۱۷  دسمبر۱ ۲۰۲ء عشاء   :شیخ وہ ہے جو شریعت و سنت کا پابند ہو    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:19) بیان کے آغاز میں ایک صاحب کے لیے دعا ہوئی۔۔

05:41) لڑکوں کو نصیحت جو امرد ہوں اور پھر رنگین بنیں اور کپڑے بھی رنگین پہنیں۔۔۔

08:02) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

10:40) مفتی انوار الحق صا حب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ تجھے مشکل ہے کیا غم کو میرے زیر و زبر کرنا ہماری شامِ غم کو فضل سے رشکِ سحر کرنا تری قدرت کا یہ ادنیٰ کرشمہ ہوگا اے مالک کہ ہم سے دُور اُفتادوں کو پھر نزدیک تر کرنا ترے دستِ کرم کی کیمیا تاثیر کیا کہیے کسی ذرّے کو تیرا دم میں خورشید و قمر کرنا جو تیری راہ میں روباہ خصلت سے ہیں پسماندہ تجھے مشکل نہیں ایسوں کو رشکِ شیرنر کرنا یہی ہے راستہ اپنے گناہوں کی تلافی کا تری سرکار میں بندوں کا ہر دم چشم تر کرنا تجھے مشکل نہیں مسکیں کو سلطانِ جہاں کر دے کرم سے اپنے اخترؔ کو ترا شمس و قمر کرنا

21:44) اللہ تعالیٰ کادوست بننا فرض ہے ۔۔۔اللہ والا کون ہے جوا للہ کو ناراض نہ کرے۔۔۔

23:52) ایک مزدور بھی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔

26:02) بالوں سے متعلق فرمایا کہ جو امریکہ لندن سے طریقہ آئے اُس کو اپناتے ہیں ایسا لگتا ہیکہ مدینے شریف میں ہمارا کوئی نہیں سب چہیتے امریکہ اور لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔

27:35) سچے اللہ والے سانپ پن نہیں دیکھاتے بلکہ وہ مچھلی کی طرح ہیں جو پل بھر بھی اللہ کے قرب کے بغیر نہیں رہ سکتے۔۔۔

29:28) تسہیل المواعظ سے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھے فرمایا کہ ان دُنیا داروں اور اللہ والوں میں فرق یہ ہیکہ اللہ والے کریں گے بہت کچھ لیکن بتائیں گے بہت کم اور یہ لوگ کریں گے بہت کم اور بتائیں گے بہت زیادہ۔۔۔

31:20) جو گناہوں کے ساتھ رہتے ہیں اور ہوتا کچھ نہیں ان کو ڈھیل ہے۔۔۔

32:10) اللہ والوں کو کوئی دُنیاوی غرض نہیں ہوتی جبکہ ان دُنیا داروں کو دُنیاوی اغراض ہوتی ہیں۔۔۔

35:16) ایک خان صاحب کا لطیفہ۔۔۔

35:42) جو رات دن مال کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں اُن کے لیے حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ ایک ٹینک میں ہزار گیلن پانی ہے اور اس میں دس ٹونٹیاں ہیں تو جتنا دس ٹونٹیوں سے پانی نکلے گا تو ایک سے بھی تو اُتنا ہی نکلے گا جتنا ٹینک میں ہے۔۔۔

36:32) دُنیا والوں کی ہمدردی بھی اغراض کے لیے ہوتی ہے جبکہ اللہ والوں کی ہمدردی ہمیشہ باقی رہتی ہے کیونکہ جس ذات کے لیے وہ ہمدردی کرتے ہیں وہ ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔۔۔

40:48) حضرت جنید بغدادی اور حضرت شبلی رحمہ اللہ کی بات کے خلیفہ وقت نے کس طرح معافی مانگی اور پھر ان کا کیا رویہ تھا اور کس طرح بات کی یہ ہوتی ہے اللہ والوں کی شان۔۔۔

43:05) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے زمانے میں ایک شیخ تھے جن کے بارے میں اُن کو معلوم ہوا کہ وہ دوزخی ہیں تواللہ تعالیٰ سے اس قدر دُعا کی کہ وہ جنتی بن گیا اور اُس کو اس کی خبر بھی نہ ہوئی یہ ہوتے ہیں اللہ والے۔۔۔

46:52) حضرت سلطان جی کے زمانے کی ایک حکایت۔۔۔

47:56) فرمایا کہ جس سے مناسبت ہو اس سے جڑ جاؤ۔۔۔

49:01) ہر بزرگ کا رنگ الگ ہے کوئی کس شان کا کوئی کس شان کا۔۔۔

50:34) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کاملوں کی یہ حالت ہوتی ہیکہ اُن کو سب بُر اکہیں لیکن یہ کچھ نہیں کہیں گے یہ مطلب نہیں کہ اُن کو غصہ نہیں آتا۔۔۔

52:15) ایک سلسلہ گفتگو میں ارشاد فرمایا کہ شیخ وہ ہے جس میں دین انبیاء علیہ السلام جیسا ہو۔۔۔

54:48) جو اللہ والوں کو ستائے اس سے اللہ تعالیٰ کا اعلانِ جنگ ہے۔۔۔حضرت والا کو ستانے والے کسی شخص کا ذکر کہ کیسے ستا یا اور پھر اُس کا کیا ہوا؟

58:12) جس نے اپنے کو اللہ والا سمجھا وہ اللہ والا نہیں۔۔۔

58:32) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں سب سے بڑا گناہ اللہ والوں سے بے وفائی کو سمجھتا ہوں۔۔۔

59:00) ایک سلسلہ گفتگو میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا کہ شیخ کو صاحب ِحال ہونا یہ کمال نہیں۔۔۔۔

59:40) فرمایا کہ جس طرح میں دوسروں کی اصلاح کے طریقے سوچتا رہتا ہوں اسی طرح اپنے لیے بھی سوچتا رہتا ہوں۔۔۔

01:01:58) ایک مرتبہ دورانِ تعلیم مشکل مقام آیا جو سمجھ نہیں آرہا تھا لیکن طلباء کی ہی برکت سے وہ مقام سمجھ میں آگیا۔۔۔

01:02:28) شیخ اور مصلح کو ناز نہیں کرنا چاہیے۔۔۔

01:04:49) شیخ وہ ہے جو شریعت وسنت کا پابند ہو۔۔۔

01:06:39) فرمایا کہ کیفیات روحانی بھی ہوتی ہیں ۔۔۔

01:08:07) دُعا چھوٹوں سے بھی کرانی چاہیے۔۔۔

01:09:03) اس راہ (یعنی طریق) میں قدم رکھنا اور پھر خلافِ طبع برداش نہ کرنا عجیب ہے۔۔۔

01:11:25) سب سے زیادہ تیز قبول ہونے والی دُعا غائب کی غائب کے لیے ہے۔۔۔

01:12:21) حضرت اویس قرنی رحمہ اللہ کو مقا م کس وجہ سےملا؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries