مرکزی بیان ۱۶  دسمبر۱ ۲۰۲ء  :بیویوں کو نصیحت کہ شوہر کےحقوق  میں محتاط رہیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

07:21) جناب مصطفیٰ بھائی نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ چمن میں ہوں مگر آہ بیابانی نہیں جاتی یہ کیا آتش ہے آہوں کی فراوانی نہیں جاتی میں گلشن میں ہوں لیکن فیض ہے یہ شیخ کامل کا کہ میرے قلب سے ہوئے بیابانی نہیں جاتی نہ جانے کتنی نہریں میرے دریاء سے ہوئیں جاری مگر پھر بھی میرے دریاء کی طغیانی نہیں جاتی رفو کرتا ہے دامن کو اگرچہ ان کا دیوانہ گریباں سے مگر چاکِ گریبانی نہیں جاتی مزاج عقل کو الفت ہے اپنے ساز و سامان سے مزاج عشق سے بے ساز و سامانی نہیں جاتی خرد کہتی ہے باتیں مختصر کر ان سے اے ناداں محبت کی مگر تمہید طولانی نہیں جاتی نہیں کرتا ہے صدق دل سے توبہ جو گناہوں سے کسی بھی حال میں اس کی پریشانی نہیں جاتی مرے دریائے الفت کا عجب ساحل ہے اے اختر ؔ کہ ساحل پر بھی ان موجوں کی طغیانی نہیں جاتی

07:22) مصطفیٰ بھائی نے حضرت مولانا تائب صاحب کے اشعار پھولوں کے گرد بُھورا کچھ گنگنا رہا ہے ۔۔۔پڑھے۔۔۔

12:29) اللہ تعالیٰ نے گناہ چھوڑنے کو فرض قرار دیا اور یہ طاقت اللہ والوں کی صحبت سے ہی ملے گی۔۔۔۔

14:48) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين ۔۔۔اللہ تعالیٰ نے یہ ایک ہی زندگی دی ہے اس کو اللہ تعالیٰ پر فدا کر دو۔۔۔

15:47) سفر کی بات کہ اس سفر میں کئی اہل علم بھی ایسے ملے کہ جو کہے رہے تھے کہ پڑھنے کے بعد ریوس گیرلگ گیا۔۔۔

18:31) سفر میں کئی ایسے دوست ملے جو ماشاء اللہ بیان سنتے ہیں۔۔۔

19:34) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے قسم کھا کر فرمایا کہ جب کوئی اللہ والا جاتا ہے تو اس کی سیٹ خالی نہیں ہوتی ۔۔۔

20:32) ہم ایجوکیشن کو منع نہیں کرتے لیکن نامحرموں کے ساتھ پڑھنے کی کس نے اجازت دی ہے پڑھنے کی کیا شرائط ہیں فتویٰ تو دیکھو کون سی شرائط پر عمل ہو رہا ہے۔۔۔

22:21) دورانِ بیان موبائل فون پر بات کرنے سے متعلق نصیحت کہ کون سی ایسی ضروری بات تھی جو یہاں کرنی تھی باہر جا کر بات کرنی چاہیےعقل بھی کوئی چیز ہے۔۔۔

26:17) دو لڑکیوں نے خود کشی کر لی کیوں ؟وجہ کیا ہے؟نامحرموں کے ساتھ اُٹھ بیٹھ رہی ہیں پھر وہ بلیک میل کرتے ہیں اُن کے ساتھ چائے پی رہی ہیں کھیل رہی ہیں ۔۔۔

28:45) بیٹیوں کو موبائل فون دیے ہوئے ہیں۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں کان بھی زنا کرتے ہیں ہاتھ بھی زنا کرتے ہیں ۔۔۔

30:20) بدنظری کرنے والے کے لیے آپﷺ کی بدعا ہےلعن اللہ الناظر و المنظور الیہ ۔۔

۔ 31:35) اس موبائل کی وجہ سے ماں باپ کی نافرمانی کر رہی ہیں یہ موبائل فون صرف لوہا نہیں پلاسٹک نہیں بلکے دوزخ میں لے جانے والا ہے۔۔۔

33:30) آج عورتوں کو ہر چیز برانڈڈ چاہیے۔۔۔۔

34:08) رہائش،زیبائش،آرائش منع نہیں بلکہ نمائش منع ہے۔۔

۔ 35:06) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات فرمایا کہ غالباً حضرت شاہ اسمائیل شہید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بزرگوں کے فیض صحبت آفتاب کی طرح ہوتے ہیں ۔۔۔

36:34) سفر میں ایک امام صاحب کی بات کے اُنہوں نے فرمایا کہ ہم دین دار تو بنتے ہیں لیکن ہمارے اندر دین نہیں ہے۔۔۔

37:53) اللہ کے بعض بندے ایسے ہیں کہ بلا قصد اُن سے فائدہ ہوتا ہے۔۔۔

38:24) حضرت شیخ دامت برکاتہم نے اپنی بات فرمائی کہ میں سو رہا تھا اچانک کچھ ہوا فوراً معلوم کیا تو پتا چلا کے حضرت والا رحمہ اللہ کی طبیعت کافی ناساز ہو گئی ہے۔۔۔

40:23) سفر کی بات کے ماشاء اللہ کئی عورتوں نے موبائل فون چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔۔۔

41:10) سفر سے واپسی پر ایک خوشخبری ملی کہ ایک عورت جو ڈاکٹری کررہی تھی لیکن بیان سنا اور آج وہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں عالمہ بن رہی ہیں۔۔۔

42:40) عورت کو جتنے نامحرموں نے دیکھ اُس کو اُتنی لعنت ملے گی۔۔۔موبائل فون میں اپنی تصویر رکھنا یا اسٹیٹس لگانا اس کے کتنے نقصانات ہیں کہ اللہ معاف کرے ایسے ایسے لوگ ہیں جو یہی تصویر لگا کر بے حیائی والی تصویر ملا دیتے ہیں اور پھر بلیک میل کرتے ہیں۔۔۔

47:09) اللہ تعالیٰ جس سے حیا چھین لیتے ہیں کرتے کرتے اُس سے ایمان بھی چھن جاتا ہے۔۔۔

48:36) تصویر حرام ہے قیامت کےدن سب سے زیادہ عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا۔۔۔

50:05) جس شخص کا تعلق اللہ تعالیٰ سے قوی ہو جاتا ہے اُس سے مخلوق کو بغیر ارادہ فائدا پہنچتا ہے۔۔۔۔

51:14) حرام عشق عذابِ الہی ہے۔۔۔

53:30) حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنے بیان میں فرما یا کہ لیلاؤں کے چکر میں آنے والے بے وقوفو یہی طاقت اللہ تعالیٰ کی طرف کیوں نہیں لگاتے۔۔۔

56:20) جو عورت نامحرم کے ساتھ بات کرتی ہے وہ آپ کی کیسے وفا دار ہوگی ؟جو اللہ کی وفا دار نہیں وہ آپ کی وفا دار کیسے ہوگی؟۔۔۔

58:09) جو کوئی اللہ والے سے جڑ جاتا ہے اُس کو مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ آہستہ آہستہ کر کہ وہ گناہوں کو چھوڑ دیتا ہے۔۔۔

59:22) بچہ جب چلنے لگتا ہے توجب وہ گِرنے لگتا ہے تو ماں باپ اُس کو پکڑ لیتے ہیں اسی طرح جو بندہ اللہ تعالیٰ کی طرف چلتا ہے تو اللہ تعالی ٰ بھی اُسے گِرنے نہیں دیتے ۔۔۔

01:00:54) سب سے بڑی بزنس اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔۔۔

01:03:11) مفتی فرحان فیروز میمن صاحب کی کتاب کا ذکر خواتین سے متعلق ہے آزادی نسواں کا سدِ باب۔۔کہ اے خواتین آپ تو وی آئی پی ہیں۔۔۔

01:08:15) خواتین کے ڈرائیونگ سے متعلق بھی بیان ہوا ہے کہ باہر ملکوں میں زیادہ طلاقیں اس ڈرائیونگ کی وجہ سے ہورہی ہیں ایک تعلق والی خاتون نے جب یہ بیان سنا وہ باہر ملک میں رہتی ہیں انہوں نے بتایا۔۔

01:11:22) میاں بیوی کو نصیحتیں پڑھ کر سنائیں۔۔کسی وقت کوئی ایسی بات مت کرو کہ جو شوہر کے مزاج کے خلاف ہو۔۔

01:14:01) دنیا کی چمک دمک اللہ سے دوری کی وجہ سے ہے۔۔۔

01:14:30) شوہر کا حق ماں باپ سے بھی بڑھ جاتا ہے۔۔

01:16:21) شوہر سے ضد بھی مت کرو۔۔۔

01:19:17) جہنم والی زندگی۔۔۔

01:20:38) سفر میں ایک نابینا ملے جو روز ایک قرآن پاک پڑھتے ہیں۔۔۔

01:21:32) جب عورتیں گندی گالیاں دیں اور شراب پئیں اور نشہ کریں تو اب تو پتا نہیں کیا ہوگا۔۔

01:22:39) میاں ہاں کبھی تکلیف آجائے تو زبان پر نہ لاو صبر کرو۔۔۔

01:25:10) ایک بادشاہ اور اللہ والے کا واقعہ۔۔۔پھر بیویوں کو نصیحت ۔۔۔

01:25:51) اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو ملتے ہیں اور صبر کی تین تفسیر ہیں۔۔۔

01:26:41) حدیث شریف..کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے دوزخ میں عورتیں بہت دیکھیں۔۔تین وجہ سے کہ ایک لعنت بہت کرتی ہیں اور ناشکری بہت کرتی ہیں اور شوہر کو ستانے کی وجہ سے۔۔

01:29:26) اب جب خواتین پر بیان ہوتا ہے تو خواتین کا میسجز آجاتا ہے کہ بس خواتین کو ہی سب کرنا ہے شوہر چاہے کچھ بھی کرے اُن کو جواب۔۔۔

01:37:36) گھر کی ماسیوں کے ساتھ بھی اخلاق سے پیش آنا۔۔ایسی ایسی خواتین بھی ہیں جو مارتی ہیں اور گالیاں دیتی ہیں۔۔۔

01:41:03) بیویوں کو اہم نصیحت کہ ساس کی بھی خوب خدمت کرو اور ساس نندوں سے بگاڑ کی مین وجہ کیا ہے؟؟

01:41:59) کیچن میں کوئی چیز رکھو تو لکھ دو کہ یہ نمک ہے اور جو چیز جہاں سے اٹھائی ہے وہاں رکھ دو۔۔

01:43:04) تجسس اور ٹو لگانا بھی منع ہے۔۔۔ خواتین کو مزید اہم نصیحتیں کہ ان پر عمل کرکے گھر کو جنت بنائیں۔۔۔

01:47:08

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries