مجلس ۲۰   دسمبر۱ ۲۰۲ء   فجر :طریق میں دو چیزیں ضروری ہیں ایک اطلاع اور دوسری اتباع       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:40) بڑے بڑے علماء حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھنے کا فرماتے ہیں خود حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم فرماتے کے روزنہ میں بلاناغ میں ان کا مطالعہ کرتا ہوں۔۔۔!

03:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:فرمایا کہ یہ طریق (یعنی اللہ والا بننے کا راستہ)بہت ہی نازک ہے اس میں قدم رکھنے سے پہلے اپنے آپ کو بھلا دے۔۔۔۔حتیٰ کے جُوتیاں کھانے کے لیے تیا ر ہو جائے۔۔۔!

04:48) اپنی شان بنا کے نہیں رہنا چاہیے۔۔۔شان نہ بنانے کا مطلب کیاہے؟مطلب یہ ہیکہ اپنے منصب کا وجود ہی نہ رہے۔۔۔!

09:38) یہی اصل چیز ہے کہ اپنے کو مٹا دے۔۔۔!

10:09) فرمایا کہ طریق میں دو چیزیں ضروری ہیں ایک اطلاع اور دوسری اتباع۔۔۔!

12:05) حضرت نے فرمایا کہ جن کو اجازت دی ہے اُن کو کم ازکم مہینے میں ایک خط لکھنا ضروری ہے۔۔۔۔!

14:09) فرمایا کہ اس طریق میں ایک تیسری چیز جو سب سے اہم ہے وہ مناسبت ہے۔۔۔

14:41) فرمایا کہ کام کرنا چاہیے اور اس غم میں نہ پڑھنا چاہیے کہ کیفیات نہیں،شوق نہیں ذوق نہیں۔۔۔!

16:36) فرمایا کہ بندے کو بندہ بن کے رہنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔ثمرات کے پیچھے نہیں پڑھنا چاہیے۔۔۔!

17:27) فرمایا کہ لوگ مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ بس یہ اختیاری اور غیر اختیاری کے پیچھے پڑا ہو ا ہے حالانکہ لوگوں نے غیر مقصود کو مقصود بنا لیا ہے۔۔۔!

19:20) جب مقصود کو سمجھ لیا تو پھرا س طریق پر چلے۔۔۔۔!

20:16) سالک کے بارے میں فرمایا کہ جب دیکھا کے محبوب کے راستے سے ہٹا ہوا ہے تو اس کے دل پر ہزاروں غم سوار ہو جاتے ہیں۔۔۔!

22:40) اپنی اصلا ح کی فکر کرنی چاہیے اصلاح سے متعلق فرمایا کہ بعض لوگوں کا تعلق ایسا ہوتا ہے کہ اگر خلاال کے برابر بھی اِدھر اُدھر ہو جائے تو پریشان ہوجاتا ہے۔۔۔۔!

26:11) فرمایا کہ اس طریق میں ناکامی نا اُمیدی اور مایوسی کا نام ونشان باقی نہیں ہے۔۔۔!

27:58) فرمایا کہ اس طریق میں سب سے بدتر اور رئزن اور زہرِقاتل مخلوق کوستانا اور ظلم کرنا ہے خواہ کسی بھی طریقے سے ہو۔۔۔!

31:41) پرچیاں۔۔۔!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries