سفر سندھ۱۰  دسمبر۱ ۲۰۲ء   مغرب:قیامت کے دن قلبِ سلیم کام آئے گا              !   (رپڑی   ) 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر26 بعد مغرب بیان عنوان:۔قیامت کے دن قلبِ سلیم کام آئے گا۔۔ بمقام:مدرسہ عطاء العلوم رپڑی گاوں مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جمعے کا بیان جامعہ اسلامیہ دودائی روڈ لاڑکانہ میں ہوا۔۔

تفصیل میں بتادیا تھا کہ آج رات لاڑکانہ کی ہی ترتیب تھی لیکن اب ترتیب بدل دی گئی۔۔ جمعہ بیان کے فورا حضرت علامہ خالد سومرو صاحب شہید رحمہ اللہ کےدو صاحبزادے حضرت مولانا ناصر محمود صاحب اور علامہ راشد سومرو صاحب حضرت شیخ کو اور کچھ احباب کو دفتر میں لے گئے اور وہاں حضرت شیخ کو اپنے والد صاحب شہیدرحمہ اللہ کے بارے میں کچھ بتایا کہ جب تقریر کرتے تھے خوب ہساتے بھی تھے لوگوں کو اور کبھی گرم بھی کرتے تھے بہت اچھا بیان کرتے تھے اور اُس کے بعد خوب ٹھنڈا پانی پیتے تھے۔۔حضرت شیخ بہت حیران ہوئے کہ اچھا میں تو عام پانی میں بھی گرم پانی ملا کر پیتا ہوں ورنہ گلا پکڑ لیتا ہے۔۔

اور حضرت شہید بیان کے بعد اتنا ٹھنڈا پانی پیتے تھے۔۔اور بھی کچھ باتیں بتلائیں جو سندھی زبان میں بتائیں اس لیے احقر سمجھ نہیں سکا۔۔ پھر فورا تما قافلہ وہی قریب عبدالوہاب ٹگڑ کے ہاں پہنچا وہاں سب کے کھانے کا نظم تھا۔۔ ہفتہ اور اتوار چونکہ دفتر کی چھٹیاں ہوتی ہیں اور مدارس کی بھی چھٹیاں ہوگئیں تو طلباء کرام بھی غرفہ سے سفر میں حاضر ہوئےاور بہت سے احباب بھی کاروں کے ذریعے آئے ہیں اور حضرت شیخ کے صاحبزادے مفتی فرحان فیروز میمن صاحب بھی حاضر ہوئے اور اور پانچ حضرت شیخ کے گھر کے افراد مفتی فرحان صاحب کے ساتھ آئے ہیں۔۔

الحمدللہ آج قافلہ تقریبا بارہ کاروں اور ایک کوسٹر پر مشتمل ہے۔۔اللہ پاک خوب برکت عطاء فرمائیں سب کی حفاظت فرمائیں خوب خوب دین کا م لیں اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔ سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

عبدالوہاب ٹگڑ کے ہاں کھانے کے نظم کے بعد اعلان ہوا کہ سب احباب جلدی جلدی قیام گاہ پہنچے اور اپنا پنا سامان پیک کرکے کوسٹر اور کاروں میں لوڈ کریں۔۔ پھر سامان لوڈ کرکے سب نے وضو کیا عصر نماز سوا چار بجے ادا کرکے قافلہ روانہ ہوا۔۔ الحمدللہ باعافیت قافلہ رپڑی گاوں مغرب کے وقت پہنچا۔۔

یہاں سوچا بھی نہ تھا کہ اتنا بڑا مدرسہ ہوگا بہت ہی بڑا مدرسہ اور مسجد بھی مدرسے سے زیادہ بڑی اور ہر چیز بہت اچھی طرح بنی ہوئی اور بہت خوبصورت مسجد و مدرسہ یہاں تعمیر ہوا اور بہترین نظم دیکھا صفائی کا نظم بھی بہترین ماشاء اللہ۔۔ ہر چیز مسجد و مدرسہ اور مظبخ گاڑیوں کی پارکنگ سب چار یواری کے اندر ماشاءا للہ بہت ہی بڑی جگہ اللہ تعالی نے یہاں دین کے کام کےلیے ان لوگوں کو عطافرمائیں واش روم اور غسل خانے بھی بہترین بنے ہوئے اور بہت زیادہ تعداد میں تھے۔۔ یہاں مدرسہ دورہ حدیث تک ہے حضرت نے فرمایا کہ ماشاء اللہ گاوں میں باغوں کے بیچ میں اتنا بڑا بخاری کا مدرسہ کیا بات ہے ماشاء اللہ دل مست ہوگیا۔۔

مہتمم صاحب سے جب ملاقات ہوئی تو بہت اللہ والے اور بہت ہی سادہ لگ ہی نہیں رہ تھا کہ یہ مہتمم ہیں۔۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ یہاں اتنا نور محسوس ہوا یہاں تو کم از کم دو یا تین دن رکنا چاہیے۔۔ ابھی مشورہ ہورہا ہے کہ یہاں آج رات قیا م کیا جائے اور فجر کا بیان بھی یہاں ہوا اور گمبٹ میں تو ظہر کے بعد بیان کی ترتیب ہے

اس لیے یہاں رک کرکل دوپہر بارہ بجے تک یہاں سے روانہ ہواجائے اب دیکھتے ہیں کیا ترتیب بنتی ہے۔۔ بعد مغرب یہ بیان ہوا۔۔ حضرت شیخ نے کچھ دیر اپنے صاحبزادے مفتی فرحان صاحب سے بھی بیان کرنے کو فرمایا کچھ دیر مفتی فرحان صاحب کا بیان ہوا۔۔ مفتی فرحان صاحب کا آج جمعے میں لاڑکانہ کی ایک مسجد میں بھی بیان ہوا کچھ لوگ بیان کروانے اور جمعہ کی نماز پڑھوانے کے لیے مفتی فرحان صاحب کو حضرت شیخ سے اجازت لے کر لے گئے تھے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries