سفر سندھ۱۱  دسمبر۱ ۲۰۲ءبعد ظہر:حیا کی حقیقت               !   (گمبٹ   ) 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان نمبر28 بعد ظہر بیان عنوان:۔حیاء کی حقیقت بمقام:جامع مسجد رحمانیہ گمبٹ۔ مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر رپڑی گاوں کی مسجد میں بیان ہوا جسکا بتادیا تھا کہ شاندار مسجد اور مدرسہ بنا ہوا تھا۔۔

ایک اور چیز دیکھی کہ گاوں میں کسی کا گھر بھی اتنا اچھا اور شاندار نہیں بنا ہوا تھا سب کے گھر کچے دیکھے صرف گاوں میں مسجد اور مدرسہ ہی الگ نظر آرہا تھا ماشاء اللہ! اللہ تعالی نے خوب نوازا ہے۔۔۔

بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوا۔۔ ناشتے میں مہتمم صاحب اور اساتذہ جمع  ہوگئے تھے تو حضرت شیخ کی سندھی زبان میں دس بجے تک مجلس چلی۔۔

دس بجے کے بعد حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔۔ یہاں کے لوگوں نے حضرت شیخ کا اور احباب کی راحت کا ہر طرح سے خیال رکھا۔۔ بارہ بجے سب نے گمبٹ جانے کی تیاری کی۔۔ سامان لوڈ کرکے جب روانہ ہونا تھاتو مہتمم صاحب نے سب کو روک دیا کہ چائے پی کر جائیں چائے بالکل خالص دودھ کی بہت لذیذ تھی۔۔

یہاں گاوں میں گنے کی پیداوار خوب ہوتی ہے جس سے یہاں گڑھ بھی بنتا ہے خالص گڑھ اور دودھ سے بنی چائے تھی۔۔کم از کم ستر احباب کا قافلہ ساتھ ہے الحمدللہ۔۔ چائے پر بھی کافی لوگ جمع ہوئے تو مجلس شرو ع ہوگئی جو ڈیڑ ھ بجے تک چلی۔۔۔ ایک بجکر چالیس منٹ پر قافلہ روانہ ہوا۔۔

قافلہ جیسی پہنچا تو کھانے کا نظم ہوا۔۔ ڈھائی بجے ظہر نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries