مجلس ۲۴   دسمبر۱ ۲۰۲ءعصر     : موبائل میں ناشکری ہی ناشکری ہے   

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:19) بیان سے حضرت شیخ نے فرمایا کہ نکاح ہوگا کیونکہ یہاں تین دن کا اجتماع ہورہا ہے تو مجلس لمبی ہوگی لیکن پھر دین کی بات شروع ہوگئی نکاح بعد میں ہوا۔۔۔

01:49) ویڈیو گیم کے بہت نققصانات ہے لیکن سب سے بڑا نقصان ماں باپ کی بھی نافرمانی کرے گا ۔۔۔

02:44) ایک گناہ ہمیں آسمان سے زمین پر گرادیتا ہے۔۔

03:00) حرام عشق عذابِ الہی ہے اور اللہ کے عذاب کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔۔۔طلاقیں کیوں بڑھ رہی ہے۔۔

03:47) یہ اولاد سے کوئی محبت نہیں کہ اُس کے ہاتھ میں موبائل دے رہے ہیں۔۔۔اس موبائل میں ناشکری بھی بہت ہے۔۔۔

04:58) برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا۔۔۔

06:18) موبائل میں ناشکری بھی ہے اور ناشکری کیسے پیدا ہوتی ہے؟کینڈا میں گھر دکھاو،فرنیچر دکھاو رات رات بھر جاگتے ہیں اسی میں لگے رہتے ہیں

07:04) ہر ایک بڑا جو اپنے گھر کا ہے اُس سے سوال ہوگا۔۔۔

07:23) ایک نئی رسم آئی ہے کہ پہلے قرآن خوانی ہوگی اور شادی میں قرآن خوانی کے بعد ناچ گانا ہورہا ہے اور بے پردہ مرد و خواتین یہ بھی گناہ ہورہا ہے۔۔

08:32) رسم ہے کیا؟آج شادی میں کیا کیا رسمیں ہورہی ہیں۔۔۔

09:30) اللہ کے واسطے ہم ہاتھ جوڑتے ہیں ہم ان لعنتوں سے اپنی جان چھڑائیں مسجد میں موبائل میں موسیقی بج رہی ہے۔۔۔

10:23) جس نئی زندگی کی ابتدا حرام اور گناہِ کبیرہ سے ہو اپنی بیوی کی تصویریں نامحرم کے سامنے نکالے اور نامحرم مووئی بنارہا ہے اور اتنا افسو س کہ آج میت کی بھی مووئی جنازے کی بھی مووئی اب تین سال بعد بھی دیکھ کررورہے ہیں اب جو اوپر چلا گیا اُس نے وصیت تو نہیں کی تھی اُس کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے خدا کے لیے مرنے والے پر تو رحم کریں ختم کریں ان چیزوں کو۔۔۔

12:12) ماں باپ کو ایک نظر محبت سے دیکھنے سے حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے۔۔۔

13:03) آج بیوی کو نامحرم کی موویاں دکھارہے ہیں تصویریں دکھا رہے ہیں اگر بیوی کا دل اُس نامحرم پر آجائے تو پھر خون کے آنسو رونا پڑے گا۔۔۔

13:44) آج ماں باپ شادیاں نہیں کراتے کہ اپنے پیروں پر نہیں کھڑا اور اُس کی عمر ۳۵سال ہوگئی وہ بیچارا تڑپ رہا ہے ارے جو اللہ تعالی گھر کے چا افراد کو کھلارہے ہیں ان شاء اللہ بیوی آئے گی تو اللہ تعالی ہی اُس کا انتظام کریں گے ان شاء اللہ روزی میں برکت ہوگی۔۔۔

15:00) کتنی بار دولہا آکر کہتا ہے کہ میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہارا شیخ ہماری خوشیوں کاقاتل ہے ہمیں کچھ کرنے نہیں دیتا ارے میری ماں ہماری خوشیاں اللہ تعالی کی خوشی کے تابع ہیں ہماری خوشیاں یہ ہیں کہ ہم ایک سانس اللہ کو ناراض نہ کریں چاہے پوری دنیا ناراض ہوجائے۔۔۔

18:25) رسم کس کو کہتے ہیں؟قرآن پاک سے ثابت نہیں ،مختلف روایوں سے ثابت نہیں،حدیث پاک سے کوئی ثبوت نہیں،کتنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین تھے کسی سے یہ کام ثابت نہیں تو یہ رسم ہے اور رسم کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔۔۔

20:39) اللہ والا بننا فرض،یزکیھم فرض،گناہ چھوڑنا فرض ہے۔۔۔

21:33) ایک دعوت میں عورتیں چیخیں مارنے لگی کیوں وجہ؟؟؟؟

22:09) ایک ٹرین میں دو بوڑھیاں بیٹھی ہوئیں تھی جب عمر پوچھی تو کہا میری عمر ۲۸ برس دوسری بوڑھی نے کہا میری عمر یہی کوئی ۲۷ برس اوپر سے اچانک بوڑھا آکر گرا تو دونوں بوڑھیاں بولیں ارے مواں تو کہاسے آگیا تو بوڑھے نے کہا میں تو ابھی ابھی پیدا ہوا ہوں۔۔۔

24:30) اللہ تعالی سے دوری کب ہوتی ہے۔۔

26:29) نکاح کا خطبہ۔۔۔

29:54) نکاح کے بعد دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries