سفر سندھ۹ دسمبر۱ ۲۰۲ء   دوپہر   : عملیات کے چکر میں مت پڑیں           !   (لاڑکانہ  ) 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر21 صبح بارہ بجے بیان عنوان:۔۔عملیات کے چکر میں مت پڑیں ہم سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں۔۔ بمقام:جامعہ تعلیم القرآن کچی پل گاوں بعدفجر فاروقی مسجد میں حضرت شیخ کا مختصر بیان ہوا۔۔ مختصر اس لیے ہوا کہ آج کچی گاوںمیں ۱۲ بجے بیان کی ترتیب تھی اور راستہ پونے دو گھنٹے کا تھا۔۔

اعلان ہوا کہ کوسٹر کو پونے دس پر روانہ کردیا جائے گا۔۔الحمدللہ ٹھیک پونے دس پر کوسٹر روانہ ہوگئی۔۔ کار والوں کے لیے اعلان ہوا کہ ساڑے دس پر روانگی ہوگی۔۔ سب نے اُسی حساب سے تیاری کرنی تھی لیکن اچانک حضرت شیخ پونے دس بجے باہر تشریف لائے واش روم سے آتے ہی کار میں تشریف فرماہوئے اور فرمایا کہ چلیں۔۔ سب کو اچانک پتا چلا کہ ترتیب بدل گئی تو سب نے جلدی جلدی اپنی ضرورت کا سامان لیا اور کاریں مدرسے میں دس منٹ کے فاصلے پر تھیں سب جلدی جلدی کاریں لے کر آئے پھر دس بجے قافلہ روانہ ہوگیا۔۔

بعد میں حضرت شیخ سے جب عرض کیا کے سب کو ساڑے دس کا بتایا تھا تو حضرت شیخ نے فرمایا میرے ذہن میں دس کا تھا کہ دس کا اعلان ہوا اس لیے میں نے دس بجے کے حساب سے تیاری کی۔۔ لیکن الحمدللہ کوئی مسئلہ نہیں ہوا سب کاریں ساتھ روانہ ہوئیں۔۔ راستے میں ایک مدرسے میں حضرت شیخ دعا کے لیے رکے وہاں مدرسہ ابھی بالکل کچا تھا اور بننا شروع ہوا تھا حضرت شیخ سے سنگِ بنیاد بھی رکھوائی۔۔

مدرسے والوں نے کیلے اور سیب پیش کیے حضرت شیخ نے منع فرمادیا کہ نہیں ہمارے بزرگوں کا طریقہ نہیں کہ جہاں دعا کے لیے بلائیں تو وہاں سے کچھ ہدیہ لیا جائے یا کچھ کھایا جائے۔۔الحمدللہ کسی احباب نے کچھ بھی نہیں لیا۔ حضرت شیخ نے فرمایا گاوں کے غریب لوگ ہیں اور ہم لوگ جاکرکھائیں اور ہدیہ لیں ۔۔ان لوگوں کو ہی کھانے دیں غریب لوگ ہیں۔۔ پھر الحمدللہ ٹھیک بارہ بجے بیان والی جگہ قافلہ تمام کا تمام باعافیت پہنچ گیا۔۔

تقریبا دو گھنٹے لگے۔۔ حضرت شیخ نے فجر کا بیان بھی اس لیے مختصر فرمایا کیونکہ آج سفر ہی سفر ہے ابھی یہاں سے نماز بعد واپس لاڑکانہ روانگی ہے اور پھر عصر بعد جامع مسجد چانڈکا میڈیکل کالج میں بھی بیان ہے اور بعد عشاء ٹگڑگاوں میں بھی بیان ہے۔۔ دورانیہ 1:29:41

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries