مجلس۱۵  دسمبر۱ ۲۰۲ءعشاء : زبان و رنگ کا اختلاف اللہ کی نشانی ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:35) حسبِ معمول بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

05:02) تعلیم کے بعد اشعار پڑھے گئے۔۔۔حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب سے اشعار پڑھے گئے:۔ مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے سنا ہے خانقاہوں میں محبت کے ہیں مے خانے دیا کرتا ہے ساقی عاشقوں کو جام و پیمانے خلافِ راہِ سنت جو بناکرتے ہیں مستانے وہ دیوانے بظاہر ہیں مگر اندر ہیں فرزانے جو عارف ہیں وہ کس عالم میں رہتے ہیں خدا جانے بھلا جو غیرعارف ہے وہ ان کا رُتبہ کیا جانے

07:53) حسینوں کے اُجڑ جائیں گے جب جغرافیے اِک دن بتا ناداں کہا جائے گا اپنے دل کو بہلانے

09:22) جو یاد آتی ہے ان کی دل میں گھبراتا ہوں گلشن میں مجھے تو قرب کا عالم دیا ہے آہِ صحرا نے جو زاہد عشق سے ناآشنا ہے پھر بھی وہ ناداں نہیں سمجھا ہے خود لیکن چلا ہے مجھ کو سمجھانے

11:26) کہاں تک ضبط بے تابی کہاں تک پاسِ بدنامی کیا مجبور اظہارِ بیاں پر خوف فروانے

12:18) نہ کر تحقیر اے زاہد خدا کے دردمندوں کی مقام دردِ دل کو بے خبر تو آہ کیا جانے

12:46) نہیں ہے زندگی میں جس کی کوئی داستاں غم کی وہ اہلِ غم کے قربِ خستگی کو آہ کیا جانے وہی کرتے ہیں ان کے عاشقوں پر تبصرے اخترؔ جو ظالم دردِ الفت سے ہوا کرتے ہیں بیگانے

17:08) حضرت شیخ نے مولانا بلال صاحب جو حضرت شیخ کے خلیفہ بھی ہیں اور رحیم یار خان کے میزبان بھی ہیں اُن سے بیان کرنے فرمایا کہ دس منٹ بیان کریں۔۔

18:50) حضرت شیخ نے فرمایا کہ تبلیغ کا کام بہت بڑا کام ہے کسی کام کا منع نہیں ہے کہ سب چھوڑ دو اور بس شیخ کے ساتھ رہو بس اتنی بات ہے کہ تبلیغ میں رہے مدرسے میں آٹھ سال رہے اُس کو لٹانا نہیں ہے ایسا نہ ہو کہ گناہ کرکے سب لٹا دیا۔۔۔

20:37) ایک مشہور شخصیت کا ذکر ۔۔

22:09) اصلاحی بیان میں جب فائدہ ہوگا جب اپنی اصلاح بھی کرائیں۔۔

23:48) چھلکنے والا مال امت کودیں نصیحت۔۔۔

27:05) ہمیں بھی پتا ہے کہ آج موبائل جاب کے لیے پڑھائی کے لیے ضروری ہے لیکن شریعت کے دائرے میں اُس کو استعمال کریں۔۔

28:42) سفر میں رپڑی گاوں کا جو سفر ہوا اُس کا ذکر کے بڑے بڑے وہاں مال دار لوگ کتنا اپنا صدقہ جاریہ بنارہے ہیں۔۔

29:16) جو ہمارے علماء کا اکرام نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں مفہوم حدیث۔۔۔

34:42) مفتی نعمت اللہ پشین والے سے بھی حضرت شیخ نے دس منٹ بیان کا فرمایا دس منٹ مولانا نے بیان کیا۔۔۔پانچ منٹ اردو میں اور پانچ منٹ پشتو میں بیان کا فرمایا۔۔۔

43:07) پھر حضرت شیخ نے فرمایا کہ زبان و رنگ کا اختلاف اللہ تعالی کی نشانی ہے اور جو قومیت صوبائیت لسانیت پر لڑتا ہے سوءِ خاتمہ کا خطرہ ہے۔۔

46:16) اپنے موبائل کو گندگیوں سے پاک کریں۔۔۔

47:45) شیخ کتنی جگہ جائے گا ہر کوئی کہتا ہے کہ ہمارے ہاں تین دن رہیں تو اس طرح مرکز کمزور ہوتا ہے اس لیے آپ کو نکلیں اور اپنے اپنے علاقے میں بھی کام کریں۔۔

51:03) رپڑی اور گھوٹکی کا ذکر کہ کیسے کیسے وہاں کا سفر ہوا۔۔

55:38) چین سکون اطمینان کس چیز میں ہے؟

59:52) ادب پر نصیحت کہ شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کتنا ادب کرتے تھے۔۔

01:02:17) ساری شہوت و خواہشات کا علاج۔۔۔

01:03:04) ایک بہت عجیب ملفوظ۔۔

01:12:02) ذکر کا نفع اور اطمینا ن پورا کب ملے گا ؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries