سفر سندھ۷ دسمبر۱ ۲۰۲   مغرب :اللہ تعالیٰ سے اشد محبت         !   (رتوڈیرو ) 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر15 بعد مغرب بیان عنوان:۔۔اللہ تعالی سے اشد محبت بمقام:امروٹھی مسجد رتوڈیرو مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دوپہرساڑے بارہ بجے حضرت شیخ کا شکار پور میں انتہائی درد بھرا بیان ہوا۔۔

شکار پور کی ترتیب نہیں تھی سب ترتیب بن چکی تھی جب حضرت شیخ کو دعوت آئی تو منع فرمادیا کہ کیسے ہوسکتا ہے سب ترتیب بدلنا پڑےگی مفتی انوار صاحب نے حضرت سے بات کی ان کا اصرار ہے اور دو سال سے کہہ رہے ہیں لیکن حضرت شیخ کو یاد نہیں آرہا تھا کہ دعوت دینے والے کون ہے جب حضرت شیخ کو پتا لگا کہ یہ ہمارے مسجدِاختر کے ہی پڑوسی ہیں وہیں رہتےہیں اور مسجدِ اخترکے پاس رہتےہیں اور نماز بھی وہی پڑھتے ہیں اور بہت محبت کرتے ہیں تو حضرت شیخ نے فرمایا کہ نہیں ان کو منع نہیں کرنا کسی طرح ترتیب بنائیں چاہے نیند کم ہو۔۔

یہ گاوں شکار پور سے بہت اندر تھا آرام بھی حضرت شیخ کو صبح کم ملا اور دوپہر میں بھی آرام نہیں ملا لیکن حضرت شیخ نے یہاں کی ترتیب کا فرمادیا۔۔ پھر یہاں عجیب بیان ہوا۔۔ میزبان اور اہلِ گاوں والوں نے بہت محبت دی۔۔ دو بجے ظہر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے فورا بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ اعلان کردیں کہ فورا کھانا کھا کر کار والے اور کوسٹر والے گاڑیوں میں بیٹھ جائیں۔۔ کیونکہ آگے جانا ہے اور ڈیڑھ گھنٹے کا راستہ ہےعصر نماز راستے میں ادا کریں گے ان شاء اللہ۔۔

لیکن میزبان جو ہمارے مسجد اختر کے پڑوسی بھی ہیں اُنہوں نے بہت اصرار کیاکہ حضرت چائے پی کر جائیں انہوں نے بتایا کہ یہاں کا دودھ بالکل خالص ہے بہت مزے دار چائے بنتی ہے۔۔ حضرت شیخ نے منع فرمایا کہ کھانے کے بعد میں نہیں پیتا اور نہ طلب ہے اور دیر بھی ہوجائے گی لیکن انہوں نے بہت ہی اصرار کیا کہ حضرت دیر نہیں ہوگی اور سب کے لیے انتظام ہے پندرہ منٹ لگے گیں۔۔میزبان نے بتایا کہ یہاں پانی بھی خوب ہے اور بالکل صاف شفاف پانی ہے بہت ہی اچھا پانی ہے حضرت شیخ نے فرمایا کہ وضو سے ہی معلوم چل گیا کہ پانی یہاں کا بہت اچھا ہے۔۔

حضرت شیخ نے اُن کی خوشی کے لیے پھر سب کو فرمایا کہ پندرہ منٹ چائے بننے میں لگے گیں میں استنجاء کرکے تیار ہوجاتا ہوں باقی ساتھی بھی وضو اور استنجاء کرلیں۔۔ جب حضرت شیخ نے وضو فرمالیا اور ساتھی بھی تیار تھے اتنے میں چائے بھی آگئی۔۔ سب نے جلدی جلدی چائے پی چائے واقعی خالص دودھ کی تھی اور بہت لذیذ تھی۔۔

حضرت شیخ نے فرمایا کہ جو چائے پیتا جائے وہ کوسٹر اور گاڑیوں میں بیٹھ جائے۔۔ تقریبا پونے چار تک قافلہ چائے پی کر روانہ ہوا۔۔ ساڑے چار پر عصر نماز ایک پیٹرول پمپ کے مصلے پر ادا کی۔۔ نما ز ادا کرنے کے بعد پھر قافلہ روانہ۔۔ مغرب سے پانچ منٹ پہلے قافلہ باعافیت رتوڈیرو پہنچا جہاں بیان تھا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries