کا بیان ہوا۔۔

پونے نو پر عشاء نماز ادا کی ۔۔بیان میں ایک بڑی تعداد میں لوگ آس پاس کے گاوں سے آئے ہوئے تھے۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد ۹بجکر بیس منٹ پر قافلہ روانہ ہوا۔۔ گیارہ بجے تک قافلہ جامعہ دارالعلوم سکھر پہنچا ڈیڑ ہ گھنٹے سے زیادہ لگ گیا کیونکہ جب روانہ ہوئے تو آگے ٹرین نےگذرنا تھا اس لیے پاٹھک بند تھا تقریبا بیس منٹ وہاں لگ گئے۔۔ او ر دو دفعہ غلط راستے پر چلے گئے جسکی وجہ سے اتنا وقت لگا ورنہ راستہ ۵۵منٹ کا تھا۔۔ رات جہاں گھوٹکی میں بعد مغرب بیان تھا وہاں بھی بعد میں حضرت شیخ کو پتا لگا کہ چندہ کرکے دو دیگ کھانے کے لیے بنائی گئ حضرت شیخ احباب پر ناراض ہوئے کہ جن کومعلوم تھا انہوں نے بتایا نہیں ورنہ بیان میں حضرت شیخ نصیحت فرماتے بعد میں حضرت شیخ کو پتا لگا۔۔

حضرت شیخ نے بعد میں اُن سے رابطہ کیا اور فرمایا کہ ہم لوگ کھانا نہیں کھا رہے ہم نے اپنا انتظام ہر جگہ خود کیا تو آپ لوگوں کو کیا ضرورت ہے چندہ لے کر سب کے کھانے کا انتظام کرنےکا۔۔ فرمایا کہ آئندہ آپ کے ہم نہیں آئیں گے ۔۔ بعد عصر بیان میں بھی حضرت شیخ نے ناراضگی کا اظہار فرمایا تھا بعد میں جو ساتھی بیان دے رہے تھے انہوں نے بتایا کہ لوگ وہاں بیان ڈلوارہے تھے تو ایک نے وہاں لوگوں کو کھانے کا کہا تو انہوں نے منع کردیاکہ نہیں سائیں نے منع کیا ہے ہم نہیں کھائیں گے

حضرت نے فرمایا بیان میں اسی لیے اس بارے میں کہا تاکہ لوگوں کو پتا لگے اور آئندہ یہ سسٹم ہی ختم ہوجائے۔۔ خیر قافلہ گیارہ پر جامعہ دارالعلوم سکھر پہنچا جہاں پہلے دن رہائش تھی وہاں فورا کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانے کے بعد حضرت شیخ نے سب سے آرام کا فرمایا کہ سب تھکے ہوئے ہیں سو جائیں لیکن لوگ بہت جمع ہوگئے ساڑے بارہ تک مجلس چلی پھر فرمایا کہ اب آرام کریں۔ ساڑے پانچ پر حضرت شیخ بیدار ہوئے فجر نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغا ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries