مجلس ۲۰   دسمبر۱ ۲۰۲ء   عشاء  :کتنے بھی گناہ ہو جائیں اللہ سے معافی مانگتے رہیں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:49) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:01) گمراہ فرقوں سے متعلق حضر ت والا دامت برکاتہم نے نصیحت فرمائی۔۔۔

06:38) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اخلاص بھی وہ قبول ہے جو سنت کےمطابق ہو۔۔۔

07:22) اللہ تعالیٰ حدیث قدسی میں فرماتے ہیں کہ جو اللہ کے لیےآپس میں محبت کرتے ہیں ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی محبت واجب ہو جاتی ہے۔۔۔

08:44) شیخ کے پا س چلّہ لگانے سے متعلق فرمایا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ حقوقِ واجب کو چھوڑ کر چلّہ لگاؤ بلکہ ان حقوق کا خیال رکھنا ہے ،حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ جتنا وقت ملے آسانی سے لگا لو اور فرمایا کہ کیا ہسپتال میں کوئی ہمیشہ کے لیے رہتا ہے۔۔۔؟

13:44) اس معاملے میں کسی پر کوئی سختی نہیں جس کو جتنا وقت ملے وہ وقت لگا لے کسی کی کیا مجبوری اور کسی کی کیا مجبوری۔۔۔

17:32) جو بیٹا دین پر چل رہا ہے اُس پر سختی کرتے ہیں اور جو ناچ گانا کرے کوئی پرواہ نہیں۔۔۔دین گلے میں خارّ ہے۔۔۔!

19:12) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ مچادے گی وہ باہی میں تباہی نہ کرے اے دوست ہر گز بدنگاہی چٹائی پر ملے گا تختِ شاہی اگر حاصل کرو عشقِ الٰہی غضب سے تو اگر مغلوب ہوگا بکے گی پھر زباں واہی تباہی حسینوں سے اگر ملنا نہ چھوڑا نہیں پہنچے گا دربارِ الٰہی

27:17) وہی پہنچا ہے دربارِ خدا میں ملی ہے جس کو آہِ سحر گاہی۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے اس شعر کی تشریح کی کہ اس سے مراد تو تعّجد کا وقت ہے لیکن جو اللہ کو یاد کرتا ہے وہ بھی اس میں شامل ہے ۔۔۔فرمایا کہ چاہے کتنے گناہ ہوجائیں اللہ سے معافی مانگتے رہو بس مایوس نہیں ہونا۔۔۔

29:16) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک آدمی کی اگر تنخواہ پچیس روپے ہو (جو اس زمانےمیں تقریباً پچیس لاکھ کے برابر ہوگی)اگر وہ رشوت لیتا ہے تو پہلے تو مرنے سے پہلے ہی اس کی یہ دولت ختم ہو جائے گی اور اگر ختم نہ بھی ہو تو اس میں برکت نہیں رہے گی۔۔۔

32:57) اللہ معاف کرے آج کس طرح رشوت کا بازار گر م ہے اور دھوکا بازی کیسے ہو رہی ہے۔۔۔

36:10) شراب کشید کرنا اس کو لوڈنگ کرنا اس کو آگے بھیجنا یہ سب ناجائز ہے ۔۔۔

37:50) دُبئی کے ایک رئیس کا واقعہ جس کی چھ بلڈنگیں تھی لیکن جب معلوم ہو تو پتا چلا کہ اس کا تو انتقال ہو گیا ہےاور اس کے بیٹوں نے آپس میں ایک دوسرے پر کیس کیے ہوئے ہیں اور ان فلیٹوں کا کرایہ حکومت وصول کر رہی ہے۔۔۔

41:51) ایک پروجیکٹ کا ذکر جس کے مالک نے یہ اعلان لگایا ہوا تھا کہ یہاں آذان کی آواز نہیں آئے گی تو پھر اُس پروجیکٹ کا کیا حال ہوا لوگوں نے تھوکا تک نہیں پھر جب عقل آئی تو اتنی بڑی مسجد بنادی اور اب ا س کے امام صاحب جامعہ فاروقیہ کے فاضل ہیں۔۔

42:38) جب شیطان نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ سے دور ہونے اور جنت سے نکلنے کا آسان راستہ تکبّر ہے تو اس نے تکبّر میں مبتلا کردیا۔۔۔

45:18) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک دلدلیا دوسرے دلدلیے کو نکا ل سکتا ہے۔۔۔؟شیخ ہی نکال سکتا ہے۔۔۔

48:05) چٹائی پر تختے ِشاہی کا مزہ کیسے ملے گا؟۔۔۔

50:04) لورالائی کے ایک مولانا کا ذکر کہ جن کی تنخواہ دو ہزار روپے ہے اللہ معاف کرے دین کے خدّام کے ساتھ مذاق ہے کیا اتنی تنخواہ اپنے چپڑاسی کو بھی دیتے ہو؟۔۔۔

52:51) حرام کی رقم جیسے آتی ہےجاتی بھی ایسے ہی ہے۔۔۔

54:41) سود اللہ سے اعلانِ جنگ ہے ۔۔۔

56:15) مچادے گی وہ باہی میں تباہی نہ کرے اے دوست ہر گز بدنگاہی ہوئے ہیں رند کتنے اولیاء بھی ذرا دیکھو تو فیضِ خانقاہی 59:13) کھلا کیا راز سلطانِ بلخ پر فقیری لی ہے دے کر تاج شاہی تشریح میں حضرت نے فرمایا کہ یہاں فقیری سے مراد نیک اللہ والا ہے۔۔۔

01:02:32) حضرت والا دامت برکاتہم نے مفتی انوارالحق صاحب کو فرمایا کہ آپ اپنے نکاح کی تفصیل بتائیں تو اُنہوں نے تفصیل بتائی۔۔

01:03:50) غذا اس نفس سرکش کی تو کم کر نہ کھا ہر روز ظالم مرغ و ماہی حضرت نے تشریح میں فرمایا کہ ان ظالموں کو اگر تین دن کھانا نہ ملے تو قدم بھی نہیں اُٹھا سکیں گے۔۔۔

01:06:01) جو اہلِ دل کی صحبت میں رہے گا وہی پائے گا بس عشقِ الٰہی حضرت والا نے فرمایا کہ یہاں اہل دل سے مراد اللہ والے ہیں۔۔۔اور اللہ والوں کو اہل دل کیوں کہا جاتا ہے اس لیے کہ اُنہوں نے اپنے دل کو اللہ پر فدا کیا ہے۔۔۔

01:08:14) ملی اخترؔ جسے نسبت خدا کی مٹادی اس نے باہی اور جاہی حضرت والا نے فرمایا کہ نسبت کس کا نام ہے فرمایا کہ نسبت اسی کا نام نسبت اسی کا نام کہ اُن کی گلی سے نکلنے نہ پائیں۔۔۔۔فرمایا کہ باہی اور جاہی گناہ کیا ہیں۔۔۔۔

01:12:37) پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries