سفر سندھ۷ دسمبر۱ ۲۰۲   دوپہر  :مدینہ شریف کے آداب        !   (شکار پور ) 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر14 صبح ساڑے بارہ بجے بیان عنوان:۔۔مدینے شریف کا ادب اور حقوقِ والدین بمقام:جامع مسجد نور میاں جو گوٹھ،شکار پور مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا بعد فجر قیام گاہ جامعہ دارالعلوم سکھر میں بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوا۔۔ نو بجے تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔۔ آج یہاں سے شکار پور اور رتوڈیرو کا سفر تھا۔۔ شکار پور کے ایک گاوں میں دوپہر بارہ بجےبیان کی ترتیب تھی۔۔ کوسٹر کو اعلان کی گیا کہ سب سامان لوڈ کرلیں ان شاء اللہ ساڑے دس بجے کوسٹر کو روانہ کردیا جائے گا۔۔ الحمدللہ کوسٹر کو امیر صاحب ایوب صاحب نے بالکل وقت پر ساڑے دس بجے روانہ کردیا۔۔ کوسٹراپنے وقت پر باعافیت پہنچ گئی۔۔

حضرت شیخ اور کار والے احباب سوا گیارہ بجے روانہ ہوا اندازہ نہیں تھا کہ گاوں بہت اندر ہوگا شکار پور کے بعد بھی بہت اندر جاکر تھا اور سڑکیں بھی بہت چھوٹی چھوٹی کھڈے بھی بہت تھے بہت آرام آرام سے کار کو لے جانا پڑا ،ورنہ کار کھڈوں سے ٹکرا رہی تھی۔۔ ساڑے بارہ تک حضرت شیخ اور کار والے احباب بیان والی جگہ پہنچے۔۔

پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ حضرت شیخ نے فرماتے ہیں کہ گاوں میں بہت زیادہ مزہ آتا ہے بہت سادہ اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں ۔ دوپہر کا بیان تھا لیکن بہت زیادہ تعداد میں گاوں والے لوگ موجود تھے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries