سفر سندھ۸ دسمبر۱ ۲۰۲   فجر:بدفعلی و بدنظری کا سنگین گناہ             !   (رتوڈیرو ) 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر17 بعد فجر بیان عنوان:۔۔بدفعلی و بدنظری کا سنگین گناہ بمقام:عزیزیہ مدرسے کی مسجد رتوڈیرو مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عشاء اسی عزیزیہ مدرسے کی مسجد میں بیا ن ہوا تھا۔۔

فجر بیان کی ترتیب رہائش گاہ پر رکھی گئی تھی لیکن رات مشورہ یہ ہوا کہ گھر میں لوگ کتنے آئیں گے رات سے بجلی بھی نہیں تھی اور والشروم بھی دو تھے حضرت شیخ نے فرمایا کہ ایک ہی جگہ بیان ہونا چاہیے جہاں عشاء کا ہوا وہی صحیح رہے گا۔۔ وہاں مدرسہ بھی ہے طلباء کو بھی بیان مل جائے گا اور لوگ آرام سے آبھی جائیں گے کیونکہ مسجد ماشاء اللہ بڑی ہے۔۔ پھر یہاں ترتیب رکھ دی گئی رہائش گاہ پر بھی دو ساتھی کھڑے کر دیئے گئے

تاکہ کوئی وہاں بیان کے لیے آئے تو بتادیا جائے کہ بیان مسجد میں ہوگا۔۔ رات بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔کھانے کے دوران اور بعد میں مجلس چلتی رہی۔۔ گیارہ بجے حضرت شیخ نے کچھ لوگوں سے فون پر بات فرمائی گھر پر بھی بات فرمائی اور جو ضروری فون آئے ہوئے تھے سب سے ایک ایک کرکے بات فرمائی تقریبا ایک گھنٹہ اس میں لگا۔۔۔ سوا بارہ بجے تک حضرت شیخ نے دوائیاں لیں اور کپڑے تبدیل فرما کر چہل قدمی فرمائی۔۔

میزبان نے سب کے لیے چائے کا بھی انتظام کیا چائے پی کر تقریبا سب احباب ایک بجے تک آرام کے لیے گئے۔۔ فجر نماز ۶بجکر۴۰منٹ پر ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔۔ آج ان شاء اللہ لاڑکانہ کا سفر ہے لاڑکانہ میں تین دن کی ترتیب ہے ہفتے کو لاڑکانہ سے پھر دوسری جگہ روانگی ہے دورانیہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries