مجلس ۲۶   دسمبر۱ ۲۰۲ء عشاء   :سنتوں کی ناقدری مت کریں         

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:25) آپﷺ کی سیرت مبارکہ سے تعلیم کی برکتیں ۔۔۔

02:25) مظاہر حق سے آپﷺ کے اخلاق مبارک سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

03:21) حضرت اماں عائشہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے آپﷺ کے اخلاق مبارکہ سے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ کیا آپ نے قرآن پاک نہیں پڑھا۔۔۔

04:58) آپﷺ کی سنتوں کو زندہ کیوں نہیں کرتے۔۔۔؟

07:00) حضرت والا رحمہ اللہ سے کسی نے کہا کہ فلاں فلم ایکٹر کی جو نقل کرے اُس کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام ہے تو حضرت نے فرمایا کہ اگرایک لاکھ ڈالر لیتے ہی ہاٹ اٹیک ہو جائے تو پھر؟اور فرمایا کہ سنتوں پر عمل کرو گے تو آپﷺ محبت کریں گے۔۔۔

09:31) فرمایا کہ سنتوں کی ناقدری نہ کریں ۔۔۔

18:44) ایک ایک سنت کو زندہ کرنے کے لیے اکابرین نے کتنی قربانیاں دیں۔۔۔امام بخاری رحمہ اللہ کو کتنی اذیت دی گئی۔۔۔

20:37) حضرت والا رحمہ اللہ چائے کی پیالی کو بھی چاٹتے تھے۔۔۔

22:25) الْحَمْدُ لله الَّذِي أَطْعَمَنَا، وَسَقَانَا، وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ کی عاشقانہ تشریح۔۔۔

23:14) صبح اُٹھنے سے لیکر رات سونے تک کتنی سنتیں ہیں ان پر عمل کرنے سے کیا جاتا ہے۔۔۔؟

24:46) اچھے اخلاق سنت ہیں۔۔۔

28:12) اللہ والے مچھلیاں ہیں مگر کم پانی والے دریا میں نہیں رہتے، اللہ کے نور کے دریا کی گہرائی میں رہتے ہیں،ان کے سینوں میں اللہ کے ذکر کانور کا دریا بہتا ہے، اسی لئے ان کو سکون و اطمینان نصیب رہتا ہےچاہے بظاہر گرمی میں رہتے ہوں یا کسی بھی حالت میں ہوں،ہر وقت اللہ کی رحمت کے سائے میں ہوتے ہیں، اللہ کے فضل کے سائے میں سانس لیتے ہیں، حق تعالیٰ کی رضا اور خوشی کے سائے میں رہتے ہیں اور یہ خوشی انہوں نے اپنی خوشیوں کو لٹا کر حاصل کی ہوتی ہے۔

اپنی خوشیوں کو قربان کرکے اﷲ کو خوش کیا ہے۔ ہماری خوشی تو سینما دیکھنے میں ہے، ویڈیو اور ٹیلی ویژن اور عورتوں کو دیکھنا اور اپنی نظروں کو خراب کرنا، جھوٹ بولنا، حرام کمانا لیکن اہل اللہ نے ان خوشیوں کو اللہ تعالیٰ کی خوشی پرقربان کیا ہے،جس کو مولانا محمد احمد صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا،ایک اللہ والےکا کلام ہے ؎ خوشی کو آگ لگادی خوشی خوشی ہم نے کیا بات فرمائی!جس خوشی سے اللہ خوش نہ ہوں بندہ کو چاہیے کہ اس خوشی کو آگ لگا دے۔

آپ بتلائیے! ایک ہماری خوشی ہے،ایک بات سے غلام خوش ہے اور ایک بات سے آقا خوش ہے،کون سی خوشی قیمتی ہے؟ بندہ کی خوشی قیمت والی ہے یا اللہ کی خوشی قیمت والی ہے؟جس کے لئے انبیاء کے سرکٹتے ہیں، نبیوں کے خون بہتے ہیں، صحابہ شہید ہوتے ہیں، ایسی قیمتی ذات کے لئے آج ہم معمولی معمولی خوشیوں کو قربان کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔۔۔

43:24) عشاء کی نماز پڑھ کر جلد سونا چاہیے.. لیکن آج ٹیلی ویژن کی لعنت کی وجہ سے، پروگرام کے لالچ میں لوگ رات بارہ ، ایک بجے سے پہلےنہیں سورہے ہیں اورحدیث میں آتا ہے کہ: عشاء کے بعد بغیر ضرورت ِشدیدہ کے جلد سونا چاہیے یعنی کوئی شدید ضرورت ہو جیسے دین کا کوئی کام ہو، کوئی مہمان آگیا ہو، تو شدید ضرورت کے بغیر نماز ِعشاء کے بعد کسی قسم کا قصہ،پروگرام،کہانیاںوغیرہ مت سنو، فوراً سوجاؤ، جو عشاء کے بعد جلد سوئے گا وہ جلد اٹھے گا اور فجر کی نماز جماعت سے پڑھے گا۔

44:10) اور جو شخص فجر کی اور عصر کی نماز پابندی سے پڑھے گاتو بخاری شریف کی حدیث ہے کہ اس کو اللہ تعالیٰ کی زیارت نصیب ہوگی اور اس طرح نصیب ہوگی جیسے بغیر جھگڑا لڑائی کے چاند کو دیکھتے ہیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے پوچھا تھا کہ اے اللہ کے نبی!جنت میں اﷲ تعالیٰ کے دیدار کے لئے اژدھام ہوگا، دھکے لگیں گےتو آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس دن چودہ تاریخ کا چاند ہوتا ہے کیا تم اس کو دیکھتے وقت آپس میں لڑائی کرتے ہو یا سب آرام سے دیکھ لیتے ہو؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے عرض کیا کہ ہم تو آرام سے دیکھتے ہیں، فرمایا کہ ایسے ہی اللہ تعالیٰ کی زیارت نصیب ہوگی۔

50:33) فجر اور عصر کی نماز پڑھنے پر دیدار ِالٰہی کی وجہ علامہ عینی رحمہ اللہ نے اپنی شرح بخاری میں اور دیگر محدثین نے بھی اس حدیث کی شرح میں ایک سوال قائم کیا ہے تاکہ امت کو اس مسئلہ کا علم حاصل ہو جائے۔ سوال یہ ہے کہ حضورﷺ نے فجر اور عصر کا نام لیا تو کیا مطلب کہ بس فجر اور عصر پڑھ لے تو اللہ میاں کا دیدار حاصل ہوجائے گا اور مغرب، عشاء اور ظہر کو چھوڑدے؟ علامہ بدر الدین عینی رحمہ اللہ نے اس کا جواب دیا ہےیہی دو نمازیں مشکل ہیں، فجر کے وقت نیند کا غلبہ ہوتا ہے، عصر کے وقت بزنس گرم ہوتا ہے

56:16) کاروبار گرم ہوتا ہے، بازار گرم ہوتا ہے اور فجر کے وقت نیند کا بازار گرم ہوتاہے، گرمی دونوں طرف ہے، اِدھر گرما گرم نیند ہے، اُدھر بازار میں دولت کے سکے ہیں، گاہک کھڑے ہوئےہیں،شام کا وقت ہے۔ تو جو مشکل پرچہ حل کرلیتا ہے

وہ آسان پرچہ حل نہیں کرے گا؟ جو فجر اور عصر پڑھ لے گا وہ ظہر، مغرب اور عشاء بدرجۂ اولیٰ پڑھ لے گا۔ لیکن ٹیلی ویژن کی لعنت کی وجہ سے آج لوگوں کو فجر کی نمازیں میسر نہیں ہیں، ٹیلی ویژن پر باکسنگ ہورہی ہے، کرکٹ میچ ہورہا ہے، ہندوستان پاکستان کا کرکٹ میچ ہورہا ہے، عورتیں بھی نامحرم مردوں کو دیکھ رہی ہیں۔

ارے صاحب ! کیاکوڑا کرکَٹ میں لگے ہوئے ہو،یہ کرکٹ کیا ہے؟ یہ کوڑا کرکَٹ ہے،اتنی دیر اللہ کا نام لیتے، تلاوت کرتے، رسول ِخدا ﷺ پر درود شریف بھیجتے۔ اور نیکر پہن کر گھٹنا کھولے ہوئے لوگوں کو کھیلتے ہوئےدیکھنا تو مردوں کے لئے بھی حرام ہے۔

59:30) آج اسکول اور کالجوں میں کیا حالات ہیں اللہ معاف فرمائے۔۔۔دو واقعات۔۔۔ان سب کی وجہ موبائل ہے۔۔۔۔

01:11:25) والذین امنوآ اشد حبا للہ۔۔۔

ایمان والے اللہ تعالیٰ سے اشد محبت کرتے ہیں۔۔۔اور ایسا تب ہی ہوگا جب حقائق معلوم ہوں گے۔۔۔

01:18:19) حضرت فاروق رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries