جمعہ بیان  ۲۴   دسمبر۱ ۲۰۲ء       : ہم لوگ ہوش میں آئیں اللہ کے دشمنوں کی نقل نہ اتاریں     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

23:06) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔

27:20) عبادات کے زور پر اللہ نہیں ملتے لیکن عبادات کو چھوڑنا نہیں ہے نوافل سے اللہ کا قرب بہت ملتا ہے ۔۔

29:30) سنتوں کے اہتمام پر اہم نصیحت۔۔

31:24) خمیرہ مروارید کی مثال اور پھر نصیحت۔۔۔

32:28) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔۔

33:14) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ میاں جیسے تم دکان پر ہو دفتر میں ہو ایسے گھر میں بھی ہو۔۔۔؟

35:19) طلباء سے نصیحت کا ذکر کہ اگر ہم گناہ نہیں چھوڑیں گے تو مسجدتو مل جائے لیکن اللہ نہیں گا۔۔۔

37:21) یتیموں کے مال پر کاروبار کرنا اور ان کے حقوق پامال کرنا۔۔۔

38:30) جب حقائق معلوم نہیں تو حقوق ادا نہیں کر سکتے۔۔۔

39:48) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ عرب کی برائیاں بیان نہیں کرنی چاہیے۔۔۔

40:38) دوسروں کی برائیاں بیان کرنا یہ مزاج ہے مکھیانہ ۔۔۔

41:12) اللہ والوں کا مزاج ایسا ہیکہ اگر ایک خلال برابر بھی اللہ تعالیٰ سے تعلق میں کمی ہو تو تڑپ جاتے ہیں۔۔۔

41:57) بیویوں پر ظلم کرنے والے کمینے ہیں ۔۔۔

42:47) فرمایا کہ ہماری نظر عبادات پر ہے اور گناہوں سے نہیں بچتے۔۔۔

43:49) اللہ کے راستے کی پہلی سیڑھی ہے کہ مخلوق کو نہ ستائیں۔۔۔ابرار لوگ کون ہیں جن کی ذات سے چیونٹی کو بھی تکلیف نہ ہو۔۔۔حضرت مولا نا شاہ ابرارلحق صاحب رحمہ اللہ کی بات کہ چیونٹیوں کا بھی خیال کیا۔۔۔

45:41) عورتوں کا زیادہ جہنم میں جانےکی تین وجہ ہیں ناشکری ،دکھانے کا شوق،شوہر کی نافرمانی۔۔۔

47:57) گناہوں کی وجہ سے ایمان کمزور ہو جاتا ہے۔۔۔

48:51) وَمَآ أُبَرِّئُ نَفْسِىٓ ۚ إِنَّ ٱلنَّفْسَ لَأَمَّارَةٌۢ بِٱلسُّوٓءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّىٓ۔۔۔۔نفس پر کوئی بھروسہ نہیں۔۔۔

49:59) وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ۔۔۔ایمان والےاللہ تعالیٰ سے اشد محبت کرتے ہیں۔۔۔

51:34) حدیث پاک ہیکہ جس کو اللہ تعالیٰ ہلاک کرنا چاہتے ہیں اُس سے حیّا کو چھین لیتے ہیں۔۔۔

52:25) حضرت نے فرمایا کہ ہمارے پاس روزانہ خواتین کےجو ای میل آتے ہیں اُن کا نچوڑ کیا ہے۔۔۔(۱)میں گھر سے بھاگ جاؤں(۲)میں لڑکوں سے باتیں کروں (۳)میں گندی فلمیں دیکھوں(۴)میں خود کشی کر لوں۔۔۔وجہ کیا ہے۔۔۔؟وجہ شوہر ہمیں وقت نہیں دیتا۔۔۔

55:29) بدنظری ،بے پردے کی تباہ کاریاں ۔۔۔

56:33) فرمایا کہ کتابوں میں جو بزرگوں کی نقل کرنے کا فرمایا اس سے مراد وہ بزرگ ہیں جو شریعت وسنت کی اتباع کرنے والے ہوں ۔۔۔

58:02) محبت خود سکھا دیتی ہے آدابِ محبت۔۔۔

58:44) بڑے موبائل سے متعلق فرمایا کہ یہ صرف لوہے کا آلہ نہیں بلکہ دوزخ میں لے جانے کا ذریعہ ہے۔۔۔عورتیں تو اس میں زیادہ مبتلا ہیں اور ہاتھوں میں رکھا ہوا ہے۔۔۔

59:46) ارتغرل کا ڈرامہ۔۔۔دیکھنا گناہ ہے۔۔۔

01:00:36) اللہ تعالیٰ نے چارسو سے زیادہ مرتبہ فرمایا کہ اتقواللہ۔۔۔

01:01:52) رحمت کا اَبر بن کر جہاں بھر میں چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کے بجائیے۔۔۔۔

01:04:14) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اس آیت ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن أولئك رفيقًا کے بارے میں فرمایا کہ صدیقین کے سروں سے سب سے آخرمیں تکبّر نکلتا ہے۔۔۔

01:05:57) حضرت مفتی امجد صاحب ساؤتھ افریقی جو حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ ہیں اُن کی بات۔۔۔

01:08:31) بڑا موبائل اگر استعمال کرنا ہے تو اس کا طریقہ کیا ہے۔۔۔

01:09:27) فرمایاکہ ہمیں رنگین اسلام نہیں چاہیے۔۔۔

01:10:41) پردہ کتنا ضروری ہے ؟آپﷺ نے اپنی ازواجِ مطھرات رضی اللہ عنھم کو ایک نابینہ صحابی حضرت عبداللہ بن اُم مکتوم رضی اللہ عنہ سے پردہ کر نے کا فرمایا۔۔۔

01:13:15) اللہ تعالیٰ کےہاں یہ عذر نہیں چلے گا کہ مجھے پتا نہیں تھا ۔۔۔ایک صاحب کا واقعہ۔۔۔

01:14:22) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر تمہاری خواہشات حرام مال سے پوری ہو بھی گئی تو آپ خود اپنی زندگی میں اس مال کی دھجیاں اُڑتے ہوئے دیکھو گے۔۔۔

01:15:57) جہیز طلب کرنا رشوت طلب کرنا ہے۔۔۔۔زیادہ مہر نہیں رکھنا چاہیے۔۔۔

01:17:51) حدیث پاک ہیکہ جو جس قوم کی نقل کرے گا اُ س کے ساتھ حشر ہوگا۔۔۔

01:18:45) پردہ کتنا ضروری ہے ؟آپﷺ نے اپنی ازواجِ مطھرات رضی اللہ عنھم کو ایک نابینہ صحابی حضرت عبداللہ بن اُم مکتوم رضی اللہ عنہ سے پردہ کر نے کا فرمایا۔۔۔

01:20:08) شادی بیاہ میں مختلف قسم کی رسومات کرنا ۔۔۔یہ کس کو راضی کرنا ہے۔۔۔؟حالانکہ مخلوق کو راضی کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی جائز نہیں۔۔۔

01:22:26) قیامت کی نشانیاں جب شراب عام ہو جائے،ماں پیچھے باپ پیچھے دوست آگے۔۔۔

01:23:59) يا نساء النبي لستن كأحد من النساء ۚ إن اتقيتن فلا تخضعن ۔۔۔۔الایۃ۔۔۔

01:26:02) اللہ کی نافرمانوں کی نقل بھی جائز نہیں ہے۔۔۔

01:27:13) یہود نصاری کی نقل کرنے والوں اللہ سے ڈرو۔۔۔یہ لوگ کتنا مسلمانوں پر ظلم کرتے ہیں ہم لوگ ان کی نقل کرتے ہیں ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں کرسمس مناتے ہیں نیو ائیر مناتے ہیں پتنگ اڑاتےہیں آتش بازی کرتے ہیں بلیک فرائڈے کہتے ہیں شرم نہیں آتہ جمعے کا اتنا مبارک دن اور اُس کو کالا کہہ رہے۔۔

01:30:00) اللہ کے دشمنوں کی نقل کرکے ہم خوش ہوتے ہیں۔۔۔

01:33:34) عورتوں کو نصیحت۔۔۔پردے سے متعلق۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries