مجلس۱۴  دسمبر۱ ۲۰۲ءعصر: سفر سندھ کی مختصر کارگزاری !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:33) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کے ظاہری گناہ بھی چھوڑ دو اور باطنی گناہ بھی چھوڑ دو۔۔۔

03:34) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ غالباً حضرت مولا نا شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ نے کا ملفوظ ہیکہ بزرگوں کا فیضِ صحبت بمثل آفتاب ہوتا ہے۔۔۔

04:32) فرمایا کہ مشائخ کی صحبت میں رہنے والا ہر وقت فائدہ حاصل کرتا رہتا ہے۔۔۔

06:24) سفر کی کارگزاری فرمایا کہ کئی ایسےا یسے گاؤں جانا ہوا جہاں کا طے ہی نہیں تھا لیکن وہاں کے لوگوں کی تڑپ دیکھ کر جا نا پڑا کیا حالات ہیں لوگ کیسے تڑپ رہے ہیں کوئی ہو اُن کو سمجھانے والا ۔۔۔

10:19) اہل اللہ کی نسبت یہ خیال رکھنا کہ کون بڑا ہے کون چھوٹا ہے یہ سب فضول ہے اللہ ہی کو معلوم ہے کہ کس کا کیا مقام ہے۔۔۔

11:01) ایک گاؤں رپڑی میں جانا ہوا وہاں دور دور سے لوگ آئے ہوئے تھے لوگوں میں کتنی تڑپ تھی کوئی ہو وہاں کا ایسا جو سیکھ کے لو گوں کو سکھائے۔۔۔

14:01) ایک چار سال کی بچی کا ذکر جس نے اس قدر بیوٹی پالر کیا تھا کہ مجھے شرم آرہی تھی یہ کس نے کرایا ہوگا ؟ماں نے نا؟تو آگے جا کر یہ کیا کرے گی۔۔۔

15:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ایک تقریر کے دوران فرمایا کہ یہ جو بعضے علوم مجھے عطا ہوئے ہیں یہ سب حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا فیض ہے۔۔۔

16:06) فرمایا کہ عقیدت تو یہ ہیکہ اپنی رائے کو بزرگوں کی رائے میں فنا کر دے۔۔۔

18:51) سکھر میں ایک بڑی مسجد میں بیان تھا لیکن یہاں سے ہی نکلتے ہوئے دیر ہوگئی تھی فلائٹ لیٹ ہو گئی تھی تو جب وہاں پہنچے تو ایک ڈی ایس پی کا سنا کے وہ بیان سنتے ہیں پھر اُنہوں نے وہاں تک پہچانے میں مدد کی۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries