مجلس ۲۴   دسمبر۱ ۲۰۲ءعشاء     : تصوف نام ہے اللہ تعالیٰ کو ایک سانس ناراض کرنے کا     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:37) حسبِ معمول تعلیم ہوئی۔۔

05:01) پیر بھائی اویس مشتاق صاحب سے حضرت شیخ نے پانچ منٹ بیان کرنے فرمایا۔۔۔

11:43) پھر مفتی فیض اللہ صاحب سے بیان کرنے فرمایا۔۔

16:41) کاشف لطیف بھائی،ناصر خان بھائی اور ایوب صاحب سے بھی پانچ پانچ منٹ بیان کا فرمایا۔۔۔

24:54) حضرت شیخ نے اور بھی کئی احباب سے پانچ پانچ منٹ بیان کرنے کا فرمایا۔۔۔

29:08) حضرت شیخ نے یہاں سے بیان کا آغاز فرمایا۔۔۔

32:16) اصلاح فرض ہے۔۔۔

34:27) تصوف نام ہے اللہ تعالیٰ کو ایک سانس ناراض نہ کرنے کا۔۔۔

35:04) صدّیقین کی تین تعریفیں۔۔۔

36:17) دین کا علم حاصل کر کے ڈگریاں لینا۔۔۔

38:49) جیسا ظاہر ویسا باطن ہوناچاہیے۔۔۔

41:20) کھٹک والا کام چھوڑ دینا چاہیے۔۔۔

45:35) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تصوف کی پہلی سیڑھی ہے کہ میری ذات سے کسی مخلوق کو تکلیف نہ ہو۔۔۔

46:53) اس سمارٹ فون نے ہمیں تباہ کر دیا ہے۔۔۔

48:34) ایک بدنظری سے کیا ہوتاہے۔۔۔؟

50:00) اس موبائل کے ذریعے لوگ کیسے دہریہ ہو رہے ہیں۔۔۔

51:09) غیبت بدگمانی سے متعلق نصیحت ۔۔۔

52:59) ایک بدنظری زنا تک پہنچاتی ہے۔۔۔

55:36) تکبّر دو وجہ سے ہے ایک بطرالحق یعنی حق بات قبول نہ کرنااور دوسراغمط الناس یعنی کسی کو حقیر سمجھنا۔۔۔

57:10) اس وقت کا مجاہدہ کیا ہے؟ایک سانس اللہ کو ناراض نہ کرنا۔۔۔

01:00:29) فرمایا کہ ہم سب کا مقصود اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔۔۔

01:01:08) فرمایا کہ موبائل چرس اور بھنگ سے بھی بازی لے گیا۔۔۔

01:02:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دوچیزیں جس کے اندر پیدا ہو جائیں اُس کے اندھیرے بھی اُجالے میں ہیں(۱) اتباعِ سنت(۲)رضائے شیخ۔۔۔

01:05:27) بدنظری مختلف طریقوں سے ہوتی ہے۔۔۔

01:05:56) اللہ والے دو آیتیں دل میں اُتارتے ہیں ایک أَلَم يَعلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ اور دوسری و هو معکم این ما کنتم۔۔۔

01:08:27) نفس کی غذاگناہ ہے۔۔۔

01:08:46) اللہ معاف کرے آج ہرکسی کی غیبت کرتے ہیں علماء تو ہماری نظر میں ججتے ہی نہیں۔۔۔

01:09:50) ایمان والے اللہ سے اشدّ محبت کرتے ہیں۔۔۔

01:12:07) تکبّر کیا ہے بطرالحق اور غمط الناس اور جاہ کیا ہےکسی کو حقیر نہ سمجھنا لیکن اپنی تعریف پر خوش ہونا۔۔۔

01:16:00) اللہ والے مزے میں تھے مزے میں ہیں مزے میں رہیں گے۔۔۔

01:17:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ دو وجہ سے لوگ اصلاح نہیں کراتے(۱)ہمارا شیخ ہمیں حقیر سمجھے گا (۲)

01:20:22) اللہ کا دربار مایوسی کے لیے نہیں ہے۔۔۔۔

01:21:23) اللہ تعالیٰ کے پا س نااُمیدی ہے ہی نہیں۔۔۔

01:22:59) جس جگہ غیبت ہورہی ہو وہاں سے بھاگ جاؤ۔۔۔حضرت والارحمہ اللہ اور حضرت مفتی رشید احمد صاحب کا ایک واقعہ۔۔۔

01:23:52) دووجہ سے دل تباہ ہوجاتا ہے ایک بدنظری اور دوسرا لڑکوں سے احتیاط نہ کرنا۔۔۔

01:25:56) ذکر کا ناغہ روح کافاقہ۔۔۔

01:26:41) اللہ کے نام کا مزہ ہے لیکن گناہوں کی نحوست کی وجہ سے مزہ نہیں آتا۔۔۔

01:30:54) بیان میں اپنے اُستاد اور شیخ کا نام لینا چاہیے ۔۔۔

01:32:16) اللہ تعالیٰ کو گنہگا ر کی آہ وزاری محبوب نہیں احب ہے۔۔۔

01:33:09) صدّیقین کی تین تعریفیں (۱)جس کا قال اور حال ایک ہو(۲)جس کا دل ظاہر سے متاثر نہ ہوں (۳)جو دونوں جہاں اللہ تعالیٰ پر فدا کر دے۔۔۔