مرکزی مجلس اتوار۱۹   دسمبر۱ ۲۰۲ء   :مولیٰ کا عاشق کبھی اللہ کو ناراض نہیں کرے گا       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:45) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑ ھ کر سنائے۔۔

12:50) سید ثروت صاحب نے جب اشعار مکمل کرلیے تو حضرت والا دامت برکاتہم تشریف لے آئے پھر مفتی انوار صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا مفتی انوار صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار نصیحت آمیز اشعار خواتین کے لیے پردے میں رہنا میری بہنا!پڑھے۔۔۔

19:41) حضرت شیخ دامت برکاتہم کی پردے سے متعلق نصیحت۔۔۔

20:49) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک کیل جب بغیر کسی کے بنانے کے نہیں بنتی تو اتنی بڑی کائنات بغیر کسی کے بنانے کے کیسے بن سکتی ہے۔۔۔

21:44) ایک دہریہ سے حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا مناظرہ۔۔۔

22:50) کچھ خواتین حب چوکی سے آئیں ان سے متعلق فرمایا کہ دین کی خاطر یہ کہاں سے آئیں کتنی مشقت ہوئی اگر یہی خواتین دوسری طرف جائیں بُری دوستیاں لگائیں تو پھر کیا ہوگا۔۔۔

25:00) فرمایا کہ آدمی دولت کے اندرگھس کر حلال حرام کی پرواہ نہیں کرتا۔۔۔!

25:38) جب اللہ کی پہچان نہیں تو پھر بندہ کیا کیا نہیں کرتا جب پہچان ہو جائے تو پھر کیا معاملہ ہوتا ہے۔۔۔!

26:20) ایک دوست کا ذکر کہ ہسپتال گئے لیکن کوئی عورت نہیں ۔۔۔

28:00) یہود ونصاری کی نقل کا کیا وبال ہوا ایک بوڑھے نے ہولی کے دن ایک گدھے پر پان پھینکا تو پھر اُس کو کس حال میں دیکھا۔۔۔!

29:06) نفس اجگر سانپ کی طرح ہےجو کچھ آئے نہیں چھوڑتا ۔۔۔

31:37) ایک آدمی قدرت کے نظاروں کو دیکھ کر اللہ والا بنتا ہے اور دوسرے وہا ں جاکر اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں۔۔۔

33:47) نارِ شہوت چہ کُشد؟نورِ خُدا۔۔۔۔

34:36) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دووجہ سے لوگ اصلاح نہیں کراتے ایک یہ کہ شیخ مجھے ذلیل سمجھے گا ۔۔۔

36:58) اکڑ اور خود رائی انسان کو مار دیتی ہے۔۔۔

37:35) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض علماء لوگوں سے فضول بحث ومباحثہ کرتے ہیں میں تو ایسے موقع پر جواب ہی نہیں دیتا۔۔۔

39:07) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آگ کی طرف سے مولانا رومی رحمہ اللہ کا جواب۔۔۔

40:15) فوٹو گرافی تصویر یہ حرام ہے اس کے کتنے نقصانات ہیں اس کے باوجود ہم اس سے نہیں بچتے۔۔۔

41:24) بیّنات رسالے کے ایک مضمون کا ذکر کہ اسود عنسی نے حضرت ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ کو گرفتار کرایا اور پھر اُن کو آگ میں ڈالا اور حضرت ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ اُس آگ سے ویسے ہی نکل گئے پھر اس نے اُن کو ملک بدر کیا پھر مدینہ شریف میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی ۔۔۔!

45:36) عقل مند اللہ کے حکموں میں غور نہیں کرتا۔۔۔

47:51) اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور جنّات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ۔۔۔

48:28) صحابہ کرام رضوان اللہ ِتعالیٰ علہیم اجمعین کی شان کے اللہ تعالیٰ نے اعلان کر دیا کہ اللہ تعالیٰ اُن سے راضی اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی۔۔۔

49:21) بلیک فرائیڈے۔۔۔!اللہ معاف کرے ان بے وقوفوں کو کیا پتا کہ جمعے کے دن کے کتنے فضائل ہیں ۔۔۔

51:18) پردے سے متعلق اعتراض کرنے والوں کو منہ توڑ جواب۔۔۔

52:50) جو یہود ونصاریٰ کریں ہم اُس کو چاٹیں۔۔۔بے حیائی ،فحاشی اور چُست لباس۔۔۔۔!

53:52) رنگ اور زبان کا فرق اللہ کی نشانی ہے۔۔۔

54:49) جو لڑکیوں کو کہتے ہیں کہ یہ آئینے ہیں تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہاں یہ آئینے تو ہیں لیکن آتشی آئینے ہیں۔۔۔

56:12) سکون اگر ڈالر یا پاؤنڈ وغیرہ سے ملتا تو یہ خود کشّیاں نہ کرتے۔۔۔

57:53) طالبات سے نصیحت کے آپ حافظہ ،عالمہ بن رہی ہیں آپ کا موبائل سے کیا واسطہ ۔۔؟فرمایا کہ آپ کا ہی نہیں بلکہ ہمارا اس سے کیا واسطہ۔۔۔؟

01:00:06) خاک ہو جائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ۔۔۔۔۔عارضی ڈسٹمبر کی خاطر راہِ پیغمبر ﷺ کو نہ چھوڑ۔۔۔

01:01:15) موبائل فون کے نقصانات۔۔۔اور نقصانات تو ہیں ہی لیکن اللہ تعالی ٰ کی ناشکر ی بھی ہوتی ہے۔۔۔عورتوں کے زیادہ جہنم میں جانے کی وجہ بھی ناشکری ہے۔۔۔

01:02:48) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو یہودو نصاریٰ کی نقل کرتے ہیں ایسا لگتا ہیکہ ہمارے سارے چہیتے امریکہ،لندن ،برطانیہ میں بیٹھے ہوئے ہیں مدینہ شریف میں ہمارا کوئی نہیں۔۔۔

01:05:06) ظاہر جیسا ہے باطن کی بھی فکر کریں۔۔۔

01:06:21) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دووجہ سے لوگ اصلاح نہیں کراتے ایک یہ کہ شیخ مجھے ذلیل سمجھے گا اور دوسری یہ کہ شیخ ہمارا راز کسی کو بتا دے گا۔۔۔

01:06:45) شہوت کا علاج شہوت نہیں ۔۔۔

01:08:18) نفس کی چالاکیاں ۔۔۔

01:09:32) ان اللہ خبیربما یصنعون کی پہلی تفسیر۔۔۔

01:11:47) اللہ معاف کرے کہ مدینہ شریف میں بدمعاشیاں سُوجھی ہوئی ہیں وہاں بھی بدنظریاں کر رہے ہیں ۔۔۔

01:13:12) مولیٰ کا عاشق جان دے دے گا لیکن اللہ کو ناراض نہیں کرے گا۔۔۔

01:13:37) نظرکی حفاظت پر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔۔۔

01:14:55) شیخ جس کو اجازت دیتا ہے اُس کا کیا مطلب ہے؟۔۔۔بدمعاشیاں کرتے رہو۔۔۔؟

01:16:54) جو بدنظریاں کرتے رہتے ہیں ہمیشہ ناپاک رہتے ہیں۔۔۔

01:17:48) نارِ شہوت چہ کُشّد۔۔۔۔شہوت کی آگ کیسے بجھےگی ؟۔۔۔نُورِ خُدا۔۔۔اللہ کے نور سے بجھے گی۔۔۔

01:22:24) دوزخ کی آگ اللہ کے نُور سے بجھی تو اسی طرح شہوت کی آگ بھی اللہ کے نُور سے بجھے گی۔۔۔

01:24:10) دل کمپاس کی طرح ہونا چاہیے کہ ذرا سا اِدھر اُدھر ہو جائے تو فوراً تڑپ جائے۔۔۔

01:25:24) اللہ والوں کےساتھ رہنے کا فائدہ کس کو ملتا ہے؟۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries