جمعہ  بیان ۱۷  دسمبر۱ ۲۰۲ء  :جھگڑے کے نقصانات     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

19:22) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔

21:01) نامحرم سے احتیاط ہے پھر شرم گاہ کی حفاظت نہیں ہوگی۔۔۔چاہے سو سال کے ہوجائیں تب بھی نظروں کی حفاظت کرنی ہے۔۔۔

25:03) بچے بچے کو لیپ ٹاپ چاہیے بڑا سمارٹ فون چاہیے۔۔

26:29) ماحول پر اکڑے مت۔۔۔

27:09) بھروسہ کچھ نہیں اس نفسِ امارہ کا اے زاہد فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگمان رہنا۔۔۔

27:52) سب سے زیادہ شارٹ کٹ نسخہ اللہ والا بننے کا۔۔

30:01) پہلے اپنے آپ کو آگ سے بچانا ہے پھر دوسروں کی فکر کرنا ہے۔۔۔

33:28) سب چیزیں مردہ ہیں پھر اللہ تعالی نے غذا کو پہنچایا اُس کو ماں نے کھایا پھر بھی ہم گندہ پانی تھے مردہ تھے اللہ تعالی نے بعد میں حیات بخشی۔۔۔

35:04) اللہ کی پہچان۔۔۔

35:38) ہر شخص اپنے گہرے دوست کے دین پر ہوجائے گا دیکھ تیرا گہرہ دوست کون ہے۔۔۔

37:36) ان دہریوں کا پہلا وار کیا ہوتا ہے۔۔

38:39) جس کی قسمت ہوتی ہے تو مچھر کو دیکھ کر ایمان لے آئے اور جس کی قسمت نہیں تو ہاتھی کو بھی دیکھ لے تو ایمان نہیں لائے گا۔۔

40:17) ہم ڈھونڈتے مولی کو ہیں اور پاکر رہیں گے مولی کے تھے مولی کے ہیں مولی کے رہیں گے۔۔

42:46) ذرہ ذرہ اللہ کی نشانی ہے۔۔۔

44:42) ابھی جو تازہ سفر ہوا اُس کا ذکر اور ایک واقعہ۔۔۔

46:11) حدیث:كلكم رَاعٍ, وكلكم مسؤول عن رَعِيَّتِهِ ”تم میں سے ہر آدمی ذمہ دار ہے اور ہر آدمی اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے؛ چنانچہ امیر ذمہ دار ہے، مرد اپنے گھر والوں پر ذمہ دار ہے اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں پر ذمہ دار ہے۔ اس طرح تم میں سے ہر شخص نگراں ہے اور اس سے اس کے ماتحتوں کے متعلق سوال کیا جائے گا“۔۔

49:41) نیک کی صحبت تجھے نیک بنائے گی اور بروں کی صحبت تجھے برا بنادے دی۔۔۔

52:30) اولاد ماں باپ سے بدتمیزی کیوں کررہی ہے۔۔۔

54:32) ماں باپ کی بھی پکر ہوگی جو ناچ گانے والے اسکول میں پڑھاتے ہیں یا ناچ گانا سکھاتے ہیں ۔۔۔

57:41) نفس بھی دھوکے باز تاجر ہے۔۔۔

01:01:53) ایک صاحب نے اکیلا بیٹی کو چائنا پڑھنے کے لیے بھیجا نعوذ باللہ اور کہہ رہے ہیں کہ کورونا وہاں بڑھ گیا آپ دعا کریں کہ صحیح واپس آجائے کورونا کا ڈر اور اللہ کا ڈر نہیں بیٹی کو نامحرم کے حوالے کیا ہوا ہے۔۔یہ جب چائنا میں کورونا بڑھا تھا اُس وقت کا واقعہ ہے۔۔۔

01:05:59) جھگڑے کتنے بڑھ گئے سفر میں ایک صاحب نے بیان سنا اور بتایا کہ بھائی نے بھائی پر کیس کیا ہوا ہے اور وہ بھی چھ لاکھ کے اوپر کہ چھ لاکھ اس نے نہیں دیئے اور وکیلوں کو اب تک تین لاکھ دے چکے ہیں یہ ہے عقل پر عذاب اور وکیل نے کیا کہا کہ جھوٹ بھی بولنا پڑے گا۔۔۔

01:07:17) اپنے دل کو اللہ کے لیے فارغ کردیں۔۔۔

01:08:31) توتلے پر ایک لطیفہ۔۔۔

01:09:14) اتنے جھگڑے آتے ہیں ہم نہیں پڑتے ہم بتلادیتےہیں کہ اُس وقت ہم بیچ میں آکر صلح کرائیں گے جب آپ ہمارے بات مانیں گے کہ جو قرآن و حدیث کی بات بتلائی جائے گی اُس کو سنکر آپ عمل کریں گے اگر اپنی چلانی ہے تو پھر ہم نہیں پڑتے ایسے جھگڑوں میں۔۔۔

01:15:37) صلح رحمی ہر ملفوظات۔۔۔

01:19:08) سب سے پسندیدہ جگہیں مساجد ہیں اور بازار اللہ تعالی کی سب سے ناپسندیدہ جگہ ہیں۔۔

01:21:39) طلاقیں آج کتنی بڑھ گئی ہیں۔۔درد دل سے فرمایا کہ بغیر وجہ کے ایک خاتون کو طلاد دے دی۔۔آہ نہ جائے گی میری رائیگاہ...تجھ سے ہے فریاد اے رب جہاں۔۔۔۔

01:22:57) ایک صحابی حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’کُنْتُ اَضْرِبُ غُلَامًالِّیْ‘‘ میں اپنے ایک مملوک غلام کی پٹائی کررہا تھا۔ فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِیْ صَوْتًا میں نے اپنی پیٹھ کے پیچھے سے ایک آواز سنی۔ وہ کیا آواز تھی؟ ’’اِعْلَمْ اَبَا مَسْعُوْدٍ لَلّٰہُ اِقْدَرُ عَلَیْکَ مِنْکَ عَلَیْہِ۔ فرمایا کہ اے ابا مسعود! اللہ تعالیٰ کو تجھ پر زیادہ قدرت ہے۔ اس قدرت سے جو تجھ کو اس غلام پر حاصل ہے جس کو تو پیٹ رہا ہے۔ فرماتے ہیں: ’’فَالْتَفَتُّ‘‘ میں نے متوجہ ہوکر دیکھا کہ کہاں سے یہ آواز آئی۔ فَاِذَا ہُوَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وہ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے، یہ آپ کی آواز تھی ؎ جی اُٹھے مُردے تری آواز سے

01:24:19) جنت میں جنتیوں کو اُن لمحات پر بھی حسرت ہوگی جو غفلت مین گذرے۔۔۔

01:25:04) سمارٹ فون کو بھی شریعت کے دائرے میں استعمال کرو اگر ضرورت ہے تو ورنہ کوئی ضرورت نہیں سادہ موبائل رکھیں۔۔

0 01:26:17) بلیک فرائڈے یہ مغرب کی اندھی تقلید ہے۔۔شرم آنی چاہیے کہ جمعہ کو بلیک فائڈے کہہ رہے ہیں۔۔

01:29:05) جو جس قوم کی نقل کرے گا اُسی کے ساتھ حشر ہوگا۔۔۔اللہ کے دشمنوں کی نقل کرکے کون سا تیر مار لیا۔۔۔

01:31:08) اللہ تعالی ہمیں کفار کی لعنتی نقل کرنے سے بچا ہمیں صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی نقل کرنے کی توفیق عطاء فرما۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries