مجلس ۲۳   دسمبر۱ ۲۰۲ءعشاء    : دینی علوم کو دنیاوی تعلیم پر ترجیح دینا چاہیے  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:25) جب مقصد معلوم نہیں تو دین پر کیسے عمل کریں گے۔۔۔

03:26) کوئٹہ کے لوگوں سے متعلق فرمایا کہ ماشاء اللہ عاشقوں کا شہر ہے۔۔۔مہمانوں کی اس قدر مہمان نوازی کرتے ہیں کہ خود تو نہیں کھاتے لیکن کِھلا کِھلا کر مار دیتے ہیں۔۔۔

09:38) فرمایا کہ کوئی بھی ہو اللہ والا بننا فرض ہے۔۔۔

10:44) دُبئی میں ایک خان صاحب کی مہمان نوازی کا واقعہ۔۔۔

12:52) فرمایا کہ قومیت صوبائیت عصبیت کوئی چیز نہیں سب زبانیں اللہ تعالیٰ کی پہچان کے لیے ہیں۔۔۔

14:42) ایک علاقے کا ذکر کہ ماشاء اللہ سب کچھ ٹھیک بازار میں کوئی نظر نہیں آئے گا لیکن اپنے ہی گھر میں شرعی پردہ نہیں ہے۔۔۔

16:16) فرمایا کہ لوگوں کا عقیدہ کتنا خراب ہوگیا ہے گاڑی کے پیچھے تعویذ لٹکائے ہوئے ہیں کہ نظر نہیں لگے گی۔۔۔

17:29) طلباء سے فرمایا کہ پہلے آپ لوگ ہی سیکھو گے تو تب جا کر اپنے اپنے علاقوں میں اللہ کی محبت سکھائیں گے۔۔۔

18:34) طلباء سے فرمایا کہ آپ لوگوں کے پاس کتنا مال ہے اگر تقویٰ حاصل کریں گے تو ڈبل نور ملے گا۔۔۔

19:59) فرمایاکہ جب خود عمل نہیں کریں گے تو آگے کیا پھیلائیں گے؟۔۔۔

21:15) فرمایا کہ ہمارے اکابرین جو سکھا کر چلے گئے اُس کو کون آگے پھیلائے گا۔۔۔

22:06) انبیاء علیہ السلام کی میراث کو چھوڑ کر ایم اے کی ڈگری لے کر کیا کریں گے زیادہ سے زیادہ آٹھ دس ہزار ہی زیادہ ملیں گے تو کیا ہوا؟۔۔۔

24:43) فرمایا کہ اگر ایم اے کی ڈگری حاصل کر لی اور بڑی نوکری بھی مل گئی تو اب سوال یہ ہیکہ کیا آپ اذان دیں گے؟نمازپڑھائیں گے؟درسِ قرآن دیں گے؟۔۔۔دین کیسے پھیلائیں گے۔۔۔؟

27:44) حضرت والارحمہ اللہ بات کہ جب آپ بڑے لوگ کے ساتھ نوکری کریں گے تو کیا اُن کی دعوت میں نہیں جائیں گے اور وہاں جو اللہ کی نافرمانی ہو گی آپ اس کو روک سکیں گے۔۔۔؟

28:42) حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ۔۔۔۔

32:01) حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ پہلے کیا تھا لیکن پھر کتنے بڑے محدث بنے۔۔۔حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ کی استغنا ء کا واقعہ۔۔۔

35:09) حضرت سرخسی رحمہ اللہ کو فتویٰ پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے کس قدر تکالیف پہنچائیں۔۔۔حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو کتنے کوڑے مارےگئے۔۔۔؟

38:36) طلباء سے فرمایا کہ اللہ نے آپ کو چن لیا ہے۔۔۔

40:39) فرمایا کہ اللہ والوں کی جوتیاں نہ اُٹھانے کی وجہ سے وڈیروں کی اُتاک پر بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔

43:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:فرمایا کہ مسلمان تو مرتےدم تک اپنی اصلاح کی فکر میں لگا رہتا ہے۔۔۔

44:29) ایک مرتبہ پڑھانے کے دوران سبق پڑھانے بیٹھا تو کوئی مقام سمجھ نہیں آیا تو طلباء ہی کی وجہ سے وہ مقام حل ہوگیا۔۔۔

45:50) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ دل میں آیا کہ جھونپڑی میں رہوں تو حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نے سختی سے منع فرمایا ۔۔۔

47:24) حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ جب کسی اللہ والےکے پاس رہو گے تو ہمت آئے گی۔۔۔

48:34) پرچیاں۔۔۔بیعت اور اس سےمتعلق نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries