سفر سندھ۱۲  دسمبر۱ ۲۰۲ءدوپہر : طلباء کرام اسمارٹ فون سے بہت بچیں                 !   (دوڑ   ) 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کنڈیارو سے بعد فجر بیان کے بعد آرام کرنے کے بعد نواب شاہ جانا تھا لیکن ایک بڑے بزرگ کا بہت زیادہ اصرار تھا کہ حضرت شیخ ہمارے مدرسے دوڑ میں ضرور تشریف لائیں جبکہ حضرت شیخ نے منع فرمایا تھا کہ اتنا بڑا قافلہ ہے اور آگے کی ترتیب ہے لیکن بزرگ کا اصرار تھا حضرت شیخ نے پھر منع نہیں فرمایا اور انتظام والوں سے فرمایا کہ ترتیب دیکھیں۔۔

پھر ترتیب یہ بنی کہ فجر بیان مختصر کرکے سب کچھ دیر آرام کرلیں گے پھر ساڑے نو تک نکل جائیں گے۔۔ سب احباب نے مجلس کے فورا بعد ہی سامان لوڈ کرلیا ناشتہ کرکے ساڑے نو تک کوسٹر کو روانہ کردیا گیا وقت بہت کم تھا اس لیے احباب کو آرام کا موقع نہیں ملا۔۔

کار والے احباب حضرت شیخ کے ساتھ دس بجے روانہ ہوئے۔۔ دو جگہ حضرت شیخ کی کار کو دعا کے لیے روکا گیا جہاں مدرسہ بھی زیرِ تعمیر تھا۔

ایک جگہ جامعہ عربیہ مظہر العلوم پھل شہر تحصیل نوشہرو فیروز میں دس منٹ کا بیان بھی فرمایا لیکن حضرت شیخ نےا حباب کو واپس کردیا کہ سب کاروں میں بیٹھیں اور روڈ پر کھڑے رہیں وقت بہت کم ہے میں بس آرہا ہوں۔۔

پھر قافلہ دوبارہ روانہ ہوا۔۔ الحمدللہ سوا بارہ تک قافلہ دوڑ باعافیت پہنچ گیا یہ مدرسہ بھی بہت ہی بڑا مدرسہ تھا ماشاء اللہ، بڑی تعداد میں طلباء کرام موجود تھے۔۔ ساڑے بارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries