اتوارمجلس ۲۶   دسمبر۱ ۲۰۲ء :سب سے بڑی اصلاح یہ ہے کہ ہم کسی کو حقیر مت سمجھیں         

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

1024) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

22:40) پھر کچھ دیر حضرت شیخ کے بھائی حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب نے بیان فرمایا۔

30:52) حضرت شیخ دامت برکاتہم کے بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

31:47) ایک گناہ ہمیں آسمان سے زمین پر گرادیتا ہے۔۔

32:03) ہماری نظر اپنے اعمال پر ہوتی ہے لیکن یہ پتا نہیں کہ اللہ تعالی کتنا ناراض ہیں۔۔

33:15) اولاد سے کتنی محبت کی کبھی اُن کو گلے لگایا موبائل سے اولاد کو بچایا..بیٹی نامحرم سے تو نہیں پڑھ رہی۔۔۔

34:38) ہر عبادت کی ایک شکل ہے ۔۔۔

35:42) جیسا میرا ظاہر ہے ویسا میرا باطن بھی ہے۔۔

36:03) چغلی کتنا بڑا گناہ ہے لیکن ایک سال پہلے پتا چلا کہ چغلی ہے کیا؟اِدھر کی بات اُدھر کرنا سنا ہوا ہے اور آپس میں لڑانا یہ بھی سنا ہوا ہے لیکن یہ نہیں سنا تھا کہ دونوں کو لڑتے ہوئے دیکھ کر خوش ہونا یہ بھی چغلی ہے۔۔۔

38:26) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب..اللہ قیامت کے دن بات نہیں فرمائیں گے اور شفقت سے دیکھیں گے نہیں اور گناہ چھوڑنے کی توفیق نہیں ہوگی اور نمبر چار دردناک عذاب ہوگا۔۔۔

41:12) ہم حقائق سے وابسطہ نہیں ہیں جب ایسا ہے تو پھر ہم حقوق کیسے اداکریں گے۔۔

43:32) ماں باپ کو کبھی اولاد کو بدعاء نہیں دینا چاہیے چاہے اولاد جتنی نافرمان ہو۔۔۔

45:27) جتنے نیک کام کرتے ہیں اس کی ایک شکل ہے اور پھر تعریف شروع ہوجاتی ہے۔۔۔

49:29) کینہ کیا ہے؟ 49:59) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔۔

52:59) اللہ تعالی جس کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اُس سے حیاء کو چھین لیتےہیں۔۔

54:05) کس وقت کیا کرنا ہے یہ سیکھنا ہے۔۔۔سارا جہاں خلاف ہو پروا نہ چاہیے پیشِ نظر تو مرضی جانا نہ چاہیے پھر اس نظر سے جانچ کے تو کر یہ فیصلہ کیا کیا تو کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے۔۔۔

57:58) قرآن پاک کو صحیح کرنے کی ہمیں فکر ہے؟؟؟

59:18) کینہ یہ ہے کہ کسی کے دل میں انتقال کی آگ ہو لیکن عمل نہیں کرتا تو گناہ نہیں ہوگا لیکن انتقام کی آگ میں جل رہا ہے اور پھر اُس کی بےعزتی ہو تو خوش ہونا یہ ہے کینہ ہے اور کوشش کررہا ہے کہ اس کی بے عزتی ہوجائے۔۔۔

01:02:31) شیخ سیڑھی ہے اور مقصود اللہ تعالی کی ذات ہے۔۔

01:03:40) شیخ کیسا ہونا چاہیے۔۔۔

01:05:33) فرمایا کہ دین پھیلانے والوں کو ہنسنا ہی چاہیے۔۔۔کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔۔۔؟

01:09:33) ساؤتھ افریقہ میں حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک مجلس کا ذکر جو ایک گھنٹے کی ہوئی تھی اور حضرت والامسلسل رورہے تھے۔۔۔

01:11:01) فرمایا کہ مطالعے کے لیے تکرار کے لیے اور اُستانی سے غور سے سبق سیکھنے کے لیے یکسوئی چاہیے اور یہ یکسوئی موبائل کے ساتھ کیسے مل سکتی ہے۔۔۔؟

01:12:52) آج ہم نیکی کی بات کرتے ہیں لیکن اپنی اولاد کی فکر نہیں۔۔۔

01:13:54) فرمایا کہ میری ماں بہن بہو بیٹیو ! کیا آج ہمیں نظر کی حفاظت کی فکر ہے ؟۔۔۔۔

01:15:07) اپنے دل پر نظر رکھنی ہیکہ ایک سانس اللہ کو ناراض نہ کریں۔۔۔

01:15:54) آج ہم اپنی اولاد کو حافظ عالم نہیں بناتے کیوں؟کہ کھائے گا کہاں سے۔۔۔

01:17:55) آج ہماری ماں بہوبیٹیاں تصویریں بنوا رہی ہیں۔۔۔برقعہ کیسا ہونا چاہیے،کپڑے فیشن والے نہ ہوں۔۔۔

01:19:45) مزاح کی شرائط کیا ہیں۔۔۔؟

01:20:19) آپﷺ فرماتے ہیں کہ جس نے میری سنت اداکی وہ میرے ساتھ ہو گا ۔۔۔اللہ معاف کرے آج ہم نے سنتوں کو مذاق سمجھا ہوا ہے حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ سنتوں کی بارش کردو بدعات کا کیچڑ خود صاف ہوجائے گا۔۔۔

01:22:48) عورتوں کے لیے جنت میں لے جانے والےکام شوہر کوخوش کرنا،نماز روزے کی پابندی کرنا۔۔۔

01:25:03) آج عورتوں کو موبائل سے ہی فرصت نہیں،لباس کیسا پہنا ہوا ہے؟۔۔۔ایک خاتون کا ذکرجس نے بڑے ناخن رکھنے کی اجازت مانگی اس پر نصیحت۔۔۔

01:27:57) اذان کا ادب کرنے پر ایک عورت جنت میں چلی گئی ۔۔۔

01:29:09) عورتیں تو خوش قسمت ہیں اللہ تعالیٰ نے انکی سفارش فرمائی ہے اور آپﷺ نے بھی انکی سفارش فرمائی ہے۔۔۔

01:30:12) آج امریکہ ،لندن کی نقل کررہے ہیں ایسا لگ رہا ہیکہ ہمارے سب چہیتے امریکہ ،لندن ہی میں بیٹھے ہوئے ہیں مدینہ شریف میں ہمارا کوئی نہیں۔۔۔

01:31:58) حضرت وا لا کو اگر کوئی میڈیا پر آنے کا کہتا تو حضرت والا رحمہ اللہ بڑے جوش میں آکر فرماتے تھے کہ تبلیغی جماعت کے بانی حضرت مولاناالیاس صاحب رحمہ اللہ کون سے چینل پر آتے تھے۔۔۔؟

01:34:47) دین کے سب شعبوں کے لیے خوب دُعا کرنی چاہیے ۔۔۔

01:36:37) جائز باتوں میں شوہر کی اطاعت فرض ہے۔۔۔

01:37:50) کن کن رشتہ داروں سے پردہ ہے۔۔۔؟

01:38:48) ایک جنازے کا ذکر جس کو کندھا دینے والا کوئی نہیں تھا ۔۔۔۔فرمایا کہ کسی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔کسی کے خاتمے کا پتہ نہیں ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ یہ دُعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے اعمال توایسے نہیں کہ جنت میں جاؤں لیکن اے اللہ جہاں جنتی جوتے اُتاریں وہاں جگہ دے دیں۔۔۔

01:42:11) حضرت والا رحمہ اللہ یہ دُعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ اگر آپ نے میری قسمت میں رسوائی لکھی ہوئی ہے تو اے اللہ اپنے شاہی رحمہ کے خزانے سے اُس کو بدل دے۔۔۔

01:43:20) کتنے بھی گناہ ہوجائیں چارشرطوں سے سب معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔

01:44:45) فرمایا کہ اگر رونا نہ آئے تو رونے کی نقل ہی کرلیں۔۔۔

01:45:11) ایک سیّدہ خاتون کا واقعہ ۔۔۔

01:47:11) ایک محدث بہت اونچے درجے کے اُن کا واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries