مجلس ۲۵   دسمبر۱ ۲۰۲ءفجر     :انعام ِ ذکر     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:33) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔اصل مقصو د اللہ کی رضا ہے جو سبب ہے قرب کا۔۔۔بغیر راہبر کے اس راہ میں قدم رکھنا خطرہ ہے۔۔۔

04:50) بیان ہو یا نہ ہو مقصود اللہ والوں کی صحبت ہے۔۔۔

06:55) فرمایا کہ آج کل لوگوں نے مقصود کو غیرِمقصود اور غیرِ مقصود کو مقصود سمجھا ہوا ہے۔۔۔

08:12) فرمایا کہ کچھ وقت خلوت میں جاو پھر جلوت میں آجاؤفرمایا کہ یہی جلوت آجکل کی خلوت ہے۔۔۔

10:57) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اولاد کا غم بے ہودہ غم ہے سارے غموں کو چھوڑو بس ایک اللہ کا غم لے لو۔۔۔

12:31) ایسے بھی بدبخت ہیں جو والدین کو ستا کر پھر معافی بھی نہیں مانگتے۔۔۔

13:56) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس طریق کا حاصل یہ ہیکہ ہم کسی کو ستائیں نہیں۔۔۔

14:46) والدین کے ستانے والے ایک شخص کا واقعہ۔۔۔

17:35) اللّٰہم افتح اقفال قلوبنا بذکرک۔۔۔حدیث شریف سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھ کر سنائے۔۔۔

20:46) حضرت مولانا مظہر صاحب سے متعلق حضرت وا لا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ مظہر میاں کو مجھ سے بہت زیادہ مناسبت ہے اور ایسا بہت کم ہوتا ہیکہ باپ اور بیٹے میں اتنی مناسبت ہو جائے۔۔۔

23:50) سندھ کی کچھ خانقاہوں کا ذکر جو بالکل بند ہو چکی ہیں بزرگوں کی اولادیں پیچھے مریدوں کو لوٹنے پر لگے ہوئے ہیں ۔۔۔حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب کے والد صاحب حضرت مولانا عبیداللہ صاحب رحمہ اللہ کا ذکر کہ کیسے کیسے حالات پیش آئے ۔۔۔

28:36) حضرت شیخ نے تین دن لگانے سے متعلق فرمایا کہ الحمدُللہ مجھے آپ لوگوں کےآنے سے بہت فائدا ہوا ۔۔۔

29:53) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات کہ مجھے خیال ہوا کہ میں جھونپڑی میں جا کر رہوں لیکن جب حضرت گنگوہی رحمہ اللہ سے مشورہ کیا تو حضرت نے منع فرمایادیا۔۔۔

31:15) انعامِ ذکر (۱)… اطمینان اور سکونِ قلب۔ (۲)… شہوت کی مغلوبیت۔ (۳)…حیاتِ حقیقی حیاتِ قلبی۔ (۴)… دین پر ثبات اور استقامت اور ہمت میں ترقی اور مشکلات میں آسانی۔ (۵)… قرب اور تعلق مع اللہ میں ہر آن ترقی۔ (۶)… عنایاتِ الٰہیہ کی پیہم بارش۔ (۷)… حسن کاتمہ، دخولِ جنت۔

32:45) ذکر۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries