مجلس۱۴  دسمبر۱ ۲۰۲ءعشاء : مقصد زندگی اللہ کو پانا ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:47) مشکوٰۃ شریف کی شرح مظاہر حق جدید سے آپﷺ کے اسمائے مبارکہ سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

01:48) مفتی انوار الحق صاحب نے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کےاشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔مستِ نگاہِ خم نہیں۔۔۔

09:19) جس کو دُنیا میں آنے کا مقصد معلوم نہیں وہ خسارے میں ہے۔۔۔

13:54) اللہ کا دوست بننا فرض ہے۔۔۔

14:56) کم از کم گناہ کو گناہ سمجھیں ۔۔۔

15:24) تقویٰ نا م ہے کفُ النفس عن الھوی یعنی حرام خواہشات پر عمل نہ کرنا۔۔۔۔

17:08) حضرت والا رحمہ اللہ کے کسی خلیفہ نے حضرت کو کہا کہ حضرت دعا کریں کے گندے خیالات آئیں ہی نہ تو حضرت نے فرمایا کہ مولانا میں یہ دُعا نہیں کروں گا کیونکہ یہ قرآن پاک کا معاملہ ہے گناہ کے خیالات تو آئیں گے لیکن عمل نہ کریں۔۔۔

20:11) جو تصویریں بنائے گا اُس کو قیامت کے دن کہا جائے گا کہ اس میں روح بھی ڈالو۔۔۔

21:55) فرمایا کہ جو فوٹو گرافی کرتے ہیں اُن کو پھر حلا ل حرام کی تمیز بھی نہیں رہتی۔۔۔

22:55) اسمارٹ فون سے متعلق حضرت شیخ الاسلام صاحب نے کیا فرمایا کہ اس کو بیچ دو ۔۔۔

24:11) حضرت والا رحمہ اللہ کا گناہ کے تقاضوں سے متعلق جواب فرمایا کہ گناہ کے تقاضے یہ ایندھن ہیں اسی پر بریانی بنا کر کھا لو۔۔۔

26:21) يعلم خائنة الأعين وما تخفي الصدور۔۔۔اللہ تعالیٰ دلوں کے رازوں کو جانتا ہے۔۔۔

27:19) جو اپنے آپ کو اصلاح کے لیے پیش کرتا ہے تو تب پتا چلتا ہیکہ میں کہاں کھڑا ہوں۔۔۔

28:09) جن کے قلب وجان ہر وقت اللہ تعالیٰ پر فدا ہورہے ہیں، جن کی اَرواح عرشِ اعظم کا طواف کر رہی ہیں، ایسی پرواز کرنے والی روحوں کے ساتھ اور ایسے اجسام کے ساتھ چپک جاؤ، کیونکہ روح کے ساتھ تو چپکنا مشکل ہے ، لہٰذا اللہ والوں کی صحبت میں رہ پڑو اور ان کی جوتیوں میں پڑ جاؤ، تو ایک دن تم کو بھی پرِپرواز عطا ہوجائیں گے۔

28:36) عشق مجازی دوزخ ہے اور عشقِ حقیقی جنت ہے۔ جس کو اللہ کی محبت مل گئی وہ اسی رُوئے زمین پربس کیا عرض کروںکیا لطف اور کیا سکون پاتا ہے!

33:31) جب تک اصلاح نہیں کرائیں گے کچھ پتا نہیں چلے گا کہ کہاں جارہے ہیں۔۔۔

35:17) دُنیا تب بُری ہے جب نماز نہ پڑھیں جب گناہ کریں ۔۔۔

36:59) بچپن سے ہی بچوں کو موبائل دے دیا اور خوش ہو رہے ہیں کہ میرا بچہ موبائل چلانا جانتا ہے۔۔۔

38:43) سمارٹ فون کی تباہ کاریاں۔۔۔

41:53) آپﷺ کی قربانیوں کو یاد کریں آج ہم اپنے گھر میں دین کی کوئی بات کرتے ہیں ۔۔۔

45:15) حدیث پاک ہیکہ اللہ تعالیٰ جس کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اُس سے حیا کو چھین لیتے ہیں۔۔۔ 47:34) آج ہر جگہ ہمیں پلاٹ چاہیے۔۔۔۔عمر دراز مانگ کر لائےتھے چا ر دن دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں۔۔۔

50:12) سفر کی بات کے بھائی بھائی سے لڑا ہو ا ہے ایک دوسرے پر کیس کیے ہوئے ہیں ۔۔۔

51:05) عورتوں کو کیسا کیسا لباس پہنا ہوا ہے بیس بیس ہزار کا جوڑا پہنا ہوا ہے اتنا خیال نہیں کہ اللہ کے راستے میں خرچ کر یں۔۔۔

53:50) ہم نے اپنے بیوی بچوں کی عادتیں خراب کر دیں۔۔۔

56:08) حضرت ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ کو مسلمہ کذاب نے آگ میں ڈال دیا تھا ۔۔۔واقعہ۔۔۔

58:51) باپ کےسامنے بیٹی کا فرینڈ آرہا ہے شرم وحیانہیں کوئی مسئلہ ہی نہیں۔۔۔

01:00:52) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر دُنیا بُری ہوتی تو اللہ تعالیٰ آپﷺ کو جنت میں ہی رکھتے دُنیا میں نہ بھیجتے۔۔۔

01:01:47) فرمایا کہ اللہ کی معرفت اُس کو ہی حاصل ہوتی ہے جس کو اللہ والا بننا ہے۔۔۔

01:03:56) اللہ فرمارہے ہیں کہ وذروا ظاهر الإثم وباطنه کہ ظاہری و باطنی دونوں گناہوں سے ڈرو۔۔۔

01:08:35) اولاد کی تربیت کیسے کرنی ہے اگر کوئی نافرمان ہے تو اُس کو تو گلے لگانا ہے۔۔۔

01:10:00) شہوت کا علاج عمل کرنا نہیں ہے اللہ سے معافی مانگنا ہے۔۔۔

01:13:25) ایک صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ سے مصافحہ کیا تو حضرت کے ہاتھ نرم تھے تو کہنے لگا کہ آپ اللہ والے ہیں میرے لیے دُعا کریں تو حضرت والا رحمہ اللہ نے دُعا کی اور پھر فرمایا کہ ہاتھ کا نرم ہونا اللہ والا ہونے کی علامت نہیں ہے۔۔

01:16:03) ایک لومڑی کی بات بطورِعبرت کے۔۔۔

01:17:09) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ ایک مرتبہ مجھے تنہائی میں رہنے کا شوق ہو ا تو حضرت گنگوہی رحمہ اللہ سے مشورہ کیا تو حضرت نے کیا خوب جواب دیا۔۔۔

01:18:47) حضرت یحییٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بات۔۔۔

01:19:56) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries