مرکزی بیان  ۲۳   دسمبر۱ ۲۰۲ء       : حضور ﷺ کی نو عمر بچوں پر شفقت و رحمت     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:47) جناب سیّد ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ حضرت مولانا تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے۔۔۔ کسر کچھ نہ چھوڑی تھی حِرص وہوا نے میری لاج رکھ لی تمہاری دُعا نے

09:28) سیاست سے متعلق ایک لطیفہ سنایا ۔۔۔فرمایا کہ جلوس نکالناکون سی بڑی بات ہے شاہرہ فیصل پر آگے ایک گاڑی کھڑی کر دی پیچھے ٹریفک جام ہو گیا تو خود بخود جلوس بن گیا۔۔۔

14:32) کھانے سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ ایک لقمے کی جگہ چھوڑنی چاہیے اب یہ کیسے پتا چلے گا ؟فرمایا کہ جب دل میں آئے کے کھاؤں یا نہ کھاؤں اُس وقت چھوڑ دو۔۔۔

16:27) اللہ والوں کا دستر خواں ہمیشہ وسیع رہا۔۔۔

17:29) جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے۔۔۔لطف جینے کا ملا آکر یہاں۔۔۔

18:46) فرمایا کہ جس کو شیخ سے جتنا تعلق ہوگا اُس کو اُتنے زیادہ وسوسے آئیں گے۔۔۔شیخ جس سے ناراض ہواور شیخ اُس کو بتائے نہ یہ خیانت ہے۔۔۔

21:34) فرمایا کہ جمہوریت باطل ہے۔۔۔

22:10) جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعاردوبارہ شروع کیے۔۔۔لطف جینے کا ملا آکر یہاں ۔۔

27:37) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين۔۔۔جب تک حقائق سے آدمی واقف نہیں ہوتا تو حقوق بھی ادا نہیں کرتا۔۔۔اس سے متعلق حضرت والا رحمہ کی ایک مثال۔۔۔

29:59) غزوہِ خندق سے متعلق معارف القرآن کا ایک مضمون بیان کیا۔۔۔

32:03) فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے حقائق کون سکھائے گا؟شیخ سکھائے گا۔۔۔

35:43) فرمایا کہ معارفت کوئی تیسرا سکھائے گا۔۔۔

36:36) صبر کی تین تعریفیں ہیں۔۔۔

38:24) بڑی مونچھ رکھنے پر نصیحت۔۔۔حضرت ابو عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو آپ ﷺ کی نصیحت کے اے ابو عبداللہ مونچھوں کوپست کرنا اور اسی حالت میں مجھ سے ملنا۔۔۔

40:35) فرمایا کہ سب عمل کی نیت سے بیٹھیں۔۔۔سمعنا واطعنا۔۔۔

41:14) اللہ والوں کے ساتھ کتنا رہنا ہے۔۔۔؟اتنا ساتھ رہنا ہیکہ تم بھی اُ ن کی مثل ہوجاؤ رفتار میں گرفتار میں اور تعلق مع اللہ میں۔۔۔

44:45) وجبت محبتي للمتحابين في والمتجالسين في والمتزاورين في والمتباذلين في۔۔۔

46:20) والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا ۔۔۔چار قسم کے مجاہدات۔۔۔

48:31) داڑھی سے متعلق نصیحت ۔۔۔

49:22) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ گناہِ کبیرہ کہ ساتھ اگرکسی کونعمت مل رہی ہے تو یہ نعمت نہیں مصیبت ہے ۔۔۔

50:55) فرمایاکہ گناہِ کبیرہ میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اُمیدیں بھی رکھی ہوئی ہیں۔۔۔

52:09) فرمایا کہ نماز نہیں پڑھ رہے اور تعویزوں پر بھروسہ کر کہ بیٹھے ہو ئے ہیں۔۔۔

53:17) سب سے بڑا ذکر کیاہے؟۔۔۔

53:43) حقائق سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے حقوق ادا نہیں کرتے۔۔۔

54:17) حضرت والارحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اگرساری دُنیا بھی مل جائے اور اللہ نہ ملے تو یہ شخص خسارے میں ہے۔۔۔

55:08) جادو اور تعویذات پر بھروسہ کر کہ بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔

56:26) آپ ﷺ کو سب سے زیادہ تکلیفیں آئیں۔۔۔آج ہم وظیفوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔۔۔

58:05) والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا کے مجاہدات۔۔۔

59:00) اللہ والوں کی صحبت سے متعلق حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کی حضرت والا رحمہ اللہ کو نصیحت ۔۔۔

01:01:16) بیعت سے متعلق فرمایا کہ بیعت کوئی معمولی بات نہیں۔۔۔لیکن عقیدہ اپنا صحیح رکھنا چاہیے کہ بیعت فرض نہیں ہے۔۔۔

01:03:06) لوگوں کو گھیر کر شیخ کے پاس لانے پر نصیحت...یہ نصیحت حضرت مجدد رحمہ اللہ کی ہے جو حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔۔

01:04:15) بغل میں تو اگر مرغی نہ لایا برابر ہے کہ تو آیا نہ آیا

01:04:31) ہم کن بزرگوں کی روحانی اولاد ہے حضرت مجدد رحمہ اللہ کا واقعہ کہ پیون لگا کپڑا بیان میں پہن کر جارہے تھے تو پیرانی صاحبہ نے کیا فرمایا۔۔

01:07:00) مسجد اللہ کا گھر ہے مسجد میں بھیک مانگنا منع ہے۔۔۔

01:08:42) مفتی فرحان صاحب کے ایک جگہ بیان کا تذکرہ کہ لوگ بہت خوش تھے بیان کے لیے بلاتے تھے تو وہاں ایک دفعہ تروایح پڑھائی تو خواتین نے بھی شامیانے کے اندر پردے سے تروایح پڑھی جب مفتی فرحان صاحب نے دیکھا تو کہہ دیا کہ یہ طریقہ صحیح نہیں تو کمیٹی والے بھی بہت خوش لیکن صرف ایک آدمی کی وجہ سے بیان بند ہوگیا کتنے لوگوں کو اس شخص نے محروم کیا لوگ جڑ رہے تھے داڑھیاں رکھ رہے تھے۔۔

01:11:45) اولاد کو ذلیل کرنا..مارنا...ظلم کرنا....دوسروں کے سامنے بے دردی سے پٹائی کرنا...بچوں کو ماں نے سمارٹ فون کی وجہ سے لات ماری بیڈ سے گرادیا بیڈ پر پینکھا....لات ماری ۔۔۔۔

01:13:10) ایک اسکول میں بچے سے ٹیچر سے بچوں سے پوچھا کہ کیا بنو گے تو بچے نے کہا کہ میں ٹچ موبائل بنوں گا کیوں..کیونکہ ماں باپ ہر وقت سمارٹ فون میں بچے کو کبھی پیار نہیں کیا گود میں نہیں لیا۔۔۔

01:14:53) دل کی غذا محبت ہے۔۔۔

01:15:16) تصویر نکالنا حرام ہے اس لیے کوئی تصویر نہ نکالے ورنہ ناراضگی ہوگی۔۔۔پھر تصویر سے گندی چیزوں میں چلے جاتے ہیں اپنے موبائل کو ناپاک سے پاک کریں۔۔

01:16:40) اس وقت امت کو نوجوانوں کی ضرورت ہے جو دین سیکھ کر دین پھیلائیں لوگوں کی نظریں علماء پر ہیں اور ہم کس طرف جارہے ہیں ارطغرل کے اندر جارہے ہیں بہت رو کر دردِ دل سے فرمایا کہ آپ تو انبیاء علیھم السلام کے وارث ہیں اور ہم گروپ میں پڑے ہیں ہر وقت واٹس ایپ اور گروپ میں اکابرین کی شان میں گستاخی اُن کی غیبت۔۔۔

01:18:28) ہمارے جیب میں گند بھراہوا ہے۔۔

01:19:10) جو ماں ٹی وی دیکھتے ہوئے بچے کو دودھ پلایا تو ایسی گودوں میں محمد بن قاسم جیسے نہیں پیدا ہوسکتے...ایسی گودوں میں شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ جیسے پیدا نہیں ہوسکتے ایسی گودوں میں جنید بغدادی جیسے پیدا نہیں ہوسکتے۔۔۔

01:21:04) بچوں سے شفقت ومحبت سیرت طیبہ کی روشنی میں ۔۔۔

01:21:35) اپنی اولاد کو اپنا دوست بنا کر رکھو باہر بہت فتنے ہے۔۔۔

01:24:54) باپ کی سختی اور شفقت میں بچوں کو پروان چڑھانا ہے۔۔۔

01:26:06) مختلف ای میل کا نچوڑ کہ خواتین کیا کیا کہتی ہیں کہ شوہر پیار نہیں کرتا اور مارتا ہے اور بدکار عورتوں سے بات کرتا ہے ہنستا ہے اور بیوی کی طرف دیکھتا نہیں ایسے لوگوں کو بیوی کی آہ لگتی ہے جو بیویوں کو ستاتا ہے ایسے لوگوں کو دستوں میں مرتے دیکھا ہے۔۔۔

01:29:46) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے عشق ِرسول ﷺ کی کیفیت۔۔ غزوہ طائف سے واپسی میں آپeنے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دینے کا حکم فرمایا، وہ اذان دینے لگے،ایک سولہ سال کا لڑکا جس کا نام ابو محذورہ تھا،اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کی نقل اتارنے لگا،اس لڑکے کی آواز بہت اچھی تھی۔

آپ ﷺنے سنا تو اسے بلوایا،ابو محذورہ کو آپ کے سامنے کھڑا کر دیا گیا،انہیں اندیشہ ہوا کہ اس حرکت پر قتل کیا جائوں گا۔آپ ﷺنےفرمایا کیسے اذان دے رہے تھے، ذرا سنائو!انہوں نے اذان دینی شروع کی،اللہ اکبر تو بلند آواز سے چار بار کہہ دیا کیونکہ اللہ کی بڑائی کے تو کفار بھی قائل تھے لیکن اذان میں شہادتین کے کلمات کو آہستہ آواز سے کہا کہ کہیں میرے قبیلے والے نہ سن لیں۔آپ ﷺنے نہایت شفقت سے ان کے سر اور سینہ پر ہاتھ پھیرااور فرمایا بلند آواز سے کہو۔آپ ﷺکا دست ِمبارک پھیرنا تھا کہ ایمان کی دولت سے مالا مال ہو گئے اور بلند آواز سے یہ کلمات پھر دہرائے۔صحابہ کا عشق دیکھئے کہ رسول اللہ ﷺنے جو سر پر ایک بار ہاتھ رکھ دیا تو انہوں نے عمر بھر سر کے بال نہیں منڈوائےکہ یہ وہ بال ہیں جن پر میرے محبوب ﷺکاہاتھ پھر گیا،یہ تھی ان حضرات کی محبت کہ جن بالوں پر آپ ﷺکا ایک بار ہاتھ مبارک پھر گیا عمر بھر اُن بالوں کی حفاظت کی۔(ابو داوٗد)

01:32:01) ایک عجیب درد بھرا واقعہ واقعہ جس نے اپنی معصوم بیٹی کو بے دردی سے مارا پھر بیان سنا اور توبہ کی لیکن بتاتے ہیں کہ آج بھی جب وہ وقت یاد آتا ہے تو بیٹی کی آواز کانوں میں گونجتی ہے حضرت شیخ یہ واقعہ سنا کر کافی دیر تک روتے رہے حضرت شیخ زارو قطار رورہے تھے۔۔۔

01:33:10) ایک اور عجیب روایت حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں حضور نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ (گھٹنوں او دونوں ہاتھوں کے بل) چل رہے تھے اور آپ ﷺ کی پشت مبارک پر حسنین کریمین رضی اللہ عنہم اجمعین سوار تھے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے تمہارا اونٹ کیا خوب ہے اور تم دونوں کیا خوب سوار ہو۔

01:37:23) اہل بیت پر ہمارے لوگوں نے جانیں دی ہیں۔۔ آپ ﷺ نے فرمایا حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں۔۔۔فرمایا حسن اور حسین تمام جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔۔۔

01:41:35) حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔۔۔ایک بچے کی آپ ﷺ سے محبت کا واقعہ ضرور سنیں..بچے بھی یہ واقعہ ضرور سنیں ۔۔۔۔ روایت ہے کہ طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو نبی ﷺ ان کی عیادت کے لئے تشریف لائے، پس آپ ﷺ نے فرمایا میں طلحہ رضی اللہ عنہ پر موت کے آثار دیکھ رہا ہوں جب فوت ہو جائیں تو مجھے اِن کے متعلق مطلع کرنا اور (تجہیز و تکفین) جلدی کرنا کیونکہ کسی مسلمان میت کو اس کے اہل خانہ کے سامنے دیر تک رکھنا درست نہیں۔

01:47:40) نبوت کے طریقوں سے مت ہٹیں۔۔۔جو شخص گالیاں دیتا ہے گھر میں ہر وقت غصہ کرتا ہے ہنستا نہیں ہے بھیڑے والے اخلاق رکھتا ہے تو ایسا شخص گھر کے معاملات سے محروم رہے گا کوئی بات ہوگی تو سب ڈریں گے کہ اس کو بتائیں گے تو یہ پھر جھگڑا کرے گا۔۔۔

01:52:00) عقل پر کیو ں عذاب آتا ہے...کاش ہم اپنے اوپر رحم کرکے بچوں کے ساتھ شفقت کا معاملہ کریں۔۔۔اپنے بچوں سے پیار کرنا اور رحم کرنا حدیث پاک بھی ہے ..شرح حديث من لم يَرحمْ صغيرنا ليس منا ۔۔۔

01:55:00) ایک وظیفہ ۔۔۔

01:59:00) چاہتے ہو ایمان میں اضافہ ہو تو موجودہ ایمان کا روزانہ شکر ادا کریں اس لیے جو نعمت اللہ نے دی اُس کا روز شکر ادا کریں ان شاء اللہ نعمت میں اضافہ ہوگا۔۔۔

02:00:15) امام عادل پر عجیب نصیحت کہ ہر شخص امام عادل بن سکتا ہے۔۔۔

02:02:15) بیان میں ایک وقت لگانے والے ساتھی کو گھڑی دیکھنے پر تنبیہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries