سفر سندھ ۵ دسمبر۱ ۲۰۲      ظہر  :خواتین کے لئے اہم بیان!  (سکھر) ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر 6 دوپہر بارہ بجے بیان عنوان:خواتین کے لیے خاص بیان۔۔ بمقام:مدرسہ فاطمۃ الزہراءللبنات عثمانیہ،بیراج کالونی سکھر مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر قیام گاہ والے مدرسے جامعہ دارالعلوم سکھر میں بیان ہوا ۔۔

یہاں مدرسے میں جو بڑا کرکے مدرسے کا نام لکھا ہے وہ اس طرح لکھا ہے جامعہ دارالعلوم سکر یعنی سکھر نہیں لکھا ہوا بلکہ سکر لکھا ہوا اس سے معلوم ہوا کہ صحیح نام مدرسے کا اس طرح ہے جامعہ دارالعلوم سکر۔۔ بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوا۔۔ ناشتے کے دوران مدرسے کے بزرگ جو جامعہ دارالعلوم سکر کے مہتمم بھی تھے تشریف لے آئے حضرت شیخ کے ساتھ ناشتہ بھی تناول فرمایا بہت اللہ والے تھے حضرت شیخ نے فرمایا کہ آپ کا نظم صفائی کا اہتمام،طلباء کے اخلاق اور آپ کے سب استاد وغیرہ سب کے اخلاق سے دل بہت خوش ہوا پھر دعائیں بھی دیں۔۔

مہتمم صاحب نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے خلفاء کا بھی بتایا کہ حضرت کے پہلے جو خلیفہ تھے تو وہ گھوٹکی میں رہتے تھے سندھی زبان میں بات فرمارہے تھے اس لیے زیادہ نہیں سمجھ سکا کہ کیا کیا فرمایا بس یہ بات سمجھ آئی تھی کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے خلفاء کا ذکر فرمارہے ہیں۔۔

وہ مجلس ان شاء اللہ جلد جاری کردوں گا اُس میں حضرت شیخ کی بھی نصیحت ہے۔۔ پھر نو بجے تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔۔ آرام کرنے کے بعد پونے گیارہ پر سب بیدار ہوئے بیان میں جانے کی تیاری کی۔۔

الحمدللہ ساڑے گیارہ بجے  قافلہ روانہ ہوا۔۔پونےبارہ  تک الحمدللہ قافلہ پہنچا اور پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries